اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مجاہدین راہ خدا کے قاتلوں سے منصفانہ انتقام لینا حزب اللہ کے مشن میں شامل ہے۔
سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اس عظیم جرم کا ارتکاب کرنے والے امریکی قاتل، اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے، لیکن جنرل قاسم سلیمانی کا مشن ان کے پاکیزہ خون کی بدولت ان کے مجاہد بھائیوں اور بیٹوں کے ہاتھوں مکمل ہوکے رہے گا۔ انہوں نے شہادت کو جنرل قاسم سلیمانی کا حتمی ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عظیم شہادت پر رشک کرتا ہوں۔
/129