اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

24 نومبر 2023

12:38:41 AM
1414426

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا اڑتالیسواں دن| صہیونیوں کی روایتی عہد شکنی، جنگ بندی ایک دن کے لئے ملتوی، جنگ بندی سے قبل غزہ پر مزید جنونی حملے

صہیونیوں جمعرات کی صبح 05:00 بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا مگر اچانک جنگ بندی ملتوی کرنے کا اعلان کرکے غزہ کے رہائشی اور گنجان آباد علاقوں بشمول بیت لاہیا پر جنون آمیز حملے کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غاصب صہیونیوں نے غزہ پر جارحیت کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ زمینی جنگ جاری رہے گی، حماس کو صہیونی قیدی غیر مشروط طور پر رہا کرنا پڑیں گے، حماس کی بیخ کنی کی جائے گی لیکن اب کوئی بھی فوجی ہدف حاصل کئے بغیر حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، انہوں نے نہتے فلسطینیوں کو ضرور قتل کیا، عورتوں اور بچوں کو ضرور شہید کیا، گھروں اور اسکولوں اور مساجد کو ضرور تباہ کیا اور بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب ضرور کیا مگر میدان جنگ میں دوسری بڑی شکست کھا گئے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے اڑتالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

21:40| غاصب ریاست کا وزیر خارجہ: جنگ بندی کے بعد دوبارہ حملہ کریں گے اور توقع ہے کہ یہ جنگ مزید دو مہینوں تک جاری رہے گی۔

21:27| الشفاء اسپتال کے اطراف اور الشاطیء کیمپ کے حی النصر روڈ پر غاصب ریاست کے مسلسل حملے۔

21:20| غزہ انفارمیشن آفس: غاصب صہیونیوں کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 6150 بچوں اور 4000 خواتین سمیت 14854 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

20:51| العالم: مغربی کنارے پر غاصب صہیونی فوجیوں اور مسلح یہودیوں کے جاری حملوں میں، رام اللہ کے مشرق میں برقا نامی قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان خضر السيد علی علوان شہید، تین زخمی۔ شہید خضر اپنے زیتون کے باغ سے زیتون چن رہے تھے اور اسی اثناء میں غاصبوں کی گولی کا نشانہ بنے۔ مغربی کنارے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بھی 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

20:34| وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: جنگ بندی جاری رہے گی تو جنگ پھیلنے کا امکان بھی کم ہو جائے گا۔ لبنان میں اسپیکر نبیہ بری، وزیر اعظم نجیب میقاتی، سید حسن نصراللہ اور جہاد اسلامی و حماس کے راہنماؤں سے صلاح مشورے کئے۔

20:19| القسام کے ترجمان ابو عبیدہ: راکٹوں اور میزائلوں سے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، 72 گھنٹوں میں صہیونیوں کی 33 فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ التوام کے علاقے سمیت کئی جگھوں پر گھات لگا کر صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔ ہمارے مجاہدین صحیح و سالم رہے۔

20:08| غاصب صہیونیوں کے طیاروں نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے اطراف پر بم گرائے۔

19:40| آئی آر آئی بی نے لبنانی پارلیمان میں مقاومت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد رعد کے نام اپنے پیغام میں ان سے ان کے بیٹے ـ عباس محمد رعد [جہادی نام "سراج"] اور جنوبی لبنان پر غاصب صہیونیوں کے حملے کے دوسرے شہداء، ـ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

19:13| العالم: غاصب صہیونی ریاست کے حملوں میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے مجاہد شہید عباس محمد رعد، کا جلوس جنازہ اقلیم التفاح میں منعقد ہؤا اور لبنان کی متعدد سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مجاہدین نے نماز میت کے بعد شہید سے تجدید عہد کی رسم بجا لائی۔

19:04| حزب اللہ: ہمارے مجاہدین نے تلۃ الخزان میں غاصب صہیونی ٹھکانے کو شدید نقصان پہنچایا۔

18:51| قطری وزارت خارجہ: جنگی بندی کا آغاز جمعہ کے روز صبح سات بجے سے ہوگا۔ چار بجے شام کو قیدیوں کے پہلے گروپ کا تبادلہ ہوگا۔ 50 قیدی چار دن کے عرصے میں رہا ہونگے۔

18:43| حزب اللہ: ہم نے حدب البستان میں غاصب صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

18:00| اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور، ڈاکٹر کاظم غریب آبادی نے کہا: ہماری کوششیں غاصب صہیونی ریاست پر مقدمہ چلانے پر مرکوز ہیں، ہم انہيں مقدمے سے نہیں بھاگنے دیں گے۔

گوکہ غاصب صہیونیوں نے 75 سال کے عرصے میں فلسطینیوں کے خلاف بے انتہا جرائم کا ارتکاب کیا ہے مگر ان جاری جرائم بہت وسیع و عریض ہیں، چنانچہ غاصب ریاست کو سزا سے نہيں بچنا چاہئے۔

17:41| غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تفصیلات: القسام بریگیڈز نے کہا: عارضی جنگ بندی کے دوران تمام عسکری اقدامات کو بند ہونا چاہئے۔ معاہدے کے نکات کی رو سے غزہ کے جنوبی علاقوں پر صہیونی طیاروں کی پروازیں مکمل طور پر بند ہونگی۔ جنگ بندی کے ایام میں غزہ شہر کے اوپر صبح دس بجے سے شام چار بجے تک صہیونی طیاروں کی پروازیں ممنوع ہونگی۔۔۔ انسانی بنیادوں پر امداد اور طبی ساز و سامان کے حامل 200 ٹرک اور کھانے پینے کے لئے ایندھن کے چار ٹرک غزہ پہنچیں گے۔

17:40| المنار چینل: حزب اللہ لبنان: ہمارے مجاہدین نے المنارہ کے علاقے میں ایک گھر میں داخل ہونے والے چار صہیونی فوجیوں کو ٹھیک نشانہ پر لگنے والے دو راکٹوں سے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

17:38| مقاومت اسلامی کی شائع کردہ انفوگرافی کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے سات اکتوبر سے غاصب صہیونی فوج کے چالیس ٹھکانوں پر 275 حملے کئے ہیں۔

57: 16| غزہ انفارمیشن آفس: غاصب صہیونی ریاست نے خان یونس میں تین مساجد کو شہید کر دیا۔ صہیونی ریاست بحران میں شدت لانے اور غزہ میں زیادہ سے زیادہ المیے رقم کرنے کے درپے ہے۔ تمام اسپتال ـ صہیونی منصوبے کے مطابق ـ آؤٹ آف سروس ہو گئے ہیں۔ شمالی غزہ میں ہمیں حقیقی قحط اور وسیع پیمانے پر بھوک پھیلنے کا سامنا ہے کیونکہ صہیونی اشریائے خورد و نوش کی ترسیل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ شمالی غزہ کے کنویں بھی بجلی اور ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ بنے ہوئے ہیں۔

16:44| القدس بریگیڈز: ہم نے نتساریم کے محاذ پر غاصب صہیونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

16:28| عراقی ادارے "الاعلام الحربی" کے مطابق، عراقی مقاومت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا: غزہ میں ہمارے برادران کے خلاف غاصب صہیونیوں کے جرائم کے جواب میں، شام میں واقع کونیکو آئل فیلڈ میں قابض امریکی فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور اسے شدید نقصان پہنچایا گیا۔

15:20| غزہ کے شہر رفح میں ایک خاندان کے گھر پر صہیونی بمباری، چھ افراد شہید۔

14:53| غزہ میں ادارہ صحت نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں طبی عملے اور صحت کے اداروں اور اسپتالوں کے تحفظ کے لئے اقدام کریں۔

14:52| العالم: حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد االجلیل العلیا میں واقع مرگلیوت اور کریات شمونہ کے نوآباد صہیونی قصبوں میں سائرن کی آواز گونجنے لگی ہے۔

14:52| العالم: شام کے شہر دیرالزور کے نواح میں میں واقع کونیکو آئل فیلڈ میں قابض امریکی فوجیوں کے اڈے پر میزائل حملہ ہؤا ہے۔

14:52| غاصب صہیونی فوج: لبنان سے 35 گولے [راکٹ] اسرائیل پر داغے گئے جن میں سے بعض کو ہمارے طیاروں نے مار گرایا!!

14:26| صہیونی ذرائع: ریاست کے سینیئر وکیل نے فوج سے بھاگے ہوئے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ شدید سزاؤں کے قانون کے نفاذ سے قبل ہی اپنی یونٹوں کو رپورٹ کریں!

14:03| غزہ کے اسپتالوں کی انتہائی ناگفتہ بہ صورت حال کے باوجود، صہیونی بمباری جاری رہنے کی وجہ سے، زخمیوں کو ان ہی اسپتالوں میں منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔

13:32| یہودی ربی "الحنان بیک [Rabbi Elhanan Beck] ": مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ ہوگا، یہ مذہبی لحاظ سے ایک حقیقت ہے، ہم اس دن کے منتظر ہیں۔ اور اس دن کے آن پہنچنے کے لئے دعا کرتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ دن بہت جلد آن پہنچے گا۔

12:55| حزب اللہ: ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ صفد کے قریب صہیونیوں کے عین زعیتیم فوجی اڈے کو کاتیوشا کے 48 راکٹ سے نشانہ بنایا۔

12:44| حزب اللہ: ہمارے مجاہدین نے الراہب میں غاصب صہیونیوں کے فوجی اڈے میں ایک میرکاوا ٹینک کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

11:58| اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللٰہیان کی حزب لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات؛ اس موقع پر غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں، اس حساس مرحلے میں فلسطین اور اس کی آزادی کے مقدس مشن کے حوالے سے امت کے ہر فرد کی ذمہ داریوں اور اس تاریخی مرحلے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

11:44| العالم: غاصب صہیونی فوجی انڈونیشی اسپتال کے احاطے میں گھس گئے ہیں۔

11:37| مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں البلاطۃ البلد کیمپ میں نوجوانوں پر صہیونی ڈرون سے آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے!!

11:36| النصیرات کے قبرستان کے آس پاس غاصب صہیونیوں کی شدید بمباری۔

11:33| فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سربراہ: مغرب جھوٹ بول کر غاصب صہیونی ریاست کو جمہوری ریاست اور اس کی فوج کو قانون کا پابند قرار دیتا ہے، ہم ان سے کہتے ہیں کہ کیا تم اندھے ہو، کیا تم غزہ میں صہیونیوں کے جرائم نہیں دیکھتے ہو؟ نیتن یاہو غاصب ریاست کا سب سے زیادہ جھوٹا اہلکار ہے جس نے اپنی جعلی ریاست کو غزہ کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔

11:20| لبنانی پارلیمان میں حزب اللہ دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے جنوبی لبنان میں صہیونیوں کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: مبارک کو سید حسن نصر اللہ کو جنہوں نے ہمیں سکھایا کہ شہداء کے باپ کو صابر، قوی، مستحکم اور جہاد و مقاومت کی راہ میں ثابت قدم ہونا چاہئے۔

11:07| صہیونی ذرائع نے حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد کہا ہے کہ الجلیل غربی میں واقع نوآباد یہودی قصبوں شلومی اور بتزیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

11:06| غزہ میں مقاومت کے مجاہدین حی الزیتون کے محلے میں صہیونی ٹینکوں سے جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

11:05| وزارت صحت، غزہ: انڈونیشی اسپتال میں 65 شہیدوں کی میتوں کی تدفین ممکن نہيں ہے اور ہم ہر بار چھ یا سات شہیدوں کے ایمبولینس کے ذریعے منتقل کر رہے ہیں۔

11:03| حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے الضہیرہ میں صہیونی فوجی چوکی کو کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

10:52| تیونس کے سابق اسپیکر پارلیمان اور النہضہ پارٹی کے راہنما راشد الغنوشی نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے: فلسطین کی آزادی کا مشن امت کے کندھوں پر ایک بوجھ نہیں ہے بلکہ یہ امت کی طاقت کے اظہار کا وسیلہ ہے اور سات اکتوبر کر فلسطینی مقاومت کی کاروائی "طوفان الاقصٰی" امت مسلمہ کے لئے  غزہ کے عوام کا تحفہ ہے۔

10:22| غزہ کے جنوبی شہر رفح کے مغربی علاقے پر صہیونی غاصبوں کی بمباری

10:03| غاصب صہیونی ریاست کی بمباری میں خان یونس کے شمال میں القرارہ میونسپل بلڈنگ تباہ ہوگئی۔

09:32| قدس شریف کے قریب الشیاح نامی علاقے میں غاصب صہیونیوں کے ناکے میں غاصب فوجیوں نے ایک نوعمر فلسطینی بچے پر گولی چلائی ہے۔

09:10| قدس شریف کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ پرغاصب صہیونی فوجیوں نے ہلہ بول دیا۔

08:39| مغربی کنارے کے طوباس کیمپ پر غاصب صہیونیوں کے حملے کے بعد، وسیع پیمانے پر ویرانیاں۔

08:33| خان یونس میں پانچ گھروں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید۔

08:26| النصیرات کیمپ کے ایک گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے فلسطینی فوٹو گرافر محمد معین عیاش اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید۔

05:19| بائیڈن نے نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے کہا لبنانی سرحدوں کے پرسکون رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

05:04| لبنان کے جنوبی شہر بیت یاحون میں ایک گھر پر غاصب صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں لبنانی پارلیمان کے الوفاء دھڑے کے سربراہ محمد رعد کے فرزند سمیت حزب اللہ کے 5 مجاہدین کی شہادت کی تصدیق ہو گئی۔

04:24| نیتن یاہو کی شیخیاں: جنگ حماس کی نابودی تک جاری رہے گی۔ ہم اپنے یرغمالیوں کی واپسی کے درپے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ حماس مستقبل میں اسرائیل کے لئے خطرہ نہ بنے۔

01:40| عارضی جنگ بندی سے قبل، صہیونیوں کی جنونیت میں شدید اضافہ ہؤا ہے اور ان کے طیارے اور توپیں غزہ کے مختلف علاقوں کو پہلے سے زیادہ شدت سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

00:38| جہاد اسلامی تحریک کے نائب سیکریٹری جنرل: اسرائیل کے لئے نئی حیرت انگیزیاں لائیں گے۔

جعلی صہیونی ریاست نے ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو غزہ میں گھسا دیا مگر وہ اپنی پیدل فوج اتارنے کی ہمت نہیں کر سکی۔ کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ اس صورت میں صہیونی فوجی ہمارے مجاہدین کے لئے "آسان نشانہ" ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110