اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

10 فروری 2024

6:54:19 PM
1436691

طوفان الاقصی؛

امیرعبداللہیان کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات / بلاشبہ ملت فلسطین کی فتح یقینی ہے۔۔۔ نصر اللہ

سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے امیرعبداللہیان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: بلا شبہ ملت فلسطین اور مقاومت کی فتح یقینی ہے، اور غزہ اور مغربی کنارے کے بارے میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای کا حکیمانہ موقف منفرد ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور بات چیت کی، اور اس موقع پر غزہ پر صہیونیوں کی مسلط کردہ جنگ اور غزہ میں نسل کشی نیز جنوبی لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہؤا۔

سید المقاومہ نے غزہ کے مظلوم اور بہادر عوام کی حمایت میں امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی)، صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور ایران قوم اور حکومت کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: غزہ کی حمایت میں مقاومتی تنظیمیں بہت طاقتور ہے اور ان کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ صہیونی دشمن کو شدید تزویراتی بحرانوں کا سامنا ہے اور میدان جنگ میں بھی وہ کسی بھی ہدف کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

انھوں نے کہا: مقاومت خطے کے حالات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور فلسطینی قوم اور مقاومت کی فتح یقینی ہے۔

انھوں نے کہا: غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال پر، عالمی راہنماؤں کے درمیان، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) کا مستحکم اور حکیمانہ موقف منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر امیرعبداللہیان نے فلسطین اور مقاومت کی حمایت میں، بین الاقوامی فروموں میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی سرگرمیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا: خطے اور غزہ میں مقاومت کو ایک فریق سمجھا جاتا ہے جس سے فلسطین اور خطے میں مقاومت کی پوزیشن کا اظہار ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا: فلسطینی مقاومت نے میدان جنگ میں بھی، استقامت کے میدان میں بھی اور سیاسی میدان میں حکمت اور قوت کے ساتھ عمل کیا ہے۔

انھوں نے کہا ہر سیاسی عمل میں فلسطینی جماعتوں اور راہنماؤں کے کردار کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110