اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

30 مارچ 2024

11:49:14 PM
1447894

طوفان الاقصی؛

سات اکتوبر کو صہیونی عورتوں پر حماس کی زیادتی کی دعویدار اسرائیلی عورت جھوٹی اور بدعنوان نکلی

ایک عبرانی اخبار نے صہیونی وکیل کے رسوائیوں کو فاش کر دیا جس نے سات اکتوبر کو حماس کے مجاہدین کے حملے کے دوران، صہیونی عورتوں پر فلسطینی مجاہدین کی زیادتی کا دعویٰ کیا تھا۔ اخبار نے اس عورت کے دعووں کو یکسر مسترد کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا: ایک خاتون اسرائیلی وکیل کوچاو الکیام لیوی (Cochav Elkayam-Levy) نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے مجاہدین نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کاروائی کے دوران صہیونی عورتوں پر زیادتی کی تھی۔ یہ دعویٰ صہیونی ریاست اور اس کے حامی ممالک کے ذرائع ابلاغ میں وسیع سطح پر پھیل گیا اور بعد میں ثابت ہؤا کہ یہ دعویٰ جھوٹا تھا جبکہ اس وکیل نے کئی ملین ڈالر کا بجٹ ـ جو غاصب ریاست نے اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے اس کو دے دیا تھا ـ بھی ہڑپ کر لیا۔

مذکورہ اخبار نے باخبر ریاستی ذرائع کے حوالے سے لکھا: کہ لیوی نے سات اکتوبر کے واقعات کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور اس دعوے کی بنیاد پر کئی ملین ڈالر کا بجٹ ہتھیا لیا حالانکہ ـ مذکورہ ذرائع کے بقول ـ یہ عورت بالکل ناقابل اعتماد ہے۔

یہودی ریاست کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یدیعوت آحارونوت کو بتایا کہ اس عورت نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے مجاہدین نے ایک حاملہ اسرائیلی عورت کا پیٹ پھاڑا تھا اور یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہؤا جس کی وجہ سے اسرائیل کی ساکھ کو زبردست نقصان پہنچا۔ چنانچہ یہ عورت ناقابل اعتماد ہے اور جو دستاویزات اس نے اپنے دعوؤں کے لئے پیش کی تھی ان کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ عورت جو صہیونی ادارے ڈیبورا انسٹی ٹیوٹ (Deborah Institute for Gender and Sustainability Studies [IGSS]) کی سربراہ اور عبرانی یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کی استانی ہے جس نے یہ جھوٹا افسانہ شائع کیا تاکہ کئی ملین ڈالر ہڑپ کر لے۔

مذکورہ صہیونی اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ الکیام لیوی نے سات اکتوبر کے بعد منظر عام پر آنے والے دعوؤں کے بعد، عورتوں اور بچوں پر حماس کے مبینہ حملوں کے حقائق معلوم کرنے کے لئے نام نہاد "سویلین فیکٹ فائنڈنگ کمیشن" قائم کرنے کا دعویٰ کرکے کئی ملین ڈالر ہتھیا لئے اور دعویٰ کیا کہ یہ کمیشن سرکاری حمایت یافتہ ادارہ ہے!

مذکورہ ذریعے نے اخبار کو مزید بتایا کہ اس عورت نے سنہ 2024ع‍ میں تحقیقات کے لئے آٹھ ملین ڈالر کا بجٹ مانگا اور جاپان میں مقیم امریکی سفیر رام ایمانوئل (Ram Emmanuel) نے اس کی مدد کی اور اس نے بہت سے ذرائع سے چندہ جمع کیا اور حتیٰ کہ اپنی کانفرنسوں کے لئے بھی چندہ اور امداد مانگنے کا سلسلہ شروع کیا۔

اناتولی خبر ایجنسی نے لکھا کہ الکایم نے 28 اکتوبر 2023ع‍ کو ایک رپورٹ شائع کرکے حماس کی طرف سے "بامقصد جنسی تشدد" کا دعویٰ کیا اور بعد میں نیوریارک ٹائمز نے "زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکیوں کی لاشوں" کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور اپنی رپورٹوں کو واپس لیا اور یوں اسرائیلی وکیل کا دعویٰ متنازعہ بن گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110