اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

22 دسمبر 2023

8:31:52 PM
1422578

طوفان الاقصیٰ؛

ویڈیو | ایران خلیج فارس میں ہمارے ممالک پر بمباری کرے/ عرب حکمران خائن ہیں۔۔۔ الحوار ٹی وی کے ناظرین کی آراء

احمد نے کہا: ایران اور یمن کا شکرگزار ہوں جو لوگ صہیونیوں کے دعوے دہرا کہتے ہیں کہ یہ شیعہ ہیں، اور مسلمان نہیں ہیں! میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ شیعہ اگر مسلمان نہیں ہیں تو کیا تم مسلمان ہو؟ ایرانی اور حوثی فلسطین کے حامی ہیں۔ ابوالقعقاع نے کہا: اگر خلیج فارس کی عرب ریاستیں مغربی اتحاد میں شامل ہو جائیں؛ ان ممالک کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ایران اور یمن ان ممالک پر بمباری کریں۔ محمد نے کہا: عرب راہنما بے غیرت، نامرد اور غدار ہیں!؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

سعیدہ نامی خاتون تیونس سے: ابتداء میں حوثیوں اور حزب اللہ اور ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں؛ اور ان ڈرپوک، بزدل اور سازباز کرنے والے غداروں سے ـ جو امریکہ سے ڈرتے ہیں اور امریکہ نے انہیں ایران سے دور کر دیا ہے ـ کہنا چاہتی ہوں کہ اللہ تم سے حساب لے گا۔

احمد فرانس سے: اے صالح [اینکر]! السلام علیکم۔۔۔ بھائی صالح، سب سے پہلے، اللہ فلسطین میں ہمارے شہداء کو غریق رحمت فرمائے۔ اصل مشکل سے بڑھ کر ہے۔ ایک ایسی چیز ہے جو موجودہ مسائل سے وسیع تر ہے۔ آیا آپ جانتے ہیں، کہ جو اتحاد ان دنوں صہیونیوں کی حمایت کے لئے امریکہ نے بنایا ہے، اس میں کئی عرب ممالک بھی ہیں؟ ان میں عرب ممالک بھی موجود ہیں، جس کا اعلان ذرائع ابلاغ میں ہو چکا ہے؟ 

اینکر: جو کچھ سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ بحرین اس اتحاد میں شامل ہے۔

احمد: جھوٹ بول رہے ہو؛ عربوں کی تعداد اس اتحاد میں اس سے زیادہ ہے۔ جو لوگ ایران اور حوثیوں پر تنقید کرتے ہیں، میں نے کہتا ہوں کہ خدا کی قسم میں ان ملکوں [ایران اور یمن] کا شکرگزار ہوں۔ اگرچہ عرب ممالک میں ایران پر تنقید کو صہیونیوں نے رائج کیا ہے کہ یہ شیعہ ہیں، اور مسلمان نہیں ہیں! میں ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں، اور کہتا ہوں کہ یہ شیعہ اگر مسلمان نہیں ہیں تو کیا تم مسلمان ہو؟ 

ہم سب سے پہلے اللہ پر توکل کرتے ہیں اور پھر ہماری امیدیوں ایران سے وابستہ ہیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں وہ ایرانی اور حوثی فلسطین کے حامی ہیں۔

لیکن یہ جو دوسرے ممالک، خاص طور پر وہ جنہوں نے سازباز کی ہے، اور بطور خاص الخاص متحدہ عرب امارات، جس نے اردن کے راستے سے ایک زمینی پل مقبوضہ فلسطین تک کھینچ لیا ہے جہاں سے وہ غاصب صہیونیوں کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچا رہا ہے۔

اینکر احمد کی بات کاٹتے ہوئے: اردن نے اس کی تردید کی ہے! شکریہ، یہ احمد تھے فرانس سے!!

اینکر: ابوالقعقاع قطر سے کہتے ہیں کہ اگر خلیج فارس کی عرب ریاستیں بحیرہ قلزم میں مغربی ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہو جائیں "بڑی خطرناک بات!" کہتے ہیں: اس صورت میں حویثیوں اور ایران سے اپیل کرتا ہوں کہ خلیجی ممالک پر بمباری کریں کیونکہ یہ ان ممالک کے عوام کا مطالبہ ہے۔ "یہ ان کی اپنی رائے ہے"۔

اینکر: مراکش سے محمد نے کہا: آپ کس دنیا کی بات کر رہے ہیں! وہ دنیا جس کی قیادت صہیونیوں کے ہاتھ میں ہے اور جس میں عرب راہنما انتہائی بے غیرت، نامرد اور شرف ف آبرو سے عاری، خائن اور غدار ہیں!؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ الحوار ٹی وی ایران کے خلاف تشہیری مہمات چلانے کے لئے مشہور ہے اور اینکر صالح ایران کے بارے میں عرب ناظرین کے مثبت خیالات سے بہت غضبناک ہے لیکن عرب عوام غزہ پر صہیونی جارحیت پر عرب حکومتوں کی غداری سے کچھ زیادہ ہی غضبناک ہیں! گویا عرب حکمرانوں اور صالح جیسے اینکروں کو کم از کم اپنے عوام کی نفرت برداشت کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

 ویڈیو ضرور دیکھئے: