اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

29 دسمبر 2023

6:42:34 PM
1424842

طوفان الاقصی؛

ویڈیو | اسرائیل کے حامی جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔ برطانوی یہودی مزاح نگار

برطانوی کامیڈین نے ایک ویڈیو پیغام وائرل کرکے کہا: اگر آپ نے دیکھا کہ ٹی وی یا ریڈیو پر اسرائیل کا دفاع اور وکالت کر رہا ہے تو جان لیجئے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے، کیونکہ یہ ان کا کام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، برطانوی یہودی مزاح نگار الیکسی سایل (Alexei Sayle) نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام نشر کیا ہے جو کچھ یوں ہے:

ہیلو!

میں عام طور پر سیاسی اور انسانی حقوق یا سماجی انصاف کے بارے میں براہ راست بولنے سے پرہیز کرتا تھا۔

میرا احساس یہ ہے کہ ایک مزاح نگار (Comedian) کی ذمہ داری یہ ہے کہ کامیڈی بنا دے اور حتی کہ تاریک ترین حالات میں بھی طنز و مزاح تلاش کرے۔ لیکن حالیہ برسوں میں بوڑھے یہودی مزاح نگاروں کا رجحان رہا ہے کہ وہ فنکارانہ مراحل طے کئے بغیر مختلف مسائل کے حوالے سے غیر مربوط باتیں کرتے ہیں۔

اب میں نے سب سے بڑی عمر کے یہودی مزاحل نگار کے طور پر فیصلہ کیا کہ اس کام کو میں بھی آزما لوں۔ علاوہ ازیں میں نے زیادہ کلک (Clicks) پانے کے لئے اپنی بلی ولف کو بھی اس کام میں شامل کیا۔ "بلی کے زبان: کامیابی فلسطین کے لئے"۔

اچھا تو باقی بوڑھے یہودی مزاح نگاروں نے ایک خاص لکیر پر حرکت کی جو حکمران طبقے کے بیانیے (Narration) کے تابع ہے۔ وہ کسی بھی درد کا مداوا نہیں کرتے اور حالیہ چند مہینوں میں ہم نے نے ایسی صورت حال کو دیکھا ہے کہ میں سوجتا تھا کہ شاید اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھ سکوں گا:

غزہ میں ایک نسل کُشی، جو [برطانوی حکومت] اور نالائق [برطانوی] اپوزیشن کے مکمل تعاون کے ساتھ انجام پا رہی ہے۔

کتنے لوگ جانتے ہیں [برطانیہ اور دنیا میں] کہ فلسطینی شہر بیت لحم ان سرزمینوں میں سے جن پر اسرائیل نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے؟ فلسطینی عیسائی معمول کے مطابق [ہر سال] ان دنوں بیت لحم میں حضرت عیسی مسیح کی ولادت منانے کی تیاریاں کیا کرتے تھے، صلح، عشق، امید وغیرہ ہو ان پر، لیکن اس سال ایسا نہیں ہے۔ کوئی بھی چیز ہمارے [برطانوی] سیاسی طبقے کی منافقت اور ریاکاری اور حکمرانوں اور عوام کے درمیانی دوریوں کو اس سے زیادہ آشکار نہیں کر سکتی کہ وہ ایک قتل عام پر خاموش ہیں۔

ایک بوڑھے یہودی مزاح نگار نے ہم سب کو یہودی عوام کے دوش بدوش کھڑے ہونے کی دعوت دی ہے۔ اچھا، بہت ہی اچھا، جن یہودیوں کے دوش بدوش میں کھڑا ہوتا ہوں اس یہودی بلاک کے لوگ ہیں جن کے ساتھ میں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ یہودی، اور ہمارے اطراف کے لوگوں نے ہمیشہ عشق، مہربانی اور حمایت کے ساتھ ہمارا استقبال کیا ہے۔

میں نے ایک مظاہرے میں یہودی بلاک کے نوجوانوں سے ایک بات سنی جو مجھے بہت پسند آئی؛ ہم ہزاروں افراد کے ساتھ مظاہرہ کر رہے تھے، مسلمان، عیسائی، ملحدین، سیاہ فام، بھورے رنگ کے لوگ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔ جو بھی کہو، سب مل کر مظاہرہ کر رہے تھے اور جنگ اور قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان یہودی نوجوانوں نے اپنے اعلامیے میں لکھا تھا: "ہم، یہودیوں کی سلامتی کے لئے اسرائیل سے توقع رکھنے کے بجائے، ہر جگہ فلسطینیوں اور یہودیوں کی یکجہتی، آزادی، عدل و انصاف اور مساوات کی توقع رکھتے ہیں"۔ اگر تم [یہودی] یہودی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہو تو یہودی بلاک سے آ ملو۔

ایک آخری نکتہ: اگر آپ نے دیکھا کہ کوئی ٹیلی وژن یا ریڈیو پر اسرائیل کا دفاع کر رہا ہے؛ مثلا اگر آپ نے دیکھا کہ ان کا کوئی نفرت انگیز ترجمان [ایسا کر رہا ہے] تو جان لو کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ یہ ان کا کام ہے۔

وہ جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانی کا ایک گھونٹ پینے کے بعد ـبب وہ جھوٹ بولتے ہیں، وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔۔۔۔۔

تو آیئے اس کرسمس میں فلسطین کو اپنے دل اور ذہن میں جگہ دیں

میں آپ سب کے لئے عشق، و محبت اور خوشی کی آرزو کرتا ہوں، لیکن خاص طور پر فلسطین کے لئے پائیدار امن و انصاف کی آرزو کرتا ہوں

۔۔۔۔۔۔

110


ویڈیو آخر تک دیکھئے: