اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

4 جنوری 2020

4:45:09 AM
998960

عراق کے اعلی دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بغداد ايئر پورٹ کے قریبی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ سیستانی کے بیان کو شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے ابو مہدی مہندس، میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ہمراہ دیگر8 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

انھوں نے عراقی حکومت پر زوردیا کہ امریکہ کو عراقی قوانین نقض کرنے کی اجازت نہ دیں  اور عراقی سرزمین کو امریکہ کے نجس اور منحوس وجود سے پاک کرنے کی کوشش کریں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراقی عوام کے امن و سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔


/129