یاسر ابو شباب
-
مقاومت بدستور جاری ہے؛
غزہ: ابو شباب پراجیکٹ منسوخ ہو گیا، غزہ غداروں کو دور پھینک دیتا ہے
غزہ غداروں کو مسترد کرکے دور پھینک دیتا ہے ۔۔۔ ابو شباب کی ہلاکت کے ساتھ ہی 'ابو منصوبہ پراجیکٹ' بند ہوگیا اور غاصبوں کا اثر ختم ہو گیا / غزہ میں مقاومت کی قیادت میں حفاظتی ماحول، ان منصوبوں کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی پراکسیوں پر اسرائیلی انحصار شروع ہی میں، ناکامی سے دوچار ہو جاتا ہے۔
-
مقاومت بدستور جاری ہے؛
حماس پہلے سے زیادہ طاقتور: یاسر ابو شباب بھی فی النار ہو گیا + تصاویر
جب اسرائیلی ذرائع کہتے ہیں کہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی خبر اسرائیل کے لئے "بری ضرب" ہے تو یہ مسلسل انکار کے بعد اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ وہ صہیونیوں کا گماشتہ اور خائن و غدار اور غاصب ریاست کا مؤثر مہرہ تھا۔ ابو شباب صرف ایک مقامی غدار اور وطن دشمن ہی نہیں تھا بلکہ مقاومت کو نقصان پہنچانے اور غزہ پر جارحیت کے راستے کھولنے کے حوالے سے صہیونی نقشے کا ایک جزو تھا۔ اور اس کی ہلاکت کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں صہیونی اثر و رسوخ کا خاتمہ ہو چکا ہے، حماس بدستور کھڑی ہے اور پہلے سے زیاد طاقتور ہے۔
-
یاسر ابو شباب ، فلسطینی غدار کی پر اسرار موت اور صیہونی خواب چکناچور
یاسر ابو شباب کے قتل کے سلسلے میں بہت سی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ حماس نے اسے اور اس کے گروپ کے افراد کے لیے اپنی ایک مہم کے تحت گھات لگا کر اسے قتل کیا، جبکہ دیگر بیانات میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں قبائلی جھڑپوں میں مارا گیا۔