اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

23 نومبر 2023

12:11:42 AM
1414176

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا سینتالیسواں دن | غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 14532 فلسطینی شہید / صہیونی ریاست بالآخر غارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ ہوئی

طوفان الاقصٰی کا سینتالیسوان دن ایسے حال میں شروع ہؤا کہ صہیونی ریاست نے عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں، جبکہ وہ غزہ میں قتل عام کے باوجود ایک بھی عسکری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست ایسے حال میں عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ ہوئی ہے کہ اس سے پہلے اس کا اصرار تھا کہ حماس کے ہاتھوں صہیونی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا ہونا چاہئے، لیکن اب کوئی فوجی ہدف حاصل کئے بغیر اور 14532 بے گناہوں کا قتل عام اور ہزاروں گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گاہوں کو ویران کرنے اور جنگی جرائم کے نئے ریکارڈ قائم کرنے اور عالمی سطح کی بدنامی جیتنے کے بعد اپنا موقف چھوڑ کر حماس کے ساتھ فیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ اور جنگ بند ہونے کے بعد کا اسرائیل کبھی بھی جنگ سے پہلے کے اسرائیل کی طرح نہ ہوگا۔

غزہ میں وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ پر غاصب ریاست کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 14532 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 5840 بچے، 3920 خواتین شامل ہیں جبکہ 33000 فلسطینی زخمی اور 1500000 فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے سینتالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

- امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی): فلسطینی مقاومت نے طوفان الاقصٰی کے ذریعے غاصب صہیونی ریاست کو ناک آؤٹ کر دیا۔

22:42 | یمنی مسلح افواج: ہم نے آج [بدھ کو] مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں غاصب صہیونی فوج کے حساس ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

22:06 | ایک اعلی یمنی فوجی کمانڈر ضبط شدہ اسرائیلی جہاز گلیکسی لیڈر کے عرشے پر حاضر ہؤا اور کہا: انصار اللہ یمن کے راہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بحیرہ احمر میں غاصب صہیونی ریاست کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تو صرف پانچ دن بعد اس دھمکی کو عملی جامہ پہنایا گیا اور یمن کی مسلح فواج نے ایک اسرائیلی جہاز کو ضبط کر لیا۔

21:46 | صہیونی وزیر سائنس: جنگ کے بعد فلسطینی مملکت کے قیام کے سلسلے میں ہمیں وسیع پیمانے پر دباؤ کا سامنا ہوگا لہذا اسرائیل کو فلسطینی مملکت کے قیام کی کوششوں کا مقابلہ کرنا چاہئے، خواہ مسئلہ واشنگٹن کے ساتھ اختلافات پر ہی منتج کیوں نہ ہو۔

21:06 | بریگیڈز نے غزہ میں کے مختلف داخلی راستوں میں غاصب صہیونی فوجیوں کی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

20:53| اسلامی جہاد تحریک: ہمارے القدس بریگیڈز نے بہت کم مدت میں غزہ میں 11 صہیونی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو ٹینڈم میزائلوں سے تباہ کر دیا۔

20:36| التحریر اسکوائر بغداد، عراقی عوام کا مظاہرہ، غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کی مذمت ملت فلسطین اور غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی۔

20:24| وزارت صحت، غزہ: غزہ پر غاصب صہیونیوں کی بہیمانہ جارحیت سے اب تک 6000 بچوں اور 4000 خواتین سمیت 14532 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

20:18| حزب اللہ لبنان: ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین میں البغدادی، العاصی، المنارہ اور تل الطیحہ کے صہیونی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

20:11| مصری پارلیمان کے اجلاس میں ایک رکن پارلیمان "ضیا‏ء الدین داؤد" نے مصری وزیر اعظم کی موجودگی میں مصر اور غاصب صہیونی ریاست کے درمیان امن کا سمجھوتہ پھاڑ کر پھینک دیا اور کہا: غاصب اسرائیل کے ساتھ مصر کے سیاسی سمجھوتے نے مصر کے ہاتھ پاؤں باندھ لئے اور آج مصر کوئی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں ہے اور ہمیں مصر اور عالم عرب کی سلامتی کی خاطر اسے پھاڑ کر پھینکنا چاہئے۔

19:38| فلسطین الیوم: غزہ میں تین صہیونی فوجی ہلاک اور شدید زخمی ہو گئے۔

19:15| حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں المرج اور بیاض بلیدا کے صہیونی فوجی اڈوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

19:12| عرب صحافی اور مصنف یوسف الدموکی نے لکھا: حتی کہ غزہ کے پرندے بھی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ان کے پر تو ہیں مگر وہ ہجرت نہیں کرتے یہاں سے کہیںبھی۔

18:51| حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں الراہب کے مقام پر صہیونی فوجی نفری کو مناسبت ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کے مجاہدین نے اس سے قبل المالکیہ اور حانیتا میں بھی صہیونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

18:34| القسام بریگیڈز نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں کو میزآئل حملوں کا نشانہ بنایا۔

18:06| حزب اللہ لبنان: ہم نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے حرج حانیتا میں ایک صہیونی فوجی یونٹ پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

17:43| جنوبی فلسطین میں صہیونیوں کی محفوظ سمجھی جانے والی ایلات بندرگاہ پر ڈرون طیارے کا حملہ۔ غاصب صہیونیوں کے چینل 12 نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے صہیونیوں کو پناہگاہوں میں چلے جانے کی ہدایت کی۔

16:41| غزہ میں غاصب صہیونی فوجیوں پر القسام بریگیڈز کا مارٹر گولوں سے حملہ۔

16:28| حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میتات اور رامیا میں صہیونیوں کے فوجی ٹھکانوں کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا۔

16:15| دمشق کے نواحی علاقے پر غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کا حملہ۔

16:06| حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں واقع زرعیت کے علاقے میں صہیونی فوجی نفری پر دو برکان میزائلوں سے حملہ کیا۔

16:03| غاصب صہیونی ریاست نے غزہ میں نہتے عوام کے قتل عام کے باوجود عارضی جنگ بندی سے اتفاق کرکے شکست مان لی اور حماس نے کہا کہ جنگ بندی کل جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔

15:57| UNRWA : غزہ میں واقع ہمارے اسکولوں پر غاصب ریاست کے حملوں میں اقوام متحدہ کے 191 کارکن جان بحق اور 798 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

15:21| غزہ آگ و خون کے سمندر میں غوطہ زن ہے اور ریاض کتوں کے میلے میں

مغرب اور صہیونی ریاست کے حکمران غزہ میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، غزہ آگ و خون کے سمندر میں غوطہ زن ہے، اور ریاض میں 'ریاض سیزن' زوروں پر ہے اور اب کتوں کا میلہ منایا جا رہا ہے۔ جس میں کروڑوں اربوں ریال اور ڈالر کتوں کی خرید و فروخت پر خرچ ہونگے۔

14:47| غاصب صہیونی ریاست کے وزارت خارجہ نے کہا: غزہ میں جنگ بندی کا سمجھوتہ کل صبح 5 بجے نافذ ہوگا جس کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔

14:15| ایک رپورٹ: غاصب صہیونی ریاست نے غزہ کے عوام کے قتل عام میں مزید جلدبازی سے کام لے رہی ہے اور جنگ بندی کے آغاز سے قبل زیادہ تر زیادہ خون بہانے کے درپے چنانچہ اس نے اپنے بہیمانہ حملوں میں اضافہ کیا ہے اور ان حملوں میں اب بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونیوں نے القدروہ خاندان کے ایک گھر پر حملہ کرکے 53 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

14:13| بدنام صہیونی ریاست کے بدنام ترین وزیر اعظم نے بےشرمی اور ڈینگیں مارنے اور شیخیاں بگھارنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ـ عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد ـ ایک بار پھر کہا: ہم فلسطین اور لبنان میں مقاومت کی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے، ہم نے غزہ کے تمام نقاط تک رسائی حاصل کر لی ہے! حماس کے لئے مزید کوئی پناہ اور کوئی پناہ گاہ نہیں ہے، ہم حساس کو نیست و نابود کریں گے اور اپنے قیدیوں کو رہا کرائیں گے۔ یہ ہمارے لئے دو مقدس مقاصد ہیں، ہم حماس کو تباہ کریں گے اور کامیاب ہونگے!!!!

13:13| یمن نے غزہ میں امریکی-صہیونی جرائم کے جواب میں، سمندروں پر امریکی تسلط اور بالادستی پر زبردست ضرب لگائی ہے۔

یمن کی حکومت نے انصاراللہ تحریک کی قیادت میں، غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جنگ کا آغاز کیا، اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز کو ضبط کر لیا جس کا مطلب یہ ہے کہ محور مقاومت تمام میدانوں میں متحد اور ہم آہنگ ہے اور اس کا یہ اقدام در حقیقت بحیرہ احمر اور بحر ہند پر امریکی کے تسلط اور بالادستی پر کاری ضرب سمجھا جاتا ہے۔

12:14|  امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے ایشیائی اور عالمی میدانوں میں تمغے جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینی مقاومت نے طوفان الاقصٰی کے ذریعے غاصب صہیونی ریاست کو ناک آؤٹ کر دیا۔

12:12| لبنانی ذرائع: غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے لبنان کے جنوب میں مغرب میں الناقورہ میں واقع علاقے اللبونہ پر فاسفورس بم گرائے۔

12:11| فلسطین الیوم: فلسطینی اسیروں کی کونسل کے ترجمان: ثائر شریتح نے کہا کہ غاصب ریاست کے عقوبت خانوں میں قید ان خواتین کی فہرست قیدیوں کے تبادلے کے لئے پیش کی گئی ہے جن کو طویل مدتی سزائیں سنائی گئی تھیں اور وہ کافی عرصہ ان عقوبت خانوں میں گذار چکی ہیں۔

12:10| غزہ میں خونخوار یہودی ریاست کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور شہداء کی تعداد 14128 تک پہنچ گئی ہے۔

12:08| اسلامی جہاد تحریک: غاصب صہیونی ریاست کے قیدی آزاد نہیں ہونگے جب تک کہ وہ ہمارے تمام اسیروں کو آزاد نہیں کرے گی۔

12:07| شہاب نیوز: شہری دفاع، غزہ: مشرقی غزہ کے محلے الشجاعیہ میں ایک گھر پر غاصب صہیونی ریاست کی بمباری میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

12:06| فلسطین الیوم: سویڈن میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے عوامی مظاہرے۔

11:37| العالم: مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں فلسطینیوں کو ایک طرف سے شدید سردی اور دوسری طرف سے غاصب ریاست کے بلڈوزروں کا سامنا ہے جو ان کے گھر ویران کے لئے ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ مقامی فلسطینی کہتے ہیں کہ سنہ 2023ع‍ میں قائم ہونے والی بن یامین نیتن یاہو کی تشدد پسند کابینہ کی تشکیل کے بعد یہاں کے عوام کو درپیش مصائب کی 75 سالہ منحوس صہیونی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اور غاصبوں کے ان مظالم اور جرائم کا مقصد فلسطینی مقاومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔

11:35| حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات اور طوفان الاقصٰی کاروائی کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

09:47| شہاب نیوز: غزہ میں رہائشی مکانات پر کل رات کے غاصب صہیونیوں کے حملوں میں 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

09:38| غاصب صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں مسجد المحطہ کے اطراف پر گولہ باری کی ہے۔

09:36| فلسطین الیوم: حملات جنگنده ها و توپخانه های رژیم اشغالگر به اطراف بیمارستان کمال عدوان در بیت لاهیا واقع در شمال غزه همچنان ادامه دارد.

09:10| یہودی ربی نے ایک عرب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی ریاست غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے۔

جو کچھ ہم ٹیلی ویژن میں دیکھ رہے ہیں، ایک حقیقی نسل کُشی ہے اسی نسل کشی کی طرح جس کا 80 سال قبل یہودیوں کو سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہی بالکل وہی بدسلوکی ہے جو آج صہیونی ریاست غزہ کے عوام کے ساتھ روا رکھ رہی ہے۔ یہ سب ناقابل یقین ہے، میری راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ یہ جنونیت ہے، بالخصوص جب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ وہ اعمال قوم یہود کے نام پر اور اس سے بدتر توریت کے نام پر اور خدا کے نام پر انجام دے رہے ہیں۔

08:44| غزہ کے ویرانوں سے ایک فلسطینی نے غاصب صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہو کر کہا: تو جو بھی کرے گا، جس قدر ویران کرے گا، ہم دوبارہ تعمیر کریں گے، تیرا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا اور ہم کبھی بھی اپنی سرزمین چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

08:41| شہاب نیوز نے ایک صہیونی اسنائپر کی تصویر شائع کی ہے جو مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ پر مسلسل صہیونی حملوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

08:38| شہاب نیوز: النصیرات کیمپ میں عیاش خاندان کے گھر پر صہیونی بمباری میں چند بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

08:33| غاصب صہیونیوں نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم کیمپ کے اسپتال میں گھس کر ایک شدید زخمی فلسطینی کو ایمبولینس سے نکال کر حراست میں لیا۔ غاصب صہیونی فوج کے ڈرون نے آج [بدھ کے دن] طولکرم میں ایک گھر پر حملہ کرکے پانچ افراد کو شہید کر دیا۔

07:32| صہیونی ذرائع: شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں گولانی بریگیڈ کے ایک صہیونی فوجی افسر کیپٹن لرون سنیر ہلاک ہو گیا۔

07:13| القدس بریگیڈز کے ہاتھوں میں قید ایک بیمار اسرائیلی قیدی حنا کتسیرانتقال کر گئی۔ جہاد اسلامی نے کئی بار انسانی بنیادوں پر اس قیدی کی رہائی کی پیشکش کی تھی، جسے صہیونیوں نے ٹھکرایا تھا۔

07:02| حماس: ہم نے چار روزہ انسانی جنگ بندی کا ہدف حاصل کر لیا۔ اس عرصے میں امدادی سامان اور ایندھن کے حامل سینکڑوں ٹرک غزہ میں منتقل ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110