اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی
اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے رپورٹ دی کہ حماس اور
اسرائیل کی مذاکراتی ٹیموں نے دوحہ قطر میں جنگ بندی / قیدیوں کے تبادلے کے
سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
نیتن یاہو کے دفتر کے بیان میں واضح کیا گیا ہے
کہ سمجھوتے کو ووٹ دینے کے لئے سیکورٹی کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعہ ہوگا۔
قبل ازیں صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ نیتن یاہو
کابینہ روز جمعہ کے اجلاس کے علاوہ، ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو بھی اسی
حوالے سے منعقد ہوگا چنانچہ ممکن ہے کہ جنگ بندی کے سمجھوتے کا نفاذ اتوار کے
بجائے سوموار تک مؤخر ہو جائے!
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جنرل
کابینہ، سیکورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد، ایک جداگانہ اجلاس میں جنگ بندی کے
سمجھوتے کو منظور کرے گی۔ اس بیان میں یہ نہیں کہا گیا کہ مؤخر الذکر اجلاس جمعہ
کو ہوگا یا اتوار کو۔
ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی
مذاکراتی ٹیم نے کچھ لمحے قبل نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور اس کو سمجھوتے کے انعقاد
سے مطلع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110