اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

22 نومبر 2023

6:18:44 AM
1413901

طوفان الاقصی؛

اسرائیل نے امریکہ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنایا ۔۔۔ پولیٹیکو کا انکشاف

برطانوی اخبار پولیٹیکو نے فاش کیا کہ بائیڈن انتظآمیہ نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے اداروں کی معلومات اسرائیل کو فراہم کر دیں، اور کہا کہ ان اداروں پر بمباری نہ کرے لیکن صہیونیوں نے ان ہی مقامات پر بمباری کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، برطانوی اخبار پولیٹیکو نے تل ابیب اور واشنگٹن کے رابطوں سے آگاہ تین ذرائع کے حوالےسے لکھا کہ امریکہ نے غزہ میں صحت اور علاج معالجے کے مراکز اور امدادی ٹیموں کے سلسلے میں GPS کی اپ ڈيٹ شدہ معلومات اسرائیل کو فراہم کی تھیں لیکن صہیونیوں نے فہرست میں متذکرہ اداروں کے اطراف پر حماس کی موجودگی کے بہانے، بمباری کی، جس سے وسیع پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور عمارتیں تباہ ہوئیں اور ان اداروں کو ایندھن کی ترسیل بھی بند ہو گئی۔

پولیٹیکو نے البتہ یہ بھی لکھا ہے کہ معلوم نہيں ہے کہ واشنگٹن نے تل ابیب کو ایک سرکاری فہرست فراہم کی تھی کہ "ان جگھوں پر حملہ نہیں ہونا چاہئے"، یا پھر صرف ایک کلی سفارش تھی! [؟؟؟]

اس رپورٹ کے مطابق، الشفاء اسپتال کی معلومات بھی امریکہ نے فراہم کی تھیں اور صہیونی فوج نے 15 نومبر کے دن اس پر قبضہ کیا۔

پولیٹیکو نے اپنے ذرائع کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کے نام فاش ہونے کی صورت میں غزہ میں امدادی اداروں کے کام میں خلل پڑ سکتا ہے!!

پولیٹیکو نے لکھا ہے کہ ان انسانی تنصیبات پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اس ریاست میں امریکہ کے اثر و رسوخ کے بارے میں مختلف سوالات پیدا کئے ہیں، اور ان حملوں سے [بظاہر] معلوم ہوتا ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان فاصلے بہت بڑھ گئے ہیں، اور ان مراکز پر حملے روکنے کے لئے جو بائیڈن کی پس پردہ کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110