اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

25 جون 2015

12:32:45 PM
697257

اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان میں روزہ توڑنے کی نیت کر لے لیکن کچھ کھائے پیئے نہیں تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟

۔۔۔

سوال: جو شخص ماہ مبارک رمضان میں روزہ توڑنے کی نیت کر لے لیکن کچھ کھانے پینے سے پہلے اپنے ارادے منصرف ہو جائے تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب:
الف: ایسے شخص کا روزہ باطل ہے: (آیات عظام وحید خراسانی، صافی گلپائگانی، بھجت، تبریزی، مکارم شیرازی، نوری ہمدانی)۔
ب: روزہ باطل نہیں ہے:( امام خمینی، فاضل لنکرانی)
ج: فاقہ کرے اور احتیاط واجب کی بنا پر اس کی قضا کرے:( رہبر انقلاب، آقائے سیستانی)
وضاحت: اگر نیت کرے کہ روزہ نہیں رکھے گا اگر چہ کچھ کھایا پیا نہ ہو تو تمام مراجع کے مطابق اس کا روزہ باطل ہے۔
آیت اللہ سیستانی: اگر دوبارہ روزہ کی نیت کر لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ مکمل کرے اور بعد میں اس کی قضا کرے۔

(توضیح المسائل مراجع، مسئلہ ۱۵۷۰، استفتائات رہبر، س۷۵۸)