7 جون 2024 - 21:12
غاصب صہیونی ریاست کے ایک اور فوجی اڈے پر میزائل حملہ

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست کے ایک اور فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی فوجی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں زرعیت فوجی چھاؤنی کے اطراف کے علاقوں پر حملہ کیا اور ساتھ ہی صہیونی فوجی اڈے کے قریب صہیونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔ صہیونی ذرائع نے بھی آج ایک رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کے فوجی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر تین ہزار سے زائد میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورت حال کو انتہائی بدتر قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110