اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

22 نومبر 2023

9:57:12 PM
1414162

طوفان الاقصیٰ؛

ویڈیو | غاصب صہیونی ریاست غزہ میں نسل کُشی کر رہی ہے ۔۔۔ یہودی ربی

جو کچھ ہم ٹیلی ویژن میں دیکھ رہے ہیں، ایک حقیقی نسل کُشی ہے اسی نسل کشی کی طرح جس کا 80 سال قبل یہودیوں کو سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونیت مخالف یہودی ربی نے کہا: جو بدسلوکی اس زمانے میں ہٹلر کی جانب سے یہودیوں کے ساتھ روا رکھی گئی تھی، بالکل وہی بدسلوکی ہے جو آج صہیونی ریاست غزہ کے عوام کے ساتھ روا رکھ رہی ہے۔ یہ سب ناقابل یقین ہے، میری راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ یہ جنونیت ہے، بالخصوص جب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ وہ اعمال قوم یہود کے نام پر اور اس سے بدتر توریت کے نام پر اور خدا کے نام پر انجام دے رہے ہیں۔ یہ حقیقتا خدا کے نام کی توہین ہے، ان اقدامات کے ذریعے جو وہ جھوٹ بول کر اس کے نام سے منسوب کر رہے ہیں۔ ان کو بولنے کا حق نہیں ہے نہ خدا کے نام پر نہ تورات کے نام پر اور نہ ہی یہود کے نام پر۔ وہ لادین (سیکولر) لوگ ہیں، اور خدا اور توریت پر ایمان نہیں رکھتے۔ جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے، انسان کو دیوانہ کر دیتا ہے اور یہ سب فورا بند ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110