اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

15 فروری 2024

4:56:09 AM
1437828

طوفان الاقصی؛

مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر "صفد" میں صہیونیوں پر حزب اللہ کا زبردست حملہ

لبنان کی اسلامی مقاومت [حزب اللہ] نے کل بروز جمعرات [14 فروری 2024ع‍] کو مقبوضہ فلسطین کے شمالی مقبوضہ شہر صفد میں صہیونیوں کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا؛ ان حملوں سے صہیونی ریاست پر خاصا اثر پڑا ہے۔ / یہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے آغاز سے اب تک کا حزب اللہ کا شدید ترین حملہ تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رام اللہ میں العالم کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ صفد کے میئر نے صفد کے نواح میں صہیونی فوجی چاؤنیوں پر متعدد کامیاب میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ میئر کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

صہیونی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ ان میزائلوں میں سے ایک فضائیہ کے تزویراتی اڈے "میرون" پر گرا ہے۔

نامہ نگار کا کہنا تھا کہ یہ حزب اللہ کا انوکھا اور انتہائی خطرناک حملہ تھا کیونکہ اس حملے میں صہیونیوں کی چھاؤنیوں کو ٹھیک ٹھیک دشانہ بنایا گیاہے۔

ادھر صہیونی ریاست کے ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں تعینات فوجی بدامنی کے احساس میں مبتلا ہیں کیونکہ جس میزائل دفاعی نظام "آئرن ڈوم" پر وہ فخر کرتے تھے، وہ حزب اللہ کے میزائلوں کا راستہ روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

عبرانی ذرائع نے ابتدائی طور پر ایک فوجی کی ہلاکت اور 7 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

دوسری خبر کے مطابق ان حملوں میں 9 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور الجلیل العلیا میں خطرے کے سائرن بجے ہیں۔

صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کا شمالی کمانڈ بیس میزائلوں کا نشانہ بنا ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل-14 نے کہا ہے کہ ایک میزائل صفد شہر کی ایک عمارت پر گرا ہے جس کی وجہ سے عمارت تباہ ہوئی ہے اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حالیہ ہفتوں میں صہیونی ریاست پر حزب اللہ کا شدید ترین حملہ تھا۔

ریڈیو اسرائیل نے کہا کہ آٹھ میزائل صفد پر داغے گئے ہیں۔

کچھ ذرائع نے ان میزائلوں کی تعداد 20 سے 40 تک بتائی ہے۔ 

ان حملوں کو بعد صہیونیوں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی اور رات گئے صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی کہ حیفا شہر میں زوردار دھمکے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110