اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

11 جنوری 2024

11:15:07 PM
1428628

طوفان الاقصی؛

ہم فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھتے ہیں تا کہ کہ ہمارے جاسوس بن جائیں ۔۔۔ ممبر کنیسٹ + ویڈیو

صہیونی ریاست میں غزہ میں محصور لاکھوں انسانوں پر 100 روزہ بہیمانہ حملوں، دانہ پانی اور ادویات کی بندش کے مہلک اثرات کے حوالے سے کوئی بھی انسانی جذبہ نہیں پایا جاتا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونیت اور اس کے پیروکار یہودی اور ان کے حامی امریکی اور یورپی ممالک صرف فلسطینیوں کے نہیں بلکہ بنی نوع انسان کے دشمن ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں جنگ اور اس کے عسکری اور انسانی اثرات کی روشنی میں صہیونیت اور اس کے حامیوں کا چہرہ بالکل بے نقاب ہو چکا ہے۔ ان یہودیوں کی تشدد پسندانہ نسل پرستی ـ  جو تمام غیر یہودیوں کو انسانیت کے دائرے سے خارج نیچ مخلوقات کے زمرے میں شمار کرتے ہیں اور انہیں صرف اپنے استحصال کے لئے اوزار اور وسائل سمجھتے ہیں اور صہیونی ریاست میں غزہ میں محصور لاکھوں انسانوں پر 100 روزہ بہیمانہ حملوں، دانہ پانی اور ادویات کی بندش کے مہلک اثرات کے حوالے سے کوئی بھی انسانی جذبہ نہیں پایا جاتا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونیت اور اس کے پیروکار یہودی اور ان کے حامی امریکی اور یورپی ممالک صرف فلسطینیوں کے نہیں بلکہ بنی نوع انسان کے دشمن ہیں۔

ذیل کے ویڈیو کلپ میں غاصب صہیونی ریاست کی کنیسٹ (صہیونی پارلیمان) کی رکن ٹالی گوٹلیو (Tally Gotliv) بڑے جوش و جذبے کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے سسلسلے میں خبردار کرتی ہے اور کہتی ہے:

[غزہ کا] محاصرہ اٹھانا میری رائے میں ایک خوفناک فیصلہ تھا۔ غزہ کی آبادی کو بھوکا اور پیاسا رکھے بغیر ہم جاسوسوں اور ایجنٹوں کو بھرتی نہیں کر سکیں گے۔ ہم وہاں کے لوگوں کو کھانے کے پانی اور دوائیوں کا وعدہ دے کر انہیں ہہلا پھسلا نہیں سکیں گے۔ لوگوں کو بھوکا اور پیاسا رکھ کر ہی ہم ایسی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جو ہمیں قیدیوں کی رہائی میں مدد دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

110

ویڈیو دیکھئے اور خود فیصلہ کیجئے کہ یہ کسی انسانی آبادی کی ترجمانی کر رہی ہے یا پھر۔۔۔ :