اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ڈیلی پاکستال
جمعرات

21 مارچ 2024

10:55:13 PM
1446027

پاکستان: سکیورٹی فورسز کا "پنجگور" میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 مارچ کی درمیان شب پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر دہشتگرد حملہ ناکام، 2 جوان شہید، 8 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پیک کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

۔۔۔۔

110