اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

30 نومبر 2023

12:03:38 PM
1416236

طوفان الاقصیٰ؛

قدس میں استشہادی کاروائی، ایک یہودی ربی سمیت 3 صہیونی ہلاک / ایک فلسطینی خاتون یہودی آبادکار کے ہاتھوں شہید / القسام بریگیڈز نے ذمہ داری قبول کر لی+ ویڈیوز اور تصاویر

صہیونی ذرائع نے اعلان کیا قدس میں ہونے والی فائرنگ سے اب تک تین صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں / ایک صہیونی نوآبادکار نے ایک فلسطینی خاتون کو بچوں کے سامنے شہید کر دیا / عالم کے مطابق القسام بریگیڈز نے قدس شہر میں ہونے والی اسشہادی کاروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق آج [بروز جمعرات کی] صبح کو قدس شریف کے راموت ٹاؤن میں استشہادی کاروائی کے دوران فائرنگ سے 3 صہیونی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ قدس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، اور بعدازاں 2 مزید صہیونی ہلاک ہو گئے۔

عبرانی ذرائع کے مطابق کاروائی کرنے والے دو بھائی مراد نمر اور ابراہیم نمر دو بھائی اور حماس کے ارکان تھے۔ 38 سالہ مراد نمر 10 سال تک صہیونی ریاست کے خلاف کاروائی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 10 سال تک صہیونی جیلوں میں اسیر رہے تھے۔ 

فلسطینی ذرائع کے مطابق، غاصب ریاست کی پولیس نے صور باہر میں نمر کے خاندان پر پر ہلہ بول دیا اور 9 افراد کو اغوا کیا اور جبع کی گذرگاہ کو بند کر دیا۔ 

غاصب ریاست نے اعلان کیا کہ مذکورہ استشہادی کاروائی میں ایک صہیونی ربی ایلی مالک ویسرمان بھی مارا گیا ہے، جو اشدود شہر میں ربیوں کی عدالت کا ڈائریکٹر تھا، اس کاروائی میں دو صہیونی اور بھی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔  واضح رہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے باوجود، قدس کی صورت حال کشیدہ ہے اور اس طرح کی کاروائیاں کسی بھی لمحے دہرائی جا سکتی ہیں۔

عبرانی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کرنے والے افراد ایک کار پر قدس کے ایک بس اڈے پہنچے اور حاضرین پر فائرنگ کر دی۔

اسی اثناء میں فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد موقع پرحاضر ہوکر اطراف میں تعینات کئے گئے ہیں اور انھوں نے اس کاروائی کے بعد قدس کی طرف آنے والے بعض اہم راستوں کو بند کر دیا ہے۔

ادھر صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے دعوی کیا ہے کہ اس کاروائی میں شریک دونوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے کہا: ایک سال قبل بھی اسی مقام پر فلسطینیوں نے ایسی ہی استشہادی کاروائی کی تھی اور طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ کاروائی اپنی نوعیت کے لحاظ چوتھی اور سب سے بڑی کاروائی تھی۔

ادھر ایک نوآباد صہیونی بستی کے یہودی باشندے نے ایک فلسطینی خاتون کو اس کے دو بچوں کے سامنے چاقو کے متعدد وار کرکے شہید کر دیا۔ ویڈیو ملاحظہ ہو

یہ فلسطینی خاتون آج صبح 1948 کی مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنے بچوں کو اسکول پہنچا رہی تھیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

القسام بریگیڈز نے ذمہ داری قبول کر لی

العالم کے مطابق القسام بریگیڈز نے قدس شہر میں ہونے والی اسشہادی کاروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جس میں ایک یہودی ربی سمیت تین صہیونی ہلاک اور 12 دوسرے افراد زخمی ہوگئے۔

یہ کاروائی غزہ اور مغربی کنارے کے بچوں اور خواتین کے قتل عام اور مسجد الاقصی سمیت مقدس مقامات پر صہیونیوں کے حملوں کے رد عمل کے طور پر انجام کو پہنچی ہے۔ یہ کاروائی تشدد پسند صہیونی وزیر داخلہ ایتامار بن گویر کی طرف سے فلسطینی اسیروں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی طرز سلوک پر ایک انتباہی اقدام سمجھی جاتی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110