اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم میاں شہباز شریف نے جمعرات کو اتحادی
جماعتوں کے اراکین پارلیمان کی ایک نشست سے خطاب میں کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے
وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کی وحشیانہ خو نے غزہ میں عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ
فوجی جارحیت شدید تر کردی ہے۔
انھوں نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے لئے صہیونی ریاست کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک دوسرے ملک میں کیا گیا جو سب ہی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
شہباز شریف نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی وحشیانہ جارحیت میں ہر روز غزہ کے مظلوم عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ صہیونی دوسرے ملکوں کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردانہ جارحیت کر رہے ہیں اور اس کی دہشت گردانہ جارحیت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110