اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

30 نومبر 2023

9:52:10 PM
1416294

طوفان الاقصٰی؛

کیا آج تک آپ نے آج تک Mowing the lawn کی صہیونی اصطلاح کے بارے میں سنا ہے؟ + ویڈیو

صہیونیت سے منحرف یہودی ڈاکٹر نارمن فنکلسٹائن (Dr. Norman Finkelstein) نے چمن کٹائی یا Mowing the lawn کی اصطلاح، جس کو صہیونی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کے لئے بروئے کار لاتے ہیں، کی وضاحت کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ صہیونیت سے منحرف یہودی ڈاکٹر نارمن فنکلسٹائن (Dr. Norman Finkelstein) چمن کٹائی یا Mowing the lawn کی اصطلاح کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں:

ہر چند سال ایک بار، حقیقی معنوں میں، اسرائیل کی ایک پالیسی ہے، جس کو وہ کہتے ہیں غزہ میں چمن کٹائی (Mowing the lawn)!! میں نے اس چمن کٹائی کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے، لیکن میں ایک سوال آپ سے پوچھتا ہوں۔ اور میں نہیں سمجھتا ہوں کہ ان سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے۔ یہ حقیقی سوالات ہیں۔ آپ کا رد عمل کیا ہے؟ آپ ایک انسان کے طور پر، ایک خاتون کے طور پر، ایک ماہ کے طور پر، آپ کا رد عمل کیا ہوگا اس عبارت (Mowing the lawn) کے مقابلے میں؛ انسانوں کی چمن کٹائی! جبکہ ان انسانوں میں 11 لاکھ 50 ہزار بچے شامل ہے۔ کیا آپ سمجھ رہی ہیں؟ 11 لاکھ 50 ہزار بچوں کی چمن کٹائی!

اس وقت، شاید یہ پہلی بار ہے کہ آپ اس اصطلاح کو سن رہی ہیں۔ [اینکر: جی ہاں! ایسا ہی ہے] لیکن میں نے اس کو سنا ہے۔ کئی سال سے، کئی سال سے، کئی سال سے کوئی بھی کوئی رد عمل نہیں دکھاتا۔ 

اسرائیل نے غزہ میں عوام اور بچوں کی چمن کٹائی کے لئے 2008ع‍ - 2009ع‍ کا "پگھلا ہؤا سیسہ آپریشن" (غزہ کی 22 روزہ جنگ) کا آغاز کیا اور 350 بچوں کو قتل کیا۔ سنہ 2014ع‍ میں انہوں نے حفاظتی دھار آپریشن (Operation Protective Edge) کے دوران پھر بھی چمن کاٹ دیا اور 550 بچوں کو مار ڈالا اور اب ایک بار پھر چمن کاٹ رہے ہیں؛ اور آج تک انہوں نے 4000 ، 4500 بچوں کو قتل کر دیا ہے۔ [6500 بچے]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110