اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

26 اپریل 2024

10:40:49 AM
1454185

طوفان الاقصی؛

فلسطین کے حوالے سے بائیڈن کی پالیسی پر امریکی سفارتکار کا احتجاجی استعفیٰ

امریکی وزارت خارجہ کی عرب زبان ترجمان نے غزہ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، العربیہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی عرب ترجمان ہالہ غريط (Hala Rharrit) نے غزہ کے سلسلے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔

عشروں سے امریکی دفتر خارجہ میں سرگرم عمل عرب خاتون ہالہ غریط نے ـ جو اس وزارت خانے کی عرب ترجمان کے طور پر کام کر رہی تھیں ـ غزہ کی جنگ میں بائیڈن انتظآمیہ کی طرف سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔

ہالہ غریط نے لنکڈ ان (LinkedIn) پر اپنے پیغام میں لکھا: "مین نے 18 سال کے عرصے تک نمایاں خدمات کے بعد، غزہ کے مسئلے پر امریکی پالیسی پر احتجاج کے طور پر 18 اپریل 2024ع‍ کو امریکی وزارت خارجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110