اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

27 جنوری 2024

10:04:18 PM
1432978

طوفان الاقصی؛

اسرائیلی آبادکار کوئی نہیں، سب نیم فوجی ہیں ۔۔۔ پاؤلا بیل + ویڈیو

ایک امریکی سرگرم کارکن اور مشہور ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ اسرائیل میں عام شہری نہیں ہیں، وہ سب مسلح نیم فوجی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک امریکی سرگرم کارکن اور مشہور ٹک ٹاکر پاؤلا بیل (Paula Bel) نے اپنے ایک ٹک ٹاک پیغام میں کہا ہے:  امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کے اس قول سے بہت متفق ہوں کہ اسرائیلی کینسر ہیں اور ان کا مشرق وسطی سے خاتمہ کرنا چاہئے۔

پاؤلا بیل کہتی ہیں:

مجھے [اسرائیلیوں کے لئے] لفظ "آبادکار" سے بہت چڑ ہے، کیونک یہ لفظ ان کی طرف سے پرامن اور محبت کرنے والے [معصوم!] لوگوں کا چہرہ ہمیں دکھاتا ہے۔ حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

[گذشتہ] کل مغربی کنارے میں انہوں نے تافیکا جیک نامی 17 سالہ نوعمر لڑکے کے بے دردی سے ذبح کر دیا۔ وہ بسکٹ بال کا شوقین اور لوویزیانا - امریکہ میں پیدا ہؤا تھا۔ انہوں نے اس کو بڑے آرام سے ذبح کر دیا۔

انہوں ںے یہی کام 11 اکتوبر 2023ع‍ کو دوسرے فلسطینی لڑکے "عبادہ سرور" کے ساتھ بھی کیا اور اس کے بڑے آرام سے ذبح کر دیا۔

یہ بستی نشین یا آبادکار نہیں ہیں، وہ مسلح نیم فوجی لوگ ہیں۔ وہ بہت تیزرفتاری کے ساتھ، بڑی آسانی سے اسلحہ خریدتے ہیں، اگر ہم البتہ یہ نہ کہیں کہ اسرائیلی فوج انہیں خود ہی اسلحہ اور فوجی یونیفارم فراہم کرتی ہے!

وہ قاتل قابضین ہیں۔ ہمیں انہیں وہی کچھ نام دینا چاہئے جیسا کہ وہ حقیقت میں، ہیں۔ وہ بہت اعلانیہ چور ہیں۔

مرحوم امام خمینی کہا کرتے تھے کہ یہ کینسر [کے پھوڑے] ہیں جن کا مشرق وسطیٰ سے خاتمہ کرنا چاہئے۔

میں پورے وجود سے، ان [امام خمینی] سے متفق ہوں۔

امریکہ صرف یہی کہہ سکتا ہے کہ وہ "سنجیدگی کے ساتھ فکرمند ہے"، میں ایک شہری کے طور پر سنجیدگی کے ساتھ فکرمند ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110