سعودی عرب کے جرائم
-
یمن: مخا میں سعودی فوجی اڈے سے اہم خفیہ دستاویزات اور عسکری راز برآمد
یمنی ذرائع ابلاغ نے تعز کے مغربی ساحل پر مخا کے علاقے میں سعودی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے ایک زیرِ زمین فوجی اڈے کی ویڈیو جاری کی ہے، جہاں سے سعودی فوجی حکام سے متعلق خفیہ دستاویزات، عسکری معلومات، مواصلاتی آلات اور آپریشنل منصوبوں سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔
-
یمن: صعدہ میں لاکھوں افراد کا مکہ مکرمہ کے دفاع اور یمنی فوج کی حمایت میں مظاہرہ
یمن کے صوبہ صعدہ میں لاکھوں افراد نے مکہ مکرمہ اور اسلامی مقدسات کے دفاع اور یمنی مسلح افواج کی حمایت میں بڑے عوامی مظاہرے میں شرکت کی اور مکہ کو نشانہ بنانے سے متعلق سعودی دعوے کو جھوٹ اور بہتان قرار دیا۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
یمن: انصاراللہ کی کاری ضربیں؛ المخا کے بعد جزیرہ زُقَر بھی آزاد
فرانسیسی خبر ایجنسی رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے آج جمعرات کو اسٹراٹیجک شہر المخا پر قبضے کے بعد بحیرہ احمر کے جنوب میں واقع اسٹراٹیجک جزیرہ زُقَر کو بھی آزاد کرا لیا۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
المخا میں بجلی کی تیزی سے پیشقدمی، انصار اللہ باب المندب کے دروازے پر + ویڈیو
ذرائع کے مطابق، یمنی افواج نے المخاء کے ساحلی علاقے میں بجلی کی سی تیزی سے پیشقدمی کرکے سعودیوں کے کرائے کے فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ یہ پیشقدمی شمال سے ساحل کی جانب اور مشرق سے المخا کی تزویراتی بندرگاہ کے ہوائی اڈے تک جاری رہی ہے۔ شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق، سعودی ملیشیائیں کئی محاذوں پر شکست و ریخت سے دوچار ہو کر، فرار ہو گئے ہیں۔