بصیرت

  • امام خامنہ ای کے تجزیاتی نظام میں امریکہ کی ایران دشمنی کی تشریح

    حدیث ولایت؛

    امام خامنہ ای کے تجزیاتی نظام میں امریکہ کی ایران دشمنی کی تشریح

    رہبر انقلاب اسلامی کا حالیہ جامع اور اہم بیان، کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کا اختلاف ایک بنیادی اختلاف ہے" کئی پرتوں پر مشتمل پیغام کا حامل ہے۔ "اسلامی انقلاب آزادی اور خودمختاری پر قائم ہے اور امریکی نظام تسلط پسندی پر، اور ایسے دو متضاد عناصر ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس بات کو ذہن نشین کرنا چاہئے کہ امریکہ کی دشمنی محض زبان یا بیان تک محدود نہیں تھی؛ یہ ایک مسلسل عملی اقدام سے عبارت تھی۔ جہاں کہیں بھی انہیں موقع ملا اور جہاں کہیں بھی ممکن ہؤا، انہوں نے ایران کے قومی مفادات کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا۔