اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

23 جنوری 2024

5:31:52 AM
1431634

طوفان الاقصی؛

فلسطینی ڈاکٹر کے آنسو، جنہیں اپنی زخمی بیٹی کی ٹانگ بے ہوشی کے بغیر کاٹنا پڑی + ویڈیو

ڈاکٹر ہانی بسیسو وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں رو رو کر کہہ رہے ہیں: میں مجبور ہو کہ اپنی زخمی بیٹی کی ٹانگ بے ہوشی کے بغیر اپنے گھر میں کاٹ دوں / یہودی ہم سے کیا چاہتے ہیں، یہ کیا ظلم ہے کہ وہ ہمارے اوپر روا رکھے ہوئے ہیں؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ڈاکٹر ہانی بسیسو اس کلپ میں رو رو کر کہہ رہے ہیں: ہم اپنے گھر میں تھے کہ انہوں نے ہم پر بمباری کی اور یہ میری بیٹی ہے، آپ تصور تو کریں، میں اپنے گھر میں، بے ہوشی کی دوائیں نہ ہونے کے باوجود، اس کی ٹانگ کاٹ رہا ہوں!

انھوں نے مزید کہا: یہودی ہم سے کیا چاہتے ہیں، یہ کیا ظلم ہے کہ وہ ہمارے اوپر روا رکھے ہوئے ہیں، ہمارا گھر 15 دن سے مکمل محاصرے میں ہے، مجھے اپنی بیٹی کی ٹانگ بے ہوشی کے بغیر کاٹنا پڑی۔

اسی اثناء میں غزہ کی وزارت صحت نے غزہ پٹی پر سات اکتوبر 2023ع‍ (طوفان الاقصی) کے بعد سے شروع ہونے والی غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے بعد سے اب تک کے جانی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 25927 فلسطینی شہید اور 62400 زخمی ہو گئیے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا: حالیہ چند گھنٹوں میں غاصب فوج نے 14 نقاط پر قتل عام کا ارتکاب کیا اور اس دوران 165 فلسطینی شہید اور سینکڑوں دیگر، زخمی ہو گئے۔

در همین حال وزارت بهداشت غزه با انتشار آخرین آمار تلفات حملات رژیم صهیونیستی به باریکه غزه از 7 اکتبر (15 مهر ماه، آغاز عملیات طولان الاقصی) تا کنون خاطرنشان کرد که شمار شهدای فلسطینی به بیش از 25927 نفر و تعداد زخمی ها نیز به حدود 62400 نفر رسیده است.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110