اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
بدھ

27 مارچ 2024

6:54:46 PM
1447248

یہ چار سال سے کم عمر کی فلسطینی بچی "سجی جنید" ہے، جس کو اسرائیلیوں نے بمباری کرکے جھلس گئی ہے۔ اس کی تصویر بہت ہولناک ہے، چنانچہ اسے دھندلا کیا گیا ہے۔ آپ دیکھئے اس تصویر کے کیا معنی ہیں؟:

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 

یہ چار سال سے کم عمر کی فلسطینی بچی “سجی جنید” ہے، جس کو اسرائیلیوں نے بمباری کرکے جھلس گئی ہے۔ اس کی تصویر بہت ہولناک ہے، چنانچہ اسے دھندلا کیا گیا ہے۔ آپ دیکھئے اس تصویر کے کیا معنی ہیں؟:

بہت سے ممالک ـ منجملہ بعض مسلم ممالک کے حکمران ـ اسرائیل کے اسلحہ، مالی امداد، سلامتی کے شعبوں میں حمایت، اور سیاسی پشت پناہی کر رہے ہیں، یا اسرائیل نامی جعلی ریاست کے ساتھ اعلانیہ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں اور غزہ کے بارے میں کچھ بولتے ہوئے صہیونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کا تذکرہ کبھی نہیں بھولتے؛ اور زیادہ سے زیادہ میڈیا کی حد تک فلسطین پر صہیونی جارحیتوں پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور وہ بھی فلسطینیوں کی شدید مذمت کرنے کے بعد!

بہت تھوڑے سے ممالک وہ بھی ہیں جو صہیونیوں کی مذمت کرتے ہیں اور فلسطینوں کی مدد بھی کرتے ہیں: پیسہ، تعمیراتی مواد، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ!

آپ نے بھی پڑھا ہوگا کہ صہیونیوں نے جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے الشفاء ہسپتال پر ہلہ بول دیا اور دوسرے جرائم کے علاوہ، مسلمان فلسطینی خواتین کو شوہروں کی آنکھوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا! [مسلمانوں کی اسلامی غیرت کس زمانے کے لئے ہے پھر!]

تیسری قسم کے ممالک وہ ہیں جو فلسطینیوں اور مسلمانوں سے کہتے ہیں: کوئی بات نہیں، انہیں اپنی خواتین پر زیادتی کرنے دو، ہم زیادتی کے بعد کے مرحلے کے لئے ادویات ارسال کریں گے؛ انہیں اپنی لڑکیوں کے چہرے جھلسا دینے دو، ہم آرام کے لئے ادویات بھیجیں گے؛ انہیں اپنا گھر تباہ کرنے دو، ہم تمہارے لئے گھر دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے تعمیراتی مواد بھی بھیجیں گے!

اس عفونت زدہ (Infected) دنیا میں صرف اور صرف ایک حکومت ہے جو کھڑی ہے، اپنا سینہ سپر کئے ہوئی ہے، جو بلند آواز سے کہتی ہے: میں فلسطین کی حمایت کرتی ہوں، انہیں نقد امداد بھی دیتا ہوں، اسلحہ بھی دیتی ہوں، سلامتی کے حوالے سے بھی فلسطین کی پشت پناہی کرتی ہوں، اس لئے کہ فلسطینی بچیوں کو آگ میں نہ جلایا جا سکے، ان کی خواتین پر زیادتی نہ ہو، اور ان کے گھروں کو ویرانے نہ بنایا جائے۔

میرے پاس ایسی ہزاروں دلیلیں ہیں جن کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرتا رہوں خون کے آخری قطرے تک، لیکن اگر میرے پاس کوئی بھی دلیل نہ ہوتی سوائے اسی ایک دلیل کے “اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کا ہمہ جہت حامی و پشت پناہ ہے” تو اپنے وجود کے تمام خلیوں کے ساتھ اس نظام کا حامی رہتا جیسا کہ آج ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔

110