اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈریوتھران
منگل

8 مئی 2012

7:30:00 PM
314015

فلسطینی قیدیوں کی ابتر حالت

عالمی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت بہت افسوس ناک ہے۔

ابنا: فلسطین پریس سنٹر کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے لئے ریڈکراس کے وفد کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حالت افسوس ناک ہے اور چھ قیدیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے اور ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائيل قیدیوں کے تعلق سے کسی بھی عالمی قانون پرعمل پیرا نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسرائيل کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دینا چاہیے۔

صہیونی جیلوں میں تقریبا ایک ہزار فلسطینی قیدیوں نے نہایت غیر انسانی حالات پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی ہے۔ ادھر فلسطین کی عوامی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو متحد ہوکر صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے فلسطینی قیدیوں کے تعلق سے عالمی اداروں کی ذمہ داریوں پر تاکید کی۔ ادھر فلسطینی علماء اور مبلغین نے عرب قوموں سے بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔....... /169