اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

9 مارچ 2024

6:57:57 PM
1443204

طوفان الاقصی؛

عالم اسلام کے راہنما غزہ میں ہونے والے غاصب اسرائیلیوں کے جرائم روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔۔۔ اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے سینچر کے روز عالم اسلام کے راہنماؤں کے نام اپنے پیغام میں، ان سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر غزہ کی پٹی میں صہیونی جرائم روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حماس [حرکۃ المقاومۃ الاسلامیۃ] کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا عالم اسلام کے راہنماؤں، نمایاں شخصیات اور علماء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صہیونی جرائم روکنے اور مسجد الاقصیٰ کے تحفظ کے لئے فوری سیاسی، سفارتی اور قوانین اقدام عمل میں لائیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا: مسلم راہنما اور شخصیات ان ممالک پر دباؤ بڑھائیں جو صہیونی ریاست کی حمایت کر رہے ہیں، اور طفل کُش صہیونی ریاست کو مجبور کریں کہ غزہ کی پٹی میں نسل کُشی کو فوری اور غیر مشروط طور پر، بند کردے۔

نیز انھوں نے اہلیان غزہ کے لئے اشیائے خورد و نوش، ادویات، رہائشی سہولیات نیز رفح گذرگاہ کھولنے کے حوالے سے، فوری اور حقیقی امداد رسانی کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے غاصب صہیونی ریاست پر مقدمہ چلانے، اس کے جرائم افشا کرنے اور اسے سیاسی و سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسلمان ممالک کے سیاسی، دینی اور سماجی راہنما صہیونی ریاست کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر سے پردہ اٹھائیں اور اسے عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110