اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
منگل

31 دسمبر 2019

4:30:30 AM
997660

مهاتیر محمد: اویغور مسلمانوں کو چین کے حوالے نہیں کریں گے

ملایشین وزیراعظم نے کہا ہے کہ اویغور مسلمانوں کی پناہ دینے کی درخواست قبول اور انہیں چین کے حوالے نہیں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس العربی کے مطابق ملایشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران چینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر چین کے اویغور مسلمان پناہ دینے کی درخواست کریں گے تو ہم اس کو قبول کرکے انہیں پناہ دیں گے اور چین درخواست بھی کریں گے تو ہم انکو واپس نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا: عالمی برادری کو قبول کرنی چاہیے کہ مسلمان چین سمیت پوری دنیا میں دباو میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مهاتیر محمد نے کہا کہ کسی اویغور مسلمان کو کسی صورت ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

پیکن سال ۱۹۴۹ میں مسلمان نشین علاقے «ترکستان شرقی» پر قابض ہوا اور اس علاقے کو«سین‌کیانگ» کا نام دیا گیا۔

اگست سال ۲۰۱۸ کو ایک انسانی حقوق تنظیم نے اعلان کیا کہ چین میں ایک ملین اویغور مسلمان جبری کیمپوں میں نظر بند کیے گیے ہیں۔




/129