اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
ہفتہ

2 دسمبر 2023

10:47:50 PM
1416783

طوفان الاقصٰی؛

غزہ پر دوبارہ جارحیت کا دوسرا دن / غاصب صہیونیوں کی بمباری، شہداء کی تعداد 240 / صہیونی فوجیوں پر القسام کے کامیکازے ڈرونز کا حملہ

جمعہ یکم نومبر کو عارضی جنگ بندی کے خاتے کے بعد صہیونیوں نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کا آغاز کیا / صہیونیوں نے آج [سینیچر کو] خان یونس اور فح پر جنوبی حملے کئے اور صہیونی بحریہ نے دیرالبلح کو نشانہ بنایا / صہیونیوں نے آج جبالیا پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ کے اطراف کے نوآباد شہروں، مرکزی فلسطین اور مقبوضہ تل ابیب نیز کریات شمونہ میں صہیونیوں پر میزائل حملے جاری ہیں۔

جہاد طٰہٰ نے غزہ کی جنگ بندی ٹوٹ جانے کے بارے میں العالم سے کہا: وجہ یہ ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے اور اس کی گرفتاری کے مترادف ہے، اس لئے کہ وہ غزہ پر 50 دن مسلسل بمباری کے باوجود مقاومت کو نہیں توڑ سکا ہے اور قیدیوں کو غیر مشروط طور پر آزاد کرانے سمیت اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کی رات کو طے تھا کہ صہیونیوں ہی کے حملے میں مرنے والے تین اسرائیلی قیدیوں سمیت 10 قیدی صہیونیوں کے حوالے کئے جائیں اور اس کے عوض 30 فلسطینی اسیر رہا ہو جائیں، لیکن صہیونیوں نے اپنے قیدیوں کی لاشیں تحویل میں لینے سے انکار کیا۔

قدم بقدم جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کے پہلے دن کے واقعات کے ساتھ:

22:41| دیر البلح کے عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا۔

22:30| حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری نے صہیونی قیدیوں کی آزادی کے بارے میں کہا: ہمارا باضابطہ موقف یہ ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

 22:13| صہیونی طیاروں کی بیت لاہیا پر بمباری۔

22:12| دیر البلح پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

22:10| خان یونس کے شمال میں غاصب صہیونیوں اور مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ۔

22:08| رفح میں فلسطینیوں کے گھروں پر صہیونی جنگی کشتیوں کی گولہ باری۔

22:07| غاصب صہیونیوں کی النصیرات کیمپ پر بمباری۔

22:06| صہیونیوں کی خان یونس کے محلہ الشیخ ناصر اور المحطہ پر بماباری۔

22:05 زمین چور یہودیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع مادما نامی گاؤں پر حملہ کرکے فلسطینیوں کی ایک کار کو نذر آتش کیا۔

21:58| اسلامی جہاد کے سیاسی دفتر کے رکن ابو علی شاہین: صہیونی دشمن کو اس بار مقاومت کی طرف سے پہلے سے کہیں زیادہ حملوں کا سامنا ہے۔

21:31| عالمی تحریک "بائیکاٹ اسرائیل" (BDS) کے سیکریٹری جنرل محمد نواجعہ نے العالم کے پروگرام "ضیف و حوار" میں بات چیت کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی ریاست کے حامیوں کے خلاف عالمی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، یہ تحریک دنیا کے ممالک پر دباؤ بڑھا رہی ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی مدد نہ کریں۔ یہ تحریک دنیا کے تمام باسیوں کو یہ امکان فراہم کرتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ ساتھ، ان کی جدوجہد میں بھی کردار ادا کریں۔ ہم جانتے تھے کہ صہیونی فلسطینیوں کا قتل عام کریں گے چنانچہ ہم نے سات اکتوبر کے طوفان الاقصٰی آپریشن کے دوسرے ہی دن اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

20:51| غاصب ریاست نے غزہ ڈويژن کے جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر کرنل آساؤ حمامی کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ حماس نے کہا کہ یہ صہیونی افسر سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران مارا گیا تھا اور اس کی لاش حماس ہی کے قبضے میں ہے۔ صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق، ناحل بریگیڈ کی یونٹ 932 کا ایک افسر [آج سنیچر 2دسمبر کو] مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں شدید زخمی ہو گیا ہے۔

 

 

 

19:57| صہیونیوں کا ایک جرم اور، شجاعیہ کے رہائشی علاقے پر صہیونیوں نے بے شمار بم اور میزائل برسائے ہیں۔ سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کا امکان۔ بعض رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں 1000 افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

19:54| القسام کے مجاہدین نے گھات لگا کر صہیونیوں کے پیدل دستوں کو زبردست جانی نقصان پہنچایا۔ منطقۃ التوأم میں صہیونیوں کا کمانڈ روم تباہ۔

19:24| القسام کے میزائلوں نے تل ابیب میں تہلکہ مچایا۔

19:20| القسام بریگیڈز نے بیت حانون کی ایک عمارت میں صہیونیوں کے کمانڈ روم اور جاسوسی مرکز کو چار گائیڈڈ راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

19:19| لبنان سے آنے والے بکتر شکن راکٹ الجلیل غربی کے صہیونی قصبے دوویو پر لگے ہیں۔

19:16| غاصب صہیونیوں نے جنوبی لبنان کے شہر الخیام کو ممنوعہ فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا۔

19:15| غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سفیان تایہ صہیونیوں کے مجرمانہ حملوں میں شہید ہو گئے۔

19:06| حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں واقع برانیت چھاؤنی میں صہیونی ڈویژن-91 کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

19:05| غزہ کے علاقے الفالوجا پر ایک بار پھر صہیونیوں کا فاسفورس بموں سے حملہ۔

18:56| سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر غاصب صہیونیوں کی بمباریوں میں 15207 فلسطینی شہید اور 40652 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی عملے کے شہداء کی تعداد بھی 280 سے تجاوز کر گئی ہے۔

18:40| غاصب صہیونیوں نے جنوبی لبنان کے کفر شوبا شہر میں رباع التبن اور وشانوح پر گولہ باری کی۔

18:38| خونخوار صہیونیوں نے اب غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر کئی ہزار ٹن بم، گولے اور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا ہے لیکن ۔۔۔ بولو مت، عالمی برادری آرام کر رہی ہے!!!

18:28| القدس بریگیڈز کی اسدود اور اشکول میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل برسائے۔

18:27| صہیونی ذرائع: صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

18:26| خان یونس کے جنوب میں حمد ٹاؤن کی کئی رہائشی عمارتوں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، وسیع تباہ کاریاں ہوئیں۔

18:22| غاصب صہیونیوں کے منطقۃ الزرقاء پر گولہ باری۔

18:20| جنوبی لبنان میں الناقورہ کے اطراف میں حامول اور اللبونہ پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

18:18| امارات کے سربراہ محمد بن زاید بن سلطان بن نہیان کی طرف سے غاصب صہیونی ریاست کے سربراہ اسحاق ہرزوگ کے استقبال پر سوشل میڈیا کے صارفین کی شدید تنقید۔

17:59| لبنانی رکن پارلیمان: لبنان کے مقبوضہ علاقوں شبعا اور کفر شوبا پر صہیونی قبضے کے خاتمے اور صہیونیوں کے حملوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ مقاومت [مزاحمت] کے دائرے میں فوجی طاقت کا استعمال ہے۔ کیونکہ جس غاصب ریاست کا ہمیں سامنا ہے، وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہیں کرتی۔

16:53| غزہ کی طرف جانے والی انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد روکنے کے لئے غاصب صہیونی ریاست کے انسان دشمن ہتھکنڈے: العالم کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وحشی صہیونی ریاست کے گماشتے انسانی بنیادوں غزہ کے عوام کے لئے بھجوائی جانے والی امداد، کو غزہ نہیں پہنچنے دیتے؛ کہتے ہیں کہ یہ امداد غزہ پہنچے گی تو غزہ کے عوام زیادہ عرصے تک صہیونی حملوں کے مقابلے میں استقامت کریں گے۔

16:36| العالم: عرب عسکری تجزیہ کار اور وسیع پیمانے پر قتل کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے ماہر اکرم سریوی نے کہا: غاصب صہیونی ریاست اور نیتن یاہو کابینہ غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور غزہ پر دوبارہ حملے سے غاصب ریاست کا مقصد یہ جتانا ہے کہ گویا میدان کا کنٹرول ہنوز اس کے ہاتھ میں ہے۔

 

 

 

16:24| العالم: غاصب ریاست نے حملوں کے دوسرے دن غاصب صہیونی ریاست کی بمباریاں خان یونس پر مرکوز ہیں؛ ادھر مقاومت کے مجاہدین شجاعت اور جانفشانی کے ساتھ اگلی صفوں میں صہیونیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ صہیونیوں نے خان یونس کے عوام سے کہا ہے کہ گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں۔

16:08| غزہ کے مشرق میں حی الشجاعیہ کے 50 گھروں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

15:34| شام پر صہیونی ریاست کے حملے میں سپاہ پاسداران کے 3 اہلکار شہید۔ سپاہ پاسداران کے ادارہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، دارالحکومت دمشق کے نواح میں صہیونیوں کی بمباری کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے دو فوجی مشیران محمد علی عطائی شورچہ، اور پناہ تقی زادہ شہید ہوگئے ہیں۔

15:22| مقاومتی تحریکوں نے غزہ پر بہیمانہ حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں راکٹوں اور میزائلوں کے حملے کرکے صہیونیوں کو نشانہ بنایا۔ القدس بریگیڈز نے نوآباد صہیونی شہر کیزوویم کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

15:15| غزہ پر غاصب صہیونیوں کی جارحیت کے دوسرے مرحلے میں 240 فلسطینی شہید، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

15:00| بین الاقوامی فوجداری عدالت ـ ہیگ، کے پراسیکیوٹر کریم احمد خان کا دورہ رام اللہ، وہ متعدد فلسطینی حکام سے بات چیت کریں گے۔

سب سے چھوٹا فلسطینی اسیر، جس کو صہیونی غاصبوں نے تیس گولیوں سے نشانہ بنایا اور اس کی کھوپڑی ٹکڑے کر دیئے۔

14:36| صہیونیوں کی نظربندی سے رہا ہونے والا سب سے چھوٹا فلسطینی اسیر، عبدالرحمن الزغل کا کہنا تھا: میں روٹی خریدنے گیا، تو مجھے تیس گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، میری کھوپڑی توڑ دی گئی اور جلاوطن کرکے ایک گھر میں نظربند کر دیا ہے، کھوپڑی کے لئے پروٹیکٹر لگایا گیا، اور ڈھائی مہینوں تک مسلسل عدالتوں کے چکر لگوائے گیا۔

14:28| العالم: غاصب صہیونی ریاست نے متعدد فلسطینی شہداء کے اعضاء جسمانی چوری کرنے کے بعد، ان میں سے بعض کی لاشیں ریڈکراس کے حوالے کر دیں، جبکہ متعدد شہداء کی لاشیں ابھی تک صہیونیوں کے قبضے میں ہیں۔

13:52| حزب اللہ: ہمارے مجاہدین نے خربہ ماعر نامی بستی میں صہیونیوں کے توپخانے کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد صہیونی ہلاک۔

13:18| خودمختار فلسطینی انسانی حقوق کونسل: غزہ میں نسل کُشی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے نسل کُشی روک لیں۔ غزہ میں بے گھر والے فلسطینیوں کی تعداد 1800000 تک پہنچ گئی ہے۔

 13:15 امیرعبداللہیان کا مضمون بعنوان: "غزہ کا سوگ نامہ بنی نوع انسان کے لئے"؛ انھوں نے مضمون کے آغاز میں لکھا: غزہ پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قواعد کی قانونی اور اخلاقی حیثیت کو خطرناک آزمائشوں سے دوچار کیا گیا، اور غاصب ریاست کے وجود نے بین الاقوامی نظامات کی ساکھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

13:11| القدس بریگیڈز نے صہیونی فوجی قصبے کیسوفیم پر میزآئلوں کی بارش کر دی۔

12:34| غزہ کے عرب اور مسلم عوام کے زخموں پر زائد بن سلطان آل نہیان کے بیٹوں کی وحشیانہ مسکراہٹیں ۔۔۔ غزہ غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں کھنڈر بن رہا ہے، اور اب تک 6150 بچوں اور 4000 خواتین سمیت 15000 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور ہزاروں فلسطینی ملبے تلے مدفون ہیں، اور اسی اثناء میں عبداللہ بن زائد کشادہ روئی اور وحشیانہ مسکراہٹوں کے ساتھ صہیونیوں کے صدر کا استقابل کرتا ہے اور محمد بن زائد اس کو ضیافتیں دے رہا ہے۔

12:15| الیکٹرانک اخبار رأیُ الیوم نے ایک مضمون میں دوبئی میں منعقدہ آب و ہوا سے متعلق کانفرنس میں خونخوار صہیونی ریاست کے سربراہ اسحاق ہرزوک کی موجودگی میں عرب بادشاہوں، سربراہوں اور شہزادوں کی شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو 20000 نہتے فلسطینیوں کے خون کی توہین قرار دیا۔

12:07| جنوبی لبنان میں الناقورہ کے اطراف میں حامول اور الرویسات پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

12:05| فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان میجر محمود بصل: ہم نے عارضی جنگ بندی کے دوران الشفاء اسپتال اور اس کے اطراف کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 300 شہداء کے بے جان جسم نکال لئے۔

11:52| تین اسرائیلی یہودیوں نے نیویارک میں صہیونی فوج کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے منعقدہ اجتماع  کو درہم برہم کر دیا۔ وہ غزہ میں دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے، کیونکہ صہیونی فوج نے 15000 نہتے فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

11:49| وزارت صحت، غزہ: غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں کے نئے حملوں میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر افراد بچے اور خواتین ہیں۔ صہیونی غزہ کو مکمل طور پر کھنڈر بنانا چاہتے ہیں۔

11:15| غاصب صہیونی فوج نابلس کے جنوب میں واقع شہر حوارہ کی بائی پاس سڑک کے کنارے النجمۃ القبلیہ میں فلسطینیوں کی کئی ہیکٹر اراضی کو فوجی مقاصد کے لئے غصب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

- مقاومت کے مجاہدین نے صہیونیوں کی فوج پر کامیکازے ڈرونز سے حملے کئے ہیں۔

11:08| القدس بریگیڈز: ہمارے مجاہدین شمالی اور جنوبی غزہ میں صہیونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

11:05| شمالی غزہ پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں ایک کیمرہ مین محمد فرج اللہ شہید۔

10:42| مڈل ایسٹ نیوز: دوبئی میں آب و ہوا کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے دوران امیر قطر نے صہیونی صدر سے مصافحہ کیا، جس کی تصویریں سوشل میڈيا میں گردش کر رہی ہیں۔

10:35| انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ملت فلسطین کی حمایت میں ملین مارچ۔

10:33| دیرالبلح پر صہیونی بمباری سے 3 افراد شہید۔

09:26| غزہ میں دو جڑواں بچے "سما قدروہ اور لمی قدروہ" اپنے خاندان کے درجنوں افراد کے ہمراہ، صہیونیوں کی بمباری میں شہید۔

10:05| وزارت صحت غزہ: شہداء کی تعداد 200 اور زخمیوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئي۔

10:00| غاصب صہیونی ریاست کی دھمکی: رفح گذرگاہ سے غزہ کے لئے امدادی سامان کے ٹرکوں پر بمباری کریں گے۔

09:56| اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان: امریکہ داعش اور صہیونی ریاست کو مسلح کرنے کا ملزم ہے۔ امریکہ نے ہی داعش کو تشکیل دیا، اس کے دہشت گردوں کو تربیت دی اور مسلح کیا اور اب غاصب ریاست کی ریاستی دہشت گردی کو تقویت پہنجا رہا ہے، اس کو ہلاکت خیز ہتھیاروں اور بموں سے لیس کر رہا ہے اور غزہ میں ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 15000 سے زائد افراد کے قتل اور غزہ میں نسل کُشی میں برابر کا شریک ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے تئیں امریکی حمایتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی پھیلانے کے سلسلے میں امریکیوں کے منافقانہ اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

09:46| مشرقی خان یونس پر صہیونیوں کے توپخانہ اور جنگی کشتیوں کی شدید گولہ باری۔

09:43| [سورج مغرب سے نکلا ہے کیا] 30 نومبر کو منعقدہ "فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن" کے موقع پر بحرینی وزیر خارجہ نے شعلہ بیانی دکھاتے ہوئے امریکی، فرانسیسی اور برطانوی سفراء پر شدید تنقید کی ہے۔

09:39| صہیونی فوجیوں نے ایک مسلح یہودی بستی نشین کو جمعہ کے روز قتل کر دیا، جس نے اس سے پہلے دو فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی۔ نیتن یاہو اور ایتامار بن گویر نے اس کا قتل، چھپانے کی کوشش کی لیکن اب یہ مسئلہ اس کی لئے رسوائی کا باعث بنا ہے اور ہلاک شدہ یہودی کے باپ نے کہا ہے کہ "میرے بیٹے کو اسرائیلی فوج نے موت کی سزا دی ہے"۔

09:35| طوفان الاقصی کے آغاز سے لے کر اب تک غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں 6150 بچوں اور 4000 خواتین سمیت 15000 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

09:18| عاصب صہیونی ریاست نے جنگ کے دوبارہ آغاز ہونے کے دو دنوں میں خان یونس اور رفح میں چھ مساجد کو شہید کر دیا ہے۔

09:17| فلسطین الیوم: صہیونی طیاروں نے القرارہ شہر میں فلسطنی رکن پارلیمان یونس الاسطل کی رہائشگا پر بمباری کی ہے۔

09:16| غزہ میں یورپی اسپتال کے ڈائریکٹر: جنوبی غزہ کے اسپتال طبی خدمات فراہم کرنے سے عاجز ہیں، اس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مزید زخمیوں کی گنجائش نہیں ہے۔

09:08| محلہ شیخ رضوان اور شارع العیون سمیت شمالی غزہ کے علاقوں پر صہیونیوں کے فاسفورس بموں سے حملے۔

09:05| امریکی عہدیدار: امریکہ نے 100 ایک ٹن وزن بنکر شکن بم صہیونی ریاست کے حوالے کر دیئے ہیں۔ صہیونیوں نے ان بموں کو شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر گرایا اور 100 افراد کو شہید کر دیا۔

08:50| ایک صہیونی اخبار: صہیونی ریاست کا صدر جو اماراتی حکمرانوں کی ذلیلانہ اور بے ضمیری پر مبنی دعوت پر آب و ہوا سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے دوبئی پہنچا تھا، غزہ پر صہیونی ریاست کے حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد بھاگ کر تل ابیب پہنچا ہے۔

08:11| فلسطینی ہلال احمر: صہیونی فوجیوں نے رفح سے داخل ہونے والی انسانی امداد کے ٹرکوں کو روک لیا ہے۔

08:03| فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجی دستوں کو کامیکازے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

07:40| مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں عسکرالجدید کیمپ پر غاصب صہیوں کا بلڈوزروں سے حملہ۔

07:26| مغربی کنارے کے شہر جنین کے نواح میں الناصرہ پر صہیونیوں گیس بموں سے حملہ۔

07:17| غاصب صہیونی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں مسجد عبداللہ عزام پر بمباری کی۔

07:15| القسام بریگیڈز نے تین "زواری" کامیکازے ڈرونز سے صہیونی فوج کی نفری اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

07:12| شام کے میزائل شکن سسٹم نے دمشق کی فضاؤں میں صہیونی میزائلوں کو نشانہ بنایا، دمشق کے نواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110