اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

24 نومبر 2023

8:12:58 PM
1414538

طوفان الاقصٰی؛

صہیونی عقوبت خانوں سے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے / لبنان، عراق اور یمن کی مقاومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔ اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک ٹیلی وژن پیغام میں کہا: غاصب صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں سے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی ہماری پہلی ترجیح ہے / ہم لبنان، عراق اور یمن کی مقاومتی تحریکوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جوانمردی کا ثبوت دیتے ہوئے اس معرکے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عارضی جنگ بندی کے حوالے سے اپنے ٹیلی وژن پیغام میں کہا: ہم اس وقت تک جنگ بندی کے سمھجوتے کے پابند رہیں گے جب تک کہ صہیونی دشمن پابند رہے گا۔

انھوں نے کہا: ہم نے قطر اور مصر میں اپنے بھائیوں کی نگرانی میں دشوار مذاکرات کا آغاز کیا، اور ذمہ داری کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھایا۔ ہم قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بین الاقوامی کوششوں کے جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا: دشمن نے مقاومت کی شرائط اور ملت فلسطین کی مرضی اور ارادے کے سامنے سر خم کیا اور یہی مسئلہ جنگ بندی کے سمھجوتے پر منتج ہؤا، حالانکہ دشمن نے سوچ رکھا تھا کہ اسلحے کے زور سے، اور عوام کا قتل عام کرکے اپنے قیدیوں کو رہا کروائے گا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا: ہم نے فخر و اعزاز کے ساتھ غاصب دشمن کا مقابلہ کیا اور ان کے منصوبوں کو خاک میں ملایا۔ ہمارے عوام نے بھی ثابت قدمی اور استقامت کا کارنامہ رقم کیا اور ہمارے مجاہدین نے دشمنوں کے زخموں کو مزید گہرا کر دیا۔ غزہ، قدس اور پورے فلسطین میں ہمارے عوام، ہمارے ملک کی آزآدی کے لئے بر سر پیکار ہیں۔

انھوں نے زور دے کر کہا: حماس ـ جنگ سے پہلے اور جنگ کے دوران ـ کبھی بھی اپنے موقف سے پسپا نہیں ہوئی اور پسپا نہیں ہوگی اور ہم تاکید کرتے ہیں کہ ہمارا سہارا فلسطینی عوام کی وحدت اور یکجہتی ہے۔

ہنیہ نے کہا: صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی ہمارا اولین ہدف ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا: ہم لبنان، یمن اور عراق کی مقاومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں غاصب صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں سے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی ہماری پہلی ترجیح ہے / ہم لبنان، عراق اور یمن کی مقاومتی تحریکوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جوانمردی کا ثبوت دیتے ہوئے اس معرکے میں نمایاں کردار ادا کیا. ہم ان عربی اور اسلامی ممالک کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غزہ پٹی کی تقدیر کے فیصلوں میں بیرونی مداخلت کو مسترد کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110