دشمن کو منہ توڑ جواب

  • ایرانی فوج ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے انگلی ٹریگر پر رکھے تیار ہے

    ایرانی فوج ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے انگلی ٹریگر پر رکھے تیار ہے

    ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے امورِ انتظامی و اجرائی، بریگیڈیئر جنرل علیرضا شیخ نے مسلح افواج کی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحد ایرانی قوم دشمن کی توسیع پسندانہ خواہشات کا جواب دے گی، جبکہ جدید آلات سے لیس فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے انگلی ٹریگر پر رکھے تیار ہے۔

  • اتحاد کا ثمرہ، 'دشمن کو شکست کا مزہ چکھانا' تھا، ڈاکٹر قالیباف

    ہفتۂ وحدت 1448ھ

    اتحاد کا ثمرہ، 'دشمن کو شکست کا مزہ چکھانا' تھا، ڈاکٹر قالیباف

    مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا: "امید ہے کہ نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی ولادت با سعادت کے فیض سے، عالم اسلام ـ پہلے سے کہیں زیادہ ـ اپنی مشترکہ حقیقت کی طرف لوٹ آئے، مسلمان قوموں کے درمیان بھائی چارے کے ہاتھ مزید مضبوط ہوں، اور ہمارا خطہ اتحاد، آزادی، سلامتی اور اسلامی عزت کے ایک نئے عہد کا آغاز دیکھے۔ وہ عہد جس میں مسلمانوں کی تقدیر ان کے اپنے ہاتھوں سے لکھی جائے اور کوئی غیر ملکی طاقت مسلمان بھائیوں کے درمیان جدا‏ئی کی دیوار نہ بنا سکے۔"

  • ہم دشمن کی کسی بھی غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں:سپاہ پاسداران

    ہم دشمن کی کسی بھی غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں:سپاہ پاسداران

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت، دھمکی یا غلط اندازے کا فوری، فیصلہ کن اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔