اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

22 دسمبر 2023

10:00:54 PM
1422580

طوفان الاقصٰی؛

حماس نے 3000 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ غزہ سے فرار وہنے والے اسرائیلی فوجی کے اعترافات + ویڈیو

غزہ سے بھاگنے میں کامیاب ہونے والا اسرائیلی فوجی: میں تم [اسرائیلی حکام] سے کہتا ہوں کہ اگر تم امن مذاکرات قبول نہ کرو تو خدا تمہیں بھی ذلیل کرے گا۔ تم اگر فلسطینیوں سے عدل و انصاف سے پیش نہیں آؤ گے، اور انہیں ان کا انسانی احترام واپس نہیں دو گے تو میں تم سے کہہ دوں کہ خدا تم کو ذلیل و خوار کر دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق

غزہ سے بھاگنے والے فوجی کے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں وہ غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے صورت حال پر روشنی ڈالتا ہے وہ کہتا ہے:

اب تک حماس نے فلسطین میں 3000 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 11000 سے زيادہ فوجیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ انہوں نے سینکڑوں ٹینکوں، بلڈوزروں اور دوسری گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ [القسام بریگیڈز] ایک ایسا گروپ ہے جس کے کارکن  ایڈیڈاس کی [اسپورٹس] پتلون اور چپل پہنے گھومتے رہتے ہیں۔ یہ گروپ دنیا سے بالکل الگ تھلگ ہے۔

کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اسرائیل میں لوگ کتنے سخت غصے میں ہیں؟

یقینا کوئی بھی ابلاغی ادارہ ان مسائل کو کوریج نہیں دیتا، لیکن اسرائیل کے اندر لوگوں کے پاس واضح ثبوت ہیں، کہ ان کے بیٹے اور بیٹیاں تابوتوں میں واپس آ رہے ہیں۔ تم [صہیونی حکام] انہیں چھپا نہیں سکتے ہو۔ لوگ اسرائیلی حکومت سے ناراض ہیں اور غضبناک ہیں۔ انہوں نے کافی حد تک برداشت کر لیا ہے۔

آج لوگ اسرائیل کو چھوڑ کر جا رہے ہیں اور پیچھے کی طرف دیکھتے ہی ںہیں ہیں۔

تو [اے اسرائیلی حکمرانو]! امن واحد راستہ ہے کیونکہ تم اس فوج سے چھٹکارا نہیں پا سکتے ہو جو زمین کے نیچے رہتے ہیں؛ اور تمہیں نہیں معلوم کہ ان سرنگوں کی انتہا کہاں ہے؟ تم حتی نہیں سمجھ سکتے ہو کہ وہ زیر زمین دوبارہ منظم ہو رہے ہیں یا نہیں؟ تم ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

تو اس کے باوجود کیا تم لبنان کے ساتھ شمالی محاذ بھی کھولنا چاہو کے؛ حالانکہ وہ حماس کی طرح دنیا سے الگ تھلگ نہیں ہیں۔ ان کے پاس شام میں جنگ کا تجربہ ہے اور انہوں نے خبیث پہاڑوں میں سرنگیں کھود لی ہیں۔

[اے اسرائیلیو!] امریکہ اس سلسلے میں تمہاری مدد نہیں کر سکتا۔ اگر تم اس خطے کو امریکیوں سے بہتر پہچانتے ہو، اور کہہ دو کہ ہم حزب اللہ لبنان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، تو کیونکر توقع کر سکتے ہو کہ دوسرے گروپ ان سے لڑ سکیں گے؟ میرے خیال میں تمہیں تمہارے غرور نے اندھا کر دیا ہے۔ میں بھی کسی وقت مغرور تھا، میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ غرور نے مجھے جابر اور تسلط پسند بنایا تھا۔ لیکن متکبر اور مغرور تھا اور اس کی وجہ صرف میری تربیت تھی۔

میں تم سے کہنا چاہتا ہوں کہ خدا نے مجھے ذلیل و خوار کر دیا ہے؛ اور میں تم سے بھی کہتا ہوں کہ اگر تم امن مذاکرات قبول نہ کرو تو خدا تمہیں بھی ذلیل کرے گا۔ تم اگر فلسطینیوں سے عدل و انصاف سے پیش نہیں آؤ گے، اور انہیں ان کا انسانی احترام واپس نہیں دیں گے تو میں تم سے کہہ دوں کہ خدا تم کو ذلیل و خوار کر دے گا۔

میں تمہاری نابودی کو نہیں دیکھنا چاہتا؛ میں کسی کی تباہی کو بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ میں جب چلتا ہوں تو خیال رکھتا ہوں کہ حشرات کو روند نہ ڈالوں، میں کسی کی تکلیف بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ لیکن میں تمہیں پہلے سے خبردار کرنا چاہتا ہوں اور تمہیں مطلع کرنا چاہتا ہوں۔

اس پوری ویڈیو کا واحد مفہوم یہ ہے کہ اس جنگ میں غاصب صہیونی ریاست یقینا ہار جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110