اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

10 مارچ 2024

11:18:30 AM
1443420

یہ امریکہ ہے، فلسطین کے امریکی حامیوں نے گذشتہ 155 دنوں میں 13000 فلسطینی بچوں کی شہادت کے سلسلے میں 13000 فلسطینی پرچم لہرائے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سوشل میڈیا کے صارفین نے، واشنگٹن میں فلسطین کے حامیوں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک ویڈیو رپورٹ شائع کی ہے۔

یہ امریکہ ہے، فلسطین کے امریکی حامیوں نے گذشتہ 155 دنوں میں 13000 فلسطینی بچوں کی شہادت کے سلسلے میں 13000 فلسطینی پرچم لہرائے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو کی وضاحت میں لکھا ہے:

اس ویڈيو کا تعلق واشنگٹن سے ہے

انسان بیدار ہو چکے ہیں

جغرافیے، ضمیر، اخلاقیات، اقتصادیات، سیاسیات اور ثقافت و سماجیات کی تمام سرحدیں کو بدلا جا سکتا ہے اور انسان اپنے آپ کو زیادہ نئی تقسیمات کے اندر دیکھ سکتے ہیں۔

یہ غزہ کی صورت حال کا پیغام اور ہماری دنیا پر اس کے اثرات کی عکاسی ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

کیا ہم شرمندہ ہیں؟

یہ امریکہ ہے، اسرائیل کا سرپرست ملک، جہاں یہ سب دکھائی دے رہا ہے، البتہ شرم کی بات ہے کہ عالم اسلام میں اتنا کچھ بھی نظر نہیں آ رہا ہے، سوائے ایران و یمن و عراق و لبنان و شام کے، جہاں ہمدردی سے لے کر عملی طور پر غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تو کیا ہم شرمندہ ہیں؟ اگر ہیں تو اس کا فائدہ کیا ہے؟ کیا یہ امت کے ہر فرد کے لئے لمحۂ فکریہ نہیں ہے کہ کچھ لوگ انسانی ہمدردی کے ناطے کفر کے قلب میں بیٹھ کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم 2 ارب کی آبادی کے باوجود خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں اور غزہ کے دو ملین مسلمانوں کی مکمل تباہی کا انتظار کر رہے ہیں؟!

۔۔۔۔۔۔۔

110