آیت اللہ شبیری زنجانی
-
آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی کا انتقال عالم تشیع کے لیے عظیم علمی و دینی سانحہ ہے: آغا سید حسن موسوی الصفوی
جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی نے ممتاز فقیہ اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سانحۂ ارتحال کو عالم تشیع کے لیے ایک عظیم علمی و دینی نقصان قرار دیا ہے۔
-
آیت الله زنجانی نے کئی دہائیوں تک حوزۂ علمیہ قم کے علمی حلقوں کو اپنے فیض سے مستفیض فرمایا
آیت الله العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے سانحۂ ارتحال پر، ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے سیکرٹری حجت الاسلام مولانا سید صفی حیدر نے امام زمانہ اور مراجع تقلید کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ شبیری زنجانی حوزہ ہائے علمیہ کی ممتاز علمی و روحانی شخصیت تھے: بنگلہ دیش شیعہ علماء کونسل
بنگلہ دیش کی شیعہ علماء کونسل نے آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے حصول، تحقیق، تدریس اور فروغ میں گزاری، جبکہ ان کے علمی آثار، شاگرد اور فکری و روحانی ورثہ حوزہ ہائے علمیہ اور آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔
-
مراجع تقلید
ویدیو | آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی سبحانی نے پڑھائی
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرجع مرحوم آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے شاگردوں اور عقیدتمندوں اور قم المقدسہ کے عوام نے آج بدھ 23 ستمبر 2026ع کے روز کا ان کی تشییع جنازہ میں جوق درجوق شرکت کی اور انہیں سیدہ فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے حرم مطہر میں سپرد خاک کر دیا۔ آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی سبحانی نے پڑھائی۔
-
مراجع تقلید
ویڈیو | قم: آیت اللہ شبیری زنجانی کی تشییع جنازہ کی فضائی تصاویر
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرجع مرحوم آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے شاگردوں اور عقیدتمندوں اور قم المقدسہ کے عوام نے آج بدھ 23 ستمبر 2026ع کے روز کا ان کی تشییع جنازہ میں جوق درجوق شرکت کی اور انہیں سیدہ فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے حرم مطہر میں سپرد خاک کر دیا۔
-
وزیر خارجہ: آیت اللہ شبیری زنجانی شیعہ فقہ کے عظیم وارث تھے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس جلیل القدر فقیہ نے علمی جدوجہد، شاگردوں کی تربیت اور شیعہ فقہ کے قیمتی علمی ورثے کی حفاظت کے ذریعے گہرا علم، تقویٰ، تواضع اور اخلاص کی لازوال یاد چھوڑی۔
-
تقلید مجتہد
امام شہید مقلدین کی ذمہ داری کیا ہے؟
جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ آیت اللہ شیخ عباس کعبنی نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی شہادت کے بعد آپ کے مقلدین کے شرعی فرائض کی تشریح کرتے ہوئے "تقلید پر بقاء" اور نوبالغ افراد کی "ابتدائی تقلید" نیز ولی فقیہ کو شرعی واجبات کی ادائیگی کے احکام کے بارے میں اہم مسائل کا جواب دیا ہے۔