اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

5 مئی 2024

8:55:49 AM
1456219

طوفان الاقصی؛

غاصب صہیونی ریاست کے مظالم کے بارے میں، صہیونی فوج کے سابق اہلکار کے انکشافات + ویڈیو

سابق صہیونی فوجی نے کہا: اسرائیلی فوجی غزہ میں جان بوجھ کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں؛ کیونکہ صہیونی فوج کے جنگی قواعد کی رو سے ہمیں کھلی اجازت ہے کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، صہیونی فوج کا سابق اہلکارآوینیر گواریاہو یسرائیلی (Avner Gvaryahu Yisraeli) ـ جو 2005ع‍ سے 2007ع‍ تک مغربی کنارے میں غاصب فوج کا اسنائپر رہا ہے، کچھ عرصہ قبل "خاموشی توڑ تنظیم" (Breaking the Silence organization) سے جا ملا ہے۔ اس تنظیم کی ذمہ داری ان اسرائیلی فوجیوں کے اعترافات کی نشر و اشاعت ہے، جو فوج سے سبکدوش یا برخاست ہوئے ہیں۔

اونیر جفاریاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دنیا کی اخلاقی ترین فوج ہونے کا دعوی کرتے ہیں جبکہ اس مسلمہ حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ ممکن ہی نہیں ہے کہ قابض بھی ہو اور اخلاقی بھی۔

اس صہیونی فوجی نے نہتے فلسطینیوں کی زندگی کو صہیونی فوج کی عدم توجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فوج نے غلطی سے گولی چلا کر بھی تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

گواریاہو نے کہا: اسرائیلی فوج غزہ میں امدادی کارکنوں، ڈاکٹروں اور صحافیوں کو قتل کرتی ہے، غزہ پر جنگ انتقامی جنگ ہے جس کی وجہ سے صہیونی فوج کی صلاحیتیں فرسودگی سے دوچار ہو گئی ہیں۔

گواریاہو نے غزہ کی جنگ میں صہیونی ریاست کے تئیں امریکی حمایت کو مورد تنقید ٹہرایا اور کہا کہ اگر بائیڈن کی حمایت نہ ہوتی تو یہ جنگ ایک سیکنڈ بھی جاری نہیں رہ سکتی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110