اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعہ

29 مارچ 2024

7:09:39 PM
1447685

غزہ کے الشفاء ہسپتال میں 200 افراد کو شہید اور 1000کو اغوا کیا گیا

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض "اسرائیلی" فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اندر اور آس پاس موجود لوگوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض "اسرائیلی" قابض فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اندر اور آس پاس موجود لوگوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض فوجیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ کمپلیکس کے اندر سے انہوں نے 200 سے زائد بے گھر شہریوں کو شہید جبکہ 1000 سے زیادہ افراد کو جبری طورپر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس کی سربراہ سلامہ معروف نے ایک اخباری بیان میں مزید کہا کہ کمپلیکس کی عمارتوں کے اندر موجود طبی عملے اور بے گھر افراد کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ موجود عمارتوں کو بمباری کرکے ان کے سروں کے اوپر گرا دیا جائے گا۔ وہ تفتیش کے لیے باہر جائیں گے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں قتل کردیا جائے گا۔

انھوں نے وضاحت کی کہ الشفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اطراف سے کچھ زندہ بچ جانے والوں کی شہادتوں کے مطابق قابض ٹینکوں نے کمپلیکس کی کئی عمارتوں پر بمباری کی اور اس کے بڑے حصوں کو آگ لگا دی، جب کہ وہ بمباری کرتے رہے اور گھروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے رہے۔ ارد گرد کے علاقوں میں گھروں کو مکینوں کے ساتھ، بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ قابض فورسز نے کچھ رہائشی عمارتوں کو سختی سے بند کر دیا ہے جن میں رہائشی موجود ہیں اور ان عمارتوں کو شیلنگ اور سنائپرز سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور چونکہ انہیں ابتدائی طبی امداد نہیں مل رہی ہے لہذا متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110