ابنا: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صنعتی اور توانائی شعبوں پر امریکی پابندیوں کا الٹا اثر ہوا ہے۔ جس کا ثبوت ایران کی تیزی سے بڑھ رہی برآمدات ہیں۔ اور اب امریکی کانگریس اس سلسلے میں اوباما انتظامیہ سے جواب طلب کرہری ہیں۔
2012ء میں امریکہ اور یوروپی یونین نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے سلسلے میں اس پر توانائی کے شعبوں اور مرکزی بنک پر نئی غیر قانونی پابندیاں عائد کی تھیں جس کی بین الاقوامی برادری نے کافی نکتہ چینی کی۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کا الزام عائد کرتی آرہی ہے جبکہ ایران بار بار کہتا آرہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔
.....
/169