افغان طالبان
-
کابل کے شیعہ آبادی والے امید سبز ٹاؤن میں طالبان کا گھروں پر بھاری کرایہ عائد
کابل کے مغربی علاقے میں واقع شیعہ آبادی والے امید سبز ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے ہر رہائشی کمرے کا ماہانہ کرایہ 4 ہزار افغانی مقرر کر دیا ہے اور گزشتہ 6 ماہ کا کرایہ بھی طلب کیا ہے، بصورت دیگر گھروں کو خالی کرا کے سربمہر کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
-
پاکستانی فوج: طالبان دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے
پاکستانی فوج نے افغانستان سے مبینہ طور پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے حق اور ہدفی کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طالبان قیادت کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
-
طالبان نے افغانستان میں شیعہ مراکز بند کرنے کے لیے کمر کس لی
افغانستان میں طالبان حکومت نے حالیہ مہینوں کے دوران شیعہ مذہبی، علمی اور ثقافتی مراکز کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ تمدن ٹی وی، حوزہ علمیہ و جامعہ خاتم النبیینؐ، خاتم الانبیاءؐ کمپلیکس اور شہید مزاری مصلیٰ سمیت متعدد مراکز بند کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ روز کابل میں مزید کئی شیعہ مراکز کو بھی بند اور سیل کر دیا گیا۔
-
پاکستانی فوج کا دعویٰ: طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان درجنوں دہشت گرد گروہوں کا مرکز بن چکا ہے
پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں درجنوں دہشت گرد گروہ موجود ہیں، جو مبینہ طور پر بھرتی، تربیت، اسلحہ و سازوسامان کی تیاری اور سرحد پار حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔
-
کیا 9/11 ایک افسانہ نہیں ہے؟
11 ستمبر کی کچھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت / واشنگٹن کی ناکامیوں کا اعتراف - 2
سی آئی اے (CIA) نے 11 ستمبر کے حملوں کی پچیسویں برسی کے موقع پر ان حملوں پر ختم ہونے والے ماہ و سال سے متعلق 71 انٹیلی جنس رپورٹیں شائع کر دیں۔
-
کیا 9/11 ایک افسانہ نہیں ہے؟
11 ستمبر کی کچھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت / واشنگٹن کی ناکامیوں کا اعتراف - 1
سی آئی اے (CIA) نے 11 ستمبر کے حملوں کی پچیسویں برسی کے موقع پر ان حملوں پر ختم ہونے والے ماہ و سال سے متعلق 71 انٹیلی جنس رپورٹیں شائع کر دیں۔
-
طالبان کا امریکا سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ، کابل میں امریکی سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی خواہش
کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ کابل میں امریکی سفارتخانہ دوبارہ فعال ہو جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات بحال کیے جائیں۔
-
اقوام متحدہ : خواتین پر طالبان کی پابندیاں اور دہشت گردی کے خدشات افغانستان کی تعمیرِ نو میں رکاوٹ ہیں
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یوناما) نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں اور دہشت گردی سے متعلق مسلسل خدشات افغانستان کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔
-
طالبان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے پاکستان اور طالبان کے روابط متاثر ہو سکتے ہیں
پاکستان کے سابق نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی نے خبردار کیا ہے کہ طالبان حکومت اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے پاکستان اور طالبان کے روابط متاثر ہو سکتے ہیں۔
-
طالبان حکومت نے بدھ کو یکم محرم قرار دے دیا؛ یہ معاملہ ماضی میں افغانستان کے شیعہ عوام کے سپرد رہا ہے
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں، خواہ طالبان کا دورِ حکومت ہو یا اس سے قبل جمہوری حکومتوں کا زمانہ، محرم الحرام کے آغاز اور عزاداری کے ایام کے تعین میں افغان حکومت براہِ راست مداخلت نہیں کرتی تھی، بلکہ یہ معاملہ افغانستان کے شیعہ عوام اور ان کے مذہبی مراکز کے سپرد رہتا تھا۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
سرحد پر کشیدگی: افغانستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
افغانستان اور پاکستان کے درمیان منگل کو سرحدی علاقے میں شدید تناؤ دیکھنے میں آیا جب دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
-
ٹی ٹی پی اور افغان طالبان؛
اقوام متحدہ میں افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا طالبان کا دعویٰ مسترد
قوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ افغان سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی اور اسے ’ناقابلِ اعتبار‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کو تیزی سے علاقائی عدم استحکام کا ذریعہ سمجھنے لگے ہیں۔
-
ثالت کی درخواست پر پاکستان کی رضامندی کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات کا پھر آغاز
پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا، مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں / افغانستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک بدر کرنے کی تجویز دی ہے / پاکستان نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور اس کی کارروائیوں کو غیر شرعی قرار دینے، دہشت گردوں کے خلاف قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔