اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے
عظیم فلسطینی راہنما، نامی گرامی مجاہد اور فلسطینی مقاومتی تحریک "حماس"
کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی
پیغام جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:
متن پیام رهبر انقلاب اسلامی به این شرح است:
بسم اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ملتِ عزیزِ ایران
رہبرِ شجاع اور نامی گرامی مجاہد جناب آقائے اسماعیل ہنیہ آج صبح لقاء اللہ کا شرف حاصل ہؤا اور محاذ مزاحمت سوگوار ہو گیا۔ جرائم پیشہ اور دہشت گرد صہیونی ریاست نے ہمارے معزز مہمان کو ہمارے گھر میں، شہید کر دیا اور ہمیں غم زدہ کردیا لیکن اس نے اپنے لئے "سخت سزا" کا ماحول فراہم کیا۔
شہید ہنیہ برسوں سے اپنی پیاری جان شرافت مندانہ جدوجہد کے میدان میں ہتھیلی پر لے کر شہادت کے متلاشی تھے اور اپنے بچوں اور عزیزوں کو اس راہ میں قربان کر چکے تھے۔ وہ خدا کی راہ اور خدا کے بندون کی نجات کے راستے میں، شہادت پانے سے خائف نہیں تھے، لیکن ہم اس تلخ اور سخت واقعے میں، جو اسلامی جمہوریہ کی حدود میں رونما ہؤا ہے، ان کی خونخواہی کو اپنے اوپر فرض سمجھتے ہیں۔
میں امت مسلمہ، محاذ مقاومت، فلسطین کی بہادر اور قابل فخر قوم ـ اور بطور خاص شہید ہنیہ اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے [مجاہد] کے خاندان اور پسماندگان ـ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدائے متعال سے ان شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے دست بدعا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
10 مُرداد 1403 هجری شمسی
25 محرم 1446 ھجری قمری
31 جولائی 2024 عیسوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110