اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

1 مارچ 2024

8:13:26 AM
1441374

غاصب اسرائیلی ریاست کے برے دن، بھاری جانی نقصان سے لے کر قیدیوں کی رہائی تک۔۔۔ سید عبدالملک الحوثی

یمنی انقلاب اور انصار اللہ تحریک نیز یمنی مقاومت کے قائد سید عبدالملک الحوثی نے کہا: غاصب اسرائیلی ریاست کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے / اللہ تعالیٰ کی مدد سے، ہم باب المندب سے اسرائیلی دشمن کے جہازوں آمد و رفت بند کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور امریکی اور برطانوی جہازوں پر دردناک ضربیں لگا چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی انقلاب اور انصار اللہ تحریک کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کل [جمعرات یکم مارج 2024ع‍ کو] خطاب کیا جس کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

- عربوں کی وسیع ذلت و خواری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے۔

غزہ کے سلسلے میں مغربی ممالک ـ اور ان کی چوٹی پر امریکہ ـ انسانی حقوق کے اپنے ہی نعروں کو پامال کررہے ہیں۔

- غزہ کے خلاف اسرائیلی جرائم ـ جنہیں امریکہ اور مغرب کی حمایت حاصل ہے ـ تصور کی حدود سے تجاوز کر گئے ہیں۔

- غزہ میں کچھ فلسطینی کھانے کے لئے قطار لگا کر کھڑے تھے لیکن صہیونی ریاست نے ان پر وحشیانہ بمباری کر دی، غاصب ریاست نے غزہ کے بھوکے عوام کو ایسے حال میں نشانہ بنایا جب وہ اشیائے خورد و نوش لانے والے ٹرکوں کے ارد گرد قطار لگائے کھڑے تھے۔

- غزہ میں پہنچنے والی امداد اہلیان غزہ کی صرف پانچ فیصد ضروریات کے لئے کافی ہے۔

- غزہ کے عوام ایک حقیقی المیے سے گذر رہے ہیں۔

- جو کچھ شمالی غزہ میں دکھائی دے رہا ہے، وہ ایک المیے اور ٹریجڈی سے بالاتر ہے اور وہاں کے لوگوں کو ان حالات سے چھٹکارا پانے کے لئے گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

- غزہ کے 95 فیصد عوام کو پیٹ بھر کر کھانے کے لئے، غذائی مواد دستیاب نہیں ہے۔

- غزہ کے لوگوں کی حالت اچھی نہیں ہے اور عرب دنیا نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود غاصب دشمن اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

- صہیونی دشمنوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام، تباہ کاریوں اور غزہ کے عوام کو بھوکا رکھنے کے باوجود خبیث دشمن غزہ کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

- صہیونی دشمن غزہ کے مجاہدین کو شکست دینے اور اپنے قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں بھی شکست کھا گئی ہے۔

- غزہ میں مقاومتی مجاہدین کی استقامت، صبر اور ثابت قدمی بے مثال ہے اور وہ بدستور پوری ثابت قدمی سے صہیونی دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

- صہیونی ریاست کے وزیر جنگ کے اعتراف کے مطابق، اس ریاست کو اپنی فوج کو درپیش بھاری جانی نقصانات کے حوالے سے بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

- صہیونی دشمن کی فوج کو شدید ترین نفسیاتی بحران کا سامنا ہے جو کہ صہیونی دشمن پر مقاومت کی فتح کی ایک اہم نشانی ہے۔

- اسلامی ـ عربی امت پر فلسطینی عوام کے رنج و مصیبت کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

- اگر مسلمان اور عرب غزہ کے عوام کی مدد کرتے تو یہ لوگ میدان جنگ میں دشمن کا کام تمام کر سکتے تھے۔

- سوال یہ ہے کہ امت مسلمہ کی طرف سے فلسطینی عوام کو ملنے والی کمک کی سطح اسرائیل کو ملنے والی امریکی اور مغربی امداد کے برابر کیوں نہیں ہے؟

- آج صورت حال یہ ہے کہ فلسطینی کاز اور عرب - اسرائیل جنگ کے سلسلے میں عرب ممالک کی حکمت عملی صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کی بحالی تک گر گئی ہے۔

- عرب قومیں اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کر سکتیں کیونکہ اس صورت میں انہیں انتہائی خطرناک نتائج سہنا پڑیں گے۔

- اہم ترین سبق جو ہمیں ان واقعات سے سیکھنا چاہئے، یہ ہے کہ ہم دشمن کے ساتھ جنگ کی نوعیت کو سمجھ لیں۔

- مسلمانوں کو اس معرکے میں قرآن کریم اور اسلام سے مدد لینا چاہئے اور انہیں اس معرکے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہئے۔

- اسلامی جمہوریہ ایران پہلا ملک ہے جس نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کی حمایت کی۔

- بائیڈن جیسے سربراہان فخر کرتے ہیں اس لئے کہ "صہیونی" ہیں۔

- مغربی حکمرانوں کی صہیونیت سے قربت کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہماری امت کے دشمن نمبر ایک ہیں۔

- ہمارے دشمنوں نے کوشش کی ہے کہ دنیا کی حکومتیں فلسطینی عوام کی حمایت نہ کریں۔

- زیادہ تر عرب اور اسلامی ممالک نے امت مسلمہ کو درپیش یہودی خطرے کا مقابلہ کرنے سے متعلق کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

- اسرائیلی دشمن نے فلسطین کاز اور مسجد الاقصیٰ کے مسئلے کو ذرائع ابلاغ اور سیاست اور عالمی موقف سے حذف کرنے کی کوشش کی ہے۔

- امت مسلمہ کو خواب غفلت سے جاگنا چاہئے اور حکمت و بصیرت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔

- امت مسلمہ غزہ کے مجاہدین کی ثابت قدمی، دشمن کی شکست اور صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام اور مجاہدین کی استواری سے سبق سیکھنا چاہئے۔

- امت مسلمہ کو عراقی مقاومت سے سبق سیکھنا چاہئے جس نے امریکہ کو شکست سے دوچار کیا۔

- امت مسلمہ کو یمنی محاذ کی افادیت اور اثرات سے سببق سیکھنا چاہئے جبکہ دشمن نے یمنی محاذ کی افادیت اور اس کی کروائیوں کے اثرات کا اعتراف کر لیا ہے۔

- صہیونی درندے ظلم و جرم کا ارتکاب کر سکتا ہے لیکن جرائم کے باوجود روبزوال ہیں اور انہیں یقینی طور پر شکست ہوگی اور اس معرکے میں یہودی گماشتوں کی شکست حتمی اور یقینی ہے۔

- غزہ کے بچوں اور عورتوں کے قتل کے خاطر اسرائیلی دشمن کے لئے امریکہ کے ارسال کردہ بموں کی مقدار بہت عظیم ہے۔

- ہم نے غزہ کی حمایت میں اب تک 54 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو کہ ایک کار نمایاں ہے۔

- اللہ تعالیٰ کی مدد سے، ہم باب المندب سے اسرائیلی دشمن کے جہازوں آمد و رفت بند کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور امریکی اور برطانوی جہازوں پر دردناک ضربیں لگا چکے ہیں۔

- امریکی اور برطانوی حملوں نے نہ صرف ہماری فوجی صلاحیت کو متاثر نہیں کیا ہے بلکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو مسلسل تقویت پہنچا رہے ہیں۔

- کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکہ اور برطانیہ نے اسے محسوس کر لیا ہے۔

- ہم نے آج تک 384 میزائل اور ڈرون طیارے دشمن کے خلاف داغے ہیں۔

- ہمارے عوام ہر روز اعلان کرتے رہیں گے اور کرتے رہیں گہ ان کے حوصلے بلند ہیں۔

- یمن پر امریکی ـ برطانوی حملے ہمارے عوام ـ حتی کہ مجاہد عوام ہی کو، بلکہ ہمارے بچوں تک کو بھی خوفزدہ نہیں کرتے۔

- صورت حال یہ ہے کہ حتیٰ امریکہ کے سرکاری حلقوں میں کچھ لوگ بائیڈن انتظامیہ کے موقف سے سے نالاں اور غضبناک ہیں۔

- یورپی ممالک بحیرہ احمر کو فوجی علاقہ قرار دینا چاہتے ہیں جو ایک غلط رویہ ہے۔

- بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ہم نے ان علاقوں میں دشمن کے لئے چونکا دینے والی کاروائیوں کے منصوبے بنا رکھے ہیں، ایسے منصوبے ہیں جن کا دشمن تصور تک نہیں کر سکتا اور یہ منصوبے دوست اور دشمن کی توقعات سے بالاتر ہیں۔

- ہمارے دشمن یمن کے ملین مارچوں سے خائف ہیں۔

- ہمارے میزائل، ڈرون اور بحری حملے یمن کے عوام کے ملین مارچوں کے موقف کی عکاسی کرتے ہیں اور عوامی مطالبے کے مطابق، انجام پاتے ہیں۔

- ملین مارچوں ميں شرکت ہمارے موقف اور ہمارے جہاد کا ایک حصہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110