اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
ہفتہ

2 دسمبر 2023

12:13:24 AM
1416390

طوفان الاقصٰی؛

لمحہ بہ لمحہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد / غاصب صہیونی حملوں میں 178 شہید 589 زخمی

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ آج [جمعہ یکم دسمبر 2023ع‍ کی] صبح سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد صہیونی غاصبوں نے غزہ پر ایک بار پھر بمباریوں کا آغاز کیا۔ اب تک 178 فلسطینی شہید اور 589 زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سدیروت سمیت غزہ کے اطراف کے صہیونی شہروں مقاومت کے میزائل حملے، صہیونیوں نے ایک میزائ مار گرانے کا دعوی کیا۔ صہیونی طیاروں نے غزہ کے اوپر پروازیں کیں اور غاصب صہیونیوں کے ٹینکوں نے گولہ باری کی۔

صہیونیوں کی طرف کے شدید حفاظتی اقدامات کی وجہ سے طوفان الاقصٰی کے آٹھویں جمعہ کو مسجد الاقصٰی نمازیوں سے تقریبا خالی رہی۔ صہیونیوں نے صرف 70 سال سے اوپر کے نمازیوں کو مسجد میں داخلے کی اجازت دی۔

لمحہ بہ لمحہ، قدم بقدم جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کے واقعات کے ساتھ:

22:49| تل ابیب، اسدود، عسقلان اور مقبوضہ قدس پر مقاوت کے میزائل حملے، غزہ کے قریب ایم اور نیر عام اور مقالسیم کے صہیونی شہر بھی نشانہ بنے۔ القدس بریگیڈز نے بھی ان شہروں پر میزائل حملے کئے۔

21:51| الجزیرہ: مقبوضہ تل ابیب میں زبردست دھماکے۔

21:49| غزہ کی وزارت صحت: غاصب صہیونیوں کے نئے حملوں میں اب تک 178 فلسطینی شہید اور 178 زخمی ہو گئے ہیں۔

20:55| غزہ میں العودہ اسپتال کے سربراہ کے دفتر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری۔

20:32| عزہ انفارمیشن آفس: اب تک 6150 بچے اور 4000 خواتین شہید ہو گئے ہیں جبکہ 6500 افراد لاپتہ ہیں۔ بہت سارے شہداء کی لاشیں ملبے سے نہیں نکالی جا سکی ہیں۔ عارضی جنگ بندی کے دوران غزہ پہنچنے والی امداد صرف ایک فیصد افراد کے لئے کافی ہے۔ اس جنگ کی ذمہ داری صہیونی ریاست، امریکہ اور عالمی برادری پر ہے۔

20:18| غزہ انفارمیشن آفس: 7 اکتوبر سے اب 72 صحافی شہید ہوگئے ہیں۔

19:59| یروشلم پوسٹ بحوالہ صہیونی سیکورٹی ذرائع: حماس نے سات اکتوبر سے پہلے اسرائیلی فوج کو فریب دیا، اور ہم نے تزویراتی لحاظ سے مکمل طور پر شکست کھائی۔

19:18| فلسطینی ڈیموکریٹک فرنٹ سے وابستہ قومی مقاومتی بریگیڈز: ہم نے الشہداء چوراہے پر ایک صہیونی فوجی کو ہلاک کر دیا۔

19:11| غاصب صہیونیوں کے حملے میں جنوبی لبنان کے شہر جولا میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا، شہید ہو گئے۔

18:53| القسام بریگیڈز نے تل ابیب اور اسدود اور ان کے اطراف پر میزائل حملے کئے؛ صہیونی ذرائع کے مطابق تل ابیب میں 12 دھماکے ہوئے ہیں۔ اسدود اور مرکزی فلسطین میں پر متعدد میزائل حملے ہوئے ہیں۔

18:47| اسرائیلی صحافی بھی جنگ میں شریک، نیتن یاہو کے قریبی نام نہاد صحافی: میں ایک ٹینک پر سوار غزہ میں داخل ہؤا اور ایک فلسطینی گھر پر گولہ داغا۔

18:41| حنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مجاہدین غاصب ریاست کے خلاف کاروائیوں کے لئے تیاری کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔

18:20| القسام بریگيڈز: ہمارے مجاہدین نے غزہ کے شمال مشرق میں غاصب صہیونی فوج کی ایک پیدل یونٹ کو ایک عمارت میں 4 بکتر شکن راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

18:16| فائنانشل ٹائمز بحوالہ اسرائیلی اہلکار: ہم سمجھتے ہیں کہ شمالی غزہ میں ہماری کاروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ صرف چالیس فیصد مطلوبہ علاقے پر ہمارا کنٹرول ہے۔ نئی کاروائی دو ہفتوں یا ایک مہینے تک جاری رہ سکتی ہے۔ شمال میں بھی کاروائی کریں گے!

18:10| کیا آج تک آپ نے بحال Mowing the lawn [چمن کٹائی] کی صہیونی اصطلاح کے بارے میں سنا ہے؟  صہیونیت سے منحرف یہودی ڈاکٹر نارمن فنکلسٹائن (Dr. Norman Finkelstein) وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: ۔۔۔ غزہ میں چمن کٹائی (Mowing the lawn)!! ایک اسرائیلی پالیسی ہے، ایک انسان کے طور پر، ایک مرد کے طور پر، ایک خاتون کے طور پر آپ کا کیا رد عمل ہوگا؟ اس عبارت (Mowing the lawn) کو سن کر؛ انسانوں کی چمن کٹائی! جبکہ ان انسانوں میں 11 لاکھ 50 ہزار بچے شامل ہے۔ کیا آپ سمجھ رہی ہیں؟ 11 لاکھ 50 ہزار بچوں کی چمن کٹائی! ۔۔۔ اسرائیل نے غزہ میں عوام اور بچوں کی چمن کٹائی کے لئے 2008ع‍ - 2009ع‍ کے "پگھلا ہؤا سیسہ آپریشن" (غزہ کی 22 روزہ جنگ) میں 350 بچوں کو قتل کیا۔ سنہ 2014ع‍ میں Operation Protective Edge) میں 550 بچوں کو مار ڈالا اور اب ایک بار پھر چمن کاٹ رہے ہیں؛ اور آج تک انہوں نے 4000، 4500 بچوں کو قتل کر دیا ہے۔

17:40| غزہ کے النصر اور شیخ رضوان کے محلوں میں صہیونی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں۔

17:37| غزہ میں ترکیہ کی آناتولی خبر ایجنسی کا نامہ نگار صہیونیوں کے ہاتھوں شہید۔

17:07| وزارت صحت، غزہ: غزہ پر صہیونیوں کے حملوں میں 109 افراد شہید، سینکڑوں زخمی۔

17:04| صہیونی ذرائع: 9 اسرائیلی فوحی آج صبح غزہ کے اطراف میں یہودی نوآباد شہروں پر مقاومت کے حملوں میں ہلاک ہو گئے۔

16:50| فلسطین میں انسانی حقوق کے نمائندے نے کہا: جنگ کا دوسرا مرحلہ غزہ کے باشندوں کو مصر کی سرحدوں کی طرف نقل مکانی پر مجبور کر سکتا ہے۔ [یہ صہیونیوں اور امریکیوں کی آرزو ہے جسے نام نہاد انسانی حقوق کے نمائندے نے "انتباہ" کی صورت میں بیان کیا ہے"۔

16:47| اردوگان: اسر‏ائیل پر بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلنا چاہئے؛ کم از کم 16000 فلسطینیوں کی شہادت ـ جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں ـ کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ انسانیت کے خلاف جرم، اور جنگی جرم ہے۔

16:20| شمالی فلسطین کے علاقے الجلیل الاعلی پر مجاہدین کا میزائل حملہ۔

16:12| غزہ کے اطراف میں صہیونی زمین چوروں کے قصبے "نیریم" پر مارٹر گولوں کے حملے میں ایک فوجی گاڑی تباہ، کئی صہیونی ہلاک اور زخمی۔

16:08| غاصب یہودیوں کے قصبوں سدیروت اور نتیفوت میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

15:53| غزہ کے اطراف میں رعیم کے صہیونی اڈے پر راکٹوں کا حملہ۔

15:48| ایک سینئر صہیونی اہلکار: اگر حماس 10 صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لئے تیاری کا اعلان کرے تو ایک روزہ جنگ بندی پر غور کر سکتے ہیں۔

15:44| القسام بریگیڈز: ہم نے غزہ میں غاصب صہیونیوں کا ایک سکائی لارک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

15:35| غزہ کے اطراف کی صہیونی چوکیوں پر مارثر گولے گرنے سے متعدد صہیونی فوجی زخمی۔

13:58| حماس: فلسطینی عوام کو غلبہ حاصل ہے، ہم دشمن کے عزائم کو شکست سے دوچار کریں گے۔ صہیونیوں نے پہلے سے ہی جنگ دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا چنانچہ انہوں نے ہماری تمام تر تجاویز کو مسترد کر دیا۔

13:39| غاصب ریاست نے مسجد الاقصٰی میں نماز جمعہ کے لئے جانے والے فلسطینیوں کو وادی الجوز کے مقام پر تشدد کا نشانہ بنا کر روک دیا۔

13:40| رقح اور خان یونس پر غاصب صہیونیوں کی بمباری۔

13:37| النقب کے اطراف کے ایک نوآباد صہیونی بستی پر راکٹ حملے میں ایک فوجی گاڑی تباہ، القسام کے مجاہدین نے النقب کے اطراف کے کئی صہیونی بستیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

13:30| شمالی غزہ میں متعدد صہیونی فوجی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک اور زخمی، ان کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

13:20 القسام بریگیڈز نے شمال مغربی غزہ میں صہیونی فوجیوں کے  جمگھٹوں کو رجوم نامی 114 ایم ایم میزائلوں اور بھاری مارٹر گنوں سے  نشانہ بنایا۔

13:09| ایک شیرخوار بچہ غاصب صہیونیوں کی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے زندہ نکالا گیا۔

12:32| حماس: نتزاریم کے مقام پر پیشقدمی کرنے کے لئے کوشاں غاصب صہیونی فوجیوں کو بھاری مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

12:28| عراق کی اسلامی مقاومت نے اپنے بیان میں غزہ کے عوام کی حمایت پر زور دیا ہے۔

12:27| خونخوار صہیونی وزیر داخلہ ایتامار بن گویر صہیونی فوجیوں سے مخاطب ہو کر ایکس نیٹ ورک پر لکھا: ہمیں واپس جاکر غزہ کو پیروں تلے کچلنا چاہئے۔

11:55| غزہ میں 6500 بچوں اور 4000 خواتین کی شہادت اور 6000 سے زائد فلسطینیوں کے لاپتہ ہونے اور عرب - مسلمانوں کے اس شہر کا 60 فیصد حصہ تباہ ہونے کے باوجود امارات کے صدر محمد بن زاید نے امارات کے دورے پر آئے غاصب صہیونی ریاست کے صدر کا استقبال کیا!!! حماس نے امارات کی شدید مذمت کی ہے۔

10:49| الجزیرہ: صہیونیوں نے رفح میں تین گھروں کو تباہ کر دیا، 9 فلسطینی شہید اور زخمی۔

10:44| المغازی کیمپ پر غاصب صہیونیوں بی بمباری میں 7 فلسطینی شہید۔ خان یونس میں ایک فلیٹ پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں دو افراد شہید۔

10:00| الجزیرہ: تل الہواء میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔ مشرقی خان یونس میں ایک گھر پر صہیونیوں کے حملے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110