اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

18 دسمبر 2023

11:49:09 PM
1421393

طوفان الاقصیٰ؛

غزہ نابود ہو رہا ہے تمہیں کس چیز کا انتظار ہے۔۔ فلسطینی ڈاکٹر کا غزہ سے پیغام عالم اسلام کے نام + ویڈیو

فلسطینی ڈاکٹر نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اپنے توپخانوں کو فلسطین کی آزادی کے لئے، غاصب صہیونی ریاست کی طرف حرکت میں لائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، فلسطینی ڈاکٹر احمد جبریل نے شہدائے الاقصی اسپتال میں العالم کی نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: غزہ کے اسپتالوں کی صورت حال خطرناک ہو گئی ہے۔ میں یہاں تنخواہ کے بغیر ایک رضاکار کے طور پر کام کر رہا ہوں اور میرا بھائی غزہ پر صہیونی جارحیت کے پہلے دنوں میں شہید ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا: میں العالم نیٹ ورک کے توسط سے امت مسلمہ کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے:

خدائے متعال قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: "وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ" (اور اگر [وہ مسلمین] تم سے کسی دینی مہم میں مدد مانگیں تو تمہارا فرض ہے کہ مدد کرو)۔ یہ غزہ ہے جو کہ تباہ ہو رہا ہے، تو تمہیں کس چیز کا انتظار ہے؟

احمد جبریل نے مزید کہا: آپ کا توپخانہ کہاں ہے، اپنے جنگی وسائل ہمیں بطور قرض دے دو، تاکہ غاصب دشمن کے ساتھ جنگ کریں۔ اس امت کی افواج کو غزہ، فلسطین اور القدس الشریف اور قبلۂ اول کی آزادی کے لئے حرکت میں آنا چاہئے اور پورے فلسطین کو آزاد ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔

سوالیہ نکتہ: ڈاکٹر جبریل نے مسلم حکمرانوں سے اسرائیل کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن کیا مسلمانوں یہودیوں سے لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں؟

۔۔۔۔۔۔

110