اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے بزدلانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو الرٹ کردیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی حکام نے ٹوئٹر پر فیصلے کی تصدیق کی ہے تاہم جولان کی پہاڑیوں کے متعلق فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیل نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہرمون پہاڑ کو بھی زائرین کیلئے بند کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج  آدھی رات کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔



/129