اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی پرچم کو ٹوئیٹ کیا۔
پنٹاگون نے ماضی کی طرح من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی امریکی مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے۔
حزب اللہ عراق نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی آج علی الصبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔ امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو نائب کمانڈر ابومہدی المہندس بھی شامل ہیں ۔
/129
ماخذ : Sahar TV
جمعہ
3 جنوری 2020
11:58:11 AM
998730
اسلامی جمہوریہ ایراناہم
خبریں
عراقمغربی ایشیا اور مشرق وسطیخصوصی شمارہ | مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کا چھٹا اجلاسخصوصی شمارہ | اسلام کے سپہ سالار الحاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت
قاسم سلیمانی امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پرشہید ہوئے: پنٹاگون
پنٹاگون نے ماضی کی طرح من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی امریکی مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے۔