اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

21 نومبر 2023

10:28:34 PM
1413829

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا چھیالیسواں دن / 5600 بچوں سمیت 13300 فلسطینی شہید

غاصب صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں میں اب تک 14128 فلسطینی شہید 33000 زخمی اور 1500000 افراد بے گھر اور 6800 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شمالی غزہ میں انڈونیشی اسپتال کو سوموار کے دن بدترین اور خون بھرا دن دیکھنا پڑا، صہیونی غاصبوں نے اس اسپتال پر بھی بمباری کی، مریض، زخمی، پناہ لینے والے بے گھر فلسطینی اور طبی عملہ، غرض سب نشانہ بنے۔ 500 مریضوں کو قبل از وقت فارغ کر دیا گیا۔

ادھر القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے نے 60 اسرائیلی ٹینکوں کی تباہی کی خبر دی اور کہا کہ مجاہدین نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونیوں پر کئی کاروائی سرانجام دی ہیں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے چھیالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

23:06| حالیہ 46 دنوں میں امریکہ اور یورپی ممالک کی مدد اور پشت پناہی میں غزہ پر غاصب صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں میں اب تک 14128 فلسطینی شہید 33000 زخمی اور 1500000 افراد بے گھر اور 6800 افراد لاپتہ ہوئے ہیں، نیز ان حملوں میں اب تک 230000 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 44000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، 266 اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے؛ 100 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے؛ 83 مساجد کو مکمل طور پر شہید کیا گیا ہے اورتین گرجا گھروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

22:52| ابوعبیده سخنگوی گردان‌های قسام : رزمندگان ما صدای فریاد نظامیان دشمن صهیونیست و درخواست کمک آنان را شنیدند

22:51| خان یونس میں واقع حمد ٹاؤن میں K1 ٹاور پر غاصب صہیونی فوج کے طیاروں کی بمباری۔ اب تک 10 شہید۔

22:29| العالم کی رپورٹر کے کئی رشتہ دار صہیونی غاصبوں کے حملے میں شہید۔

22:29| وحشی درندہ یا صہیونی وزیر داخلہ: چاہتا ہوں کہ فلسطینی اسیروں کا سر تن سے جدا کیا جائے!

*** ایتامار بن گویر ـ جو فلسطینی اسیروں کو سزائے موت دینے کے قانون کا مسودہ نام نہاد پارلیمان "کنیسٹ" میں منظور کرانا چاہتا ہے، نے فلسطینی قیدیوں کا سر بدن سے جدا کرنے کا مطالبہ کیا!

*** بن گویر چاہتا ہے کہ سات اکتوبر کے حماس کے حملے میں گرفتار ہونے والے فلسطینی اسیروں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کروانا چاہتا ہے۔

*** بن گویر نے ایک ٹی وی پروگرام میں فلسطینی مجاہدین کو دہشت گرد قرار دیا اور انہیں برا بھلا کہا، اور بولا: میں ان کے ماہر جنگجوؤں کے سر ـ یکے بعد دیگرے ـ قلم کرنے کا امکان چاہتا ہوں!

*** واضح رہے کہ بن گویر نے جنوری 2023ع‍ سے لے کر اب تک فلسطینی اسیروں کو آزار و اذیت کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا ہے۔

22:23| امریکہ پر صہیونیوں کا تسلط: کہا جاتا ہے کہ یہودیوں کی آبادی امریکہ میں صرف 2 فیصد ہے لیکن آئپیک جیسی یہودی لابیوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف 30 منٹوں میں امریکی کانگریس کے فیصلے اپنے حق میں بدل سکتی ہیں۔

22:21| طوفان الاقصی کی کاروائی یہودی ریاست کی معیشت پر اثرات مرتب کر رہی ہے؛ غاصب ریاست پر طاری جنگ، ابہام اور بے یقینی کی جاری کیفیت نے اس کی معیشت کو شدید کساد بازاری، بجٹ خسارے، اسٹاک ایکسجینج کے گر جانے، صہیونی کرنسی کی قدر میں شدید کمی، روزگار کے بہت سے مواقع بند ہونے، سرمایوں کے بھاگ جانے اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے دوچار کر دیا ہے۔ غاصب ریاست کے زیر قبضہ علاقوں میں بدامنی پھیل چکی ہے، روزانہ 26 کروڑ ڈالر جنگ پر خرچ ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹوٹتی ہوئی ریاست کی گرتی ہوئی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ادھر صہیونی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریاست کو کورونا سے اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا کہ جنگ کی اس قلیل مدت میں اسے برداشت کرنا پڑا ہے اور لگتا ہے کہ قومی آمدنی کا کم از کم 10 فیصد حصہ جنگ پر خرچ ہوگا۔

22:19| غزہ پر بمباری جاری رہنے کے باوجود لاکھوں فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں میں جم کر رہ رہے ہیں۔ وہ جبری نقل مکانی کا اپنا پرانا تجربہ کسی صورت میں نہیں دہرانا چاہتے۔

22:16| یونیسیف نے خبردار کیا: غزہ کا نظام صحت زوال پذیر ہو سکتا ہے، غزہ میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے، غزہ میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے، ایندھن کی قلت ہے، حفظان صحت بحران سے دوچار ہے، خطے کو صہیونیوں نے گھیر لیا ہے۔ [یہ ہے بین الاقوامی اداروں کا حال، جن کی باگ ڈور امریکہ کے ہاتھ میں ہے، وہ صرف زبانی جمع خرچ کرکے گویا اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں]۔

22:14| شکاگو - امریکہ کے عوام نے سٹاربکس (Starbucks) کے سب سے بڑے عالمی شعبے کے سامنے اجتماع بپا کرکے اسٹاربکس برانڈ کا عالمی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا؛ کیونکہ یہ کمپنی غاصب صہیونیوں کی حمایت کر رہی ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز پر لکھا تھا: اسٹاربکس کے کارکنان فلسطین کے حامی ہیں اور اس کے عہدیدار صہیونیوں کے ساتھ ہیں، ہم اسٹارباکس کے کارکنوں کے ساتھ ہیں۔

21:48| اوسلو - ناروے کے مرکزی ریلوے اسٹیشن میں، فلسطین کے حق میں زبردست عوامی مظاہرہ۔

21:38| صہیونی اخبار: متعدد اسرائیلی فوجی غزہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ گھبرا کر اپنے ساتھیوں کو فلسطینی سمجھتے ہیں ان پر گولی چلاتے ہیں۔

21:26| غاصب صہیونی فوج نے جبالیا میں [غیر فوجی] شہری دفاع کے ہیڈکوارٹر پر بمباری کرکے شہری دفاع کے 3 کارکنوں سمیت 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

21:23| وائٹ ہاؤس کے تزویراتی تعلقات کا کوارڈی نیٹر جان کربی: ہم قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

21:21| صہیونی ذرائع: حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیلی ٹھکانوں یے خلاف کامیکازے ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

21:20| غزہ میں الشیخ رضوان میں مجاہدین اور صہیونی جارحین کے درمیان جھڑپیں۔

21:15| غزہ کے مقامی ذرائع: غزہ کے شہداء کی تعداد  نفر از آنان 5840 بچوں اور 3920 خواتین سمیت 14128 سے تجاوز کر گئی

21:10| عراقی اسلامی مقاومت: ہمارے مجاہدین نے شام کے شہر الحسکہ کے جنوب میں الشدادی کے مقام پر قابض امریکیوں کے اڈے پر میزائل برسائے ہیں۔

20:58| حماس کے ایک راہنما خلیل الحیہ: غاصب دشمن ہولناک قتل عام اور جنگی جرائم کے سوا کسی بھی عسکری مقصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔۔۔ ہمیں یقین ہے کہ نیتن یاہو اور اس کے جرائم پیشہ ساتھیوں کو شکست دیں گے۔۔۔ غاصب فوج نے الشفاء اور انڈونیشی اسپتالوں کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔۔۔ انہوں نے شمالی غزہ میں طبی نیٹ ورک روک دیا ہے۔۔ الشفاء اسپتال میں سرنگ کے حوالے سے صہیونیوں کا دعوی ایک مضحکہ خیز نمائش ہے۔۔۔ دشمن جھوٹ بول کر اسپتالوں اور شہری ڈھانچے پر اپنے حملوں کا جواز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔۔۔ وہ غزہ کے باسیوں کو مصر جانے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں لیکن غزہ کے عوام نقل مکانی نہیں کریں گے اور اپنی مٹی میں جم کر رہیں گے۔۔۔ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کوئی سمجھوتہ حاصل ہؤا ہے۔۔۔ رفح کو امدادی سامان کی ترسیل کے لئے مستقبل طور پر کھلنا چاہئے، غزہ میں آنے والی غذائی امداد صرف 10 فیصد آبادی کے لئے کافی ہے۔۔۔ ہم نے جنگ بندی کے حوالے سے اپنا موقف قطر اور مصر کو پہنچایا ہے، اور صہیونیوں کے جواب کے منتظر ہیں۔۔۔ جنگ بندی کے لئے مذآکرات کا سلسلہ ایک مہینے سے جاری ہے، لیکن صہیونی ریاست وقت ضائع کر رہی ہے۔ کئی مرتبہ سمجھوتے کے قریب پہنچے لیکن دشمن نے انکار کر دیا۔

20:09| العالم : الجزائر کے صدر مملکت نے غاصب ریاست پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا خیر مقدم کیا۔

20:05| بائیڈن: قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں سمجھوتہ عنقریب منعقد ہوگا۔

20:04| القسام بریگیڈز نے غاصب ریاست کے مظالم کے جواب میں تل ابیب پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

19:33| جبالیا کیمپ پر ایک بار پھر صہیونی طیاروں کی بمباری۔

19:20| النصیرات میں پاور ہاؤس کے قریب صہیونیوں کی بمباری۔

18:38| صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے "غزہ میں صہیونی ریاست کے جرائم کی مشین روکنے" کے عنوان سے برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غزہ مغرب کے اخلاقی زوال کی علامت ہے۔۔۔

18:37| غاصب صہیونیوں کے ٹارگیٹڈ ڈرون حملے میں شہید ہونے والی نامہ نگار  فرح عمر کے والد: فرح شہید ہوگئی، مجھے امید ہے کہ فرح کی طرح کے ہزاروں افراد اٹھ کھڑے ہوں اور مظلومین کے مصائب کو اجاگر کریں۔ جو کچھ بھی ہے فدا ہو سید حسن نصر اللہ پر۔

18:19| اسماعیل ہنیہ کے پوتے نامہ نگار جمال محمد ہنیہ اپنی بیٹی کے ہمراہ صہیونیوں کی بمباری ميں شہید۔

18:12| افیفیم کے صہیونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کا بکترشکن راکٹوں سے حملہ۔

17:38| المیادین نیوز چینل کے سربراہ: حزب اللہ نے شہید فرح عمر اور شہید ربیع المعماری کی شہادت کے جواب میں صہیونی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جو کہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔

17:24| صدر رئیسی نے برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ غاصب صہیونی ریاست کا حامی ہے اور اس نے بین الاقوامی فورموں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔۔۔ برکس کے ممالک اپنے اصولوں کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔۔۔ ہم فلسطین کی آزادی اور واحد فلسطینی مملکت کے قیام کے حامی ہیں جس کی تشکیل میں تمام فلسطینی کردار ادا کریں گے۔۔۔ صہیونی ریاست اور اس کے حامی عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لئے ہوئے ہیں۔۔۔ حماس نے مغربی کنارے میں صہیونیوں کے جرائم کے جواب میں کاروائی کا آغاز کیا ۔۔۔ صہیونی ریاست کے پاس ایٹم بموں کا ذخیرہ ہے جو خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔۔۔ غزہ میں غاصب صہیونیوں نے اب تک 5000 بچوں کو قتل کر دیا ہے۔۔۔ امریکہ نے صہیونی ریاست کے حق میں غزہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔

17:24| حماس: المیادین کی ٹیم پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اس حملے کو نازیت پر مبنی سمجھتے ہیں۔

17:23| القدس بریگيڈز: ہم نے نیر عوز اور مفتاحیم کے صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے ہيں۔

17:12| نیتن یاہو: مقاومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔

17:09| ولادیمیر پوتین رئیس جمهور روسیه: وضع غزه مصیبت بار است، تلفات انسانی و رنج های کودکان آن بسیار نگران کننده است

 

17:08| حزب الله لبنان: ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے المنارہ کے علاقے میں صہیونی انٹیلی جنس کے ایک گروپ کو نشانہ بنا کر کئی صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

17:07| فلسطینی پارلیمان کے عبوری اسپیکر کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا اسماعیل ہنیہ کے نام تعزیتی پیغام

16:56| العالم نیوز چینل نے المیادین چینل کی رپورٹر فرح عمر اور ربیع المعماری پر غاصب صہیونیوں کے دہشت گردانہ ڈرون حملے کی مذمت کی، جس میں وہ دونوں شہید ہو گئے۔

16:57| البریج کیمپ میں ابو سعود خاندان کے گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں 10 افراد شہید۔

16:56| جنوبی لبنان میں یارون نامی بستی کے ایک گھر پر صہیونی غاصبوں کا ڈرون حملہ۔

16:56| شمالی غزہ میں العودہ اسپتال پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں طبی عملے اور پناہ لینے والے فلسطینیوں میں 4 افراد شہید؛ اسپتال سے رابطہ منقطع ہے، اسپتال کے حقائق پردہ ابہام میں ہیں۔

16:55| القسام نے رعیم نامی بستی میں صہیونی فوجیوں پر میزآئل برسائے۔

16:52| وزارت صحت، غزہ: انڈونیشی اسپتال پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، متعدد شہید۔

اس وقت شمالی غزہ میں علاج معالجے کی خدمات رک گئی ہیں خونخوار دشمن زخمیوں کی شہادت چاہتے ہیں۔

16:51| انڈونیشی اسپتال کے سرجیکل شعبے کے سربراہ: اسپتال پر بمباری ہوئی ہے۔ مریضوں کے بارے میں معلومات نہيں ہیں۔ 100 زخمی کل بستوں کے ذریعے نکل گئے ہیں۔۔۔ ہماری مصیبت زدہ ہیں، شہداء کے جسم بکھرے ہوئے ہیں، چنانچہ ہم میتوں کو منتقل کرتے ہیں، یہ صورت حال انسان کی قوت برداشت سے خارج ہے۔

16:38| لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کا المیادین کے دو شہیدوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام: یہ غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کا تسلسل ہے، اور ان جرائم سے معلوم ہتا ہے کہ وہ میڈیا کو خاموش کرانا چاہتے ہیں۔

16:36| غزہ کے اطراف کے صہیونی شہروں میں سائرن بج اٹھا ہے۔

16:34| شمالی غزہ کے ایک اسپتال سے سے منتقل کئے جانے والے زخمی شہید ہو گئے۔

16:32| جنوبی لبنان کے علاقے الشعیتیہ میں ایک گاڑی پر غاصب صہیونیوں کا ڈرون حملہ، چار افراد شہید۔

16:28| عرب نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن: المیادین کی ٹیم کا قتل صحافیوں کے خلاف صہیونیوں کے سیاہ کارنامے کا نیا باب ہے۔

16:26| گذشتہ 45 دنوں میں غاصب صہیونی ریاست کا سیاہ کارنامہ اعداد و شمار کے آئینے میں:

- ہر چار منٹ میں ایک فلسطینی شہید۔

- ہر ایک گھنٹے میں چھ بجے اور چار خواتین شہید۔

- شہیدوں کی تعداد 14128

- اب تک 52 طبی مراکز پر صہیونی حملے، 25 اسپتال آؤٹ آف سروس۔

- ایک ہفتے میں غزہ پر ہونے والی بمباری افغانستان پر 20 سالہ امریکی قبضے کے دوران ہونے والی بمباری کے برابر تھی۔

- غزہ پر غاصب صہیونی جارحیت کے پہلے 25 دنوں میں انسانی جانوں کا ضیاع یوکرین کی ڈیڑھ سالہ جنگ سے زیادہ رہا۔

- غزہ پر گرائے جانے والے بموں کی مقدار ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے دوگناہ زیادہ ہے۔

- غزہ میں رہنے والے ہر فلسطینی کے لئے 10 گنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

- صرف تین ہفتوں میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 2019 سے اب تک پوری دنیا میں مارے گئے بچوں کی تعداد سے زیادہ تھی۔

16:23| عراقی حشد الشعبی نے المیادین چینل کی ٹیم کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا: صہیونی دشمن جنونیت سے دوچار ہے اور میڈیا گلا گھونٹنا چاہتا ہے۔

16:11| لبنان کتائب پارٹی: صہیونیوں نے تیسری مرتبہ پریس ٹیموں کو نشانہ بنایا، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ہم ایک بار پھر جنگ میں نامہ نگاروں کے تحفظ کے خواہاں ہیں، صحافی جنگ میں شامل نہیں ہیں صرف حقائق کو منتقل کرتے ہیں۔

16:07| وزارت خارجہ قطر: قطر کی ثالثی نے جنگ بندی کو ممکن بنایا ہے۔

15:56| حزب اللہ لبنان نے جل العلام کی صہیونی چھاؤنی کو نشانہ بنایا۔

15:44| جنوبی لبنان میں غاصب دہشت گرد صہیونی ریاست کی ٹارگٹ کلنگ المیادین کی رپورٹر فرح عمراور کیمرا مین ربیع المعمار شہید، ایک لبنانی شہری بھی ان کے ساتھ، شہید ہوگیا۔

14:59| ترکیہ کے سابق وزیر اعظم اور سعادت پارٹی کے سربراہ احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ اگر صدر رجب طیب اردوگان غزہ کے حقیقی ہمدرد ہیں تو وہ غاصب اسرائیل کو تیل کی ترسیل بند کردیں۔

14:50| حزب اللہ نے صہیونی ٹھکانوں پر متعدد حملے کئے ہیں۔

14:26| مقامی اسپتال: غاصب ریاست کے حملے میں شہید ہونے والے 80 فلسطینیوں کو محصور کمال عدوان اسپتال میں منتقل کیا گیا اور صہیونی دشمن ایندھن اور طبی آلات نہیں پہنچنے دے رہے ہیں اور باقی اسپتال بھی تقریبا تباہ ہو چکے ہیں۔

14:24| مقبوضہ الشفاء اسپتال سے قبل از وقت پیدا ہونے والے 28 بچوں کو ماؤں کے بغیر مصر منتقل کیا گیا۔

14:14| عراقی اسلامی مقاومت کا بیان، عین الاسد میں واقع قابض امریکیوں کے فوجی اڈے پر حملے کے بارے میں: ہمارے مجاہدین نے غزہ میں ہمارے گھرانوں پر غاصب صہیونی ریاست کے مظالم اور جرائم کے جواب میں مغربی عراق میں واقع عین الاسد  میں قابض امریکی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

13:42| القدس بریگیڈز: ہم نے بیت حانون اور جبالیا میں صہیونیوں کی تین بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

13:15| یونیسیف: غزہ کے بچے زندگی کی امید کھو چکے ہیں، انہیں عظیم المیوں کا سامنا ہے۔

12:49| مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں ریڈکراس کے ہیڈکوارٹر کے سامنے فلسطینی اسیروں کے خاندانوں کا دھرنا، بین الاقوامی اداروں سے فلسطینی اسیروں کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔

12:36| سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی: صہیونیوں کو جنگ بندی کا انتظار ہے، کیونکہ وہ بحران سے دوچار ہیں لیکن امریکی اجازت نہیں دیتے اور صہیونیوں کے اندر پریشان حالی غزہ کی صورت حال سے کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہے۔

12:32| الاسیر کلب، فلسطین: طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے کے 3000 فلسطینی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

12:29| ابھی تک 400 زخمی، 2000 بے گھر افراد اور طبی عملے کے 200 افراد انڈونیشی اسپتال میں موجود اور محصور ہیں۔

12:12| صہیونیوں کا اپنی ہی نوآبادیوں میں قتل عام، غزہ میں نسل کُشی کا جواز فراہم کرنے کے مقصد سے؛ غاصب صہیونی ریاست کی پولیس نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ سات اکتوبر [2023ع‍] کو صہیونی فوج نے رعیم نامی نوآباد صہیونی شہر میں یہودیوں کے میوزک فیسٹیول پر حملہ کرکے سینکڑوں صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

12:00| غاصب صہیونی ریاست نے الوزانی کے علاقے میں لبنانی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

11:54| غاصب صہیونی غاصبوں نے غزہ میں واحد ڈائیلاسز اسپتال کا محاصرہ کر لیا ہے۔ باقی اسپتال آؤٹ آف سروس ہیں۔ الشفاء اسپتال کو صہیونیوں نے نشانہ بنایا ہے اور بعض شعبوں کو ویران کر دیا ہے۔ انڈونیشی اسپتال سے 120 مریضوں کو الناصر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ النصیرات کیمپ میں ڈاکٹر عبدالعظیم الحاج کے خاندان کے 15 افراد شہید۔

11:30| عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین: سات اکتوبر کے بعد سے غاصب ریاست کے تمام عقوبت خانوں میں ہمارے اسیروں کو شدید سینسر اور ریڈکراس سمیت بین الاقوامی اداروں کی بے رخی کا سامنا ہے۔

11:17| بیت لاہیا پر صہیونی بمباری میں 9 مکانات تباہ۔

11:12| غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں کے اطراف بم گرائے۔

11:10| المنار: غاصب صہیونیوں نے جنوبی لبنان میں حلتا کی پہاڑیوں، عیتا اشعب اور رمیش پر بمباری کی ہے۔

11:05| الشفاء اسپتال پر قبضہ کرنے کے بعد مطلب کا کوئی بھی ثبوت نہ ملنے کے باوجود، نیتن یاہو کے مشیر نے کہا: انڈونیشی اسپتال پر ہمارا حملہ "بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق" ہے!

10:58| القدس بریگیڈز: محلہ شیخ رضوان اور النصر میں صہیونیوں کی تین بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

10:55| ڈبلیو ایف پی: غزہ سے جبری نقل مکانی 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ہم ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچا رہے ہیں جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی ہے۔

10:34| انڈونیشی اسپتال کے ایک اہلکار: یہ اسپتال اجتماعی قبرستان بن گیا ہے، لاشیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آکسیجن ختم ہوچکا ہے، مصنوعی سانس دینا ممکن نہیں رہا ہے۔ جنریٹرز کو خوردنی تیل تیل سے چلایا جا رہا ہے۔ اسپتال سے مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کی منتقلی کے خواہاں ہیں۔

10:16| قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ 46 دنوں سے صہیونیوں کے محاصرے میں ہے۔

09:17| فلسطین الیوم: الفالوجا میں واقع مدرسہ الحفصہ میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینیوں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری۔

09:15| النصیرات کیمپ میں دو گھروں پر صہیونی حملے میں 20 فلسطینی شہید۔

09:08| جنوبی لبنان پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

09:06| فلسطین الیوم: صہیونی فوجی انڈونیشی اسپتال پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

09:05| لبنان سے کئی ڈرون طیارے غاصب صہیونی ریاست کی حدود میں داخل ہوگئے۔

08:59| خاتون نامہ نگار آیات الخضور اپنے گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں شہید ہو گئیں۔ انھوں نے اپنی آخری ویڈیو رپورٹ میں کہا تھا: بیت لاہیا کی صورت حال المناک ہے اور صہیونی طیارے ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کر رہے ہیں۔ خدا ہمیں اپنے لطف و رحمت سے نوازے۔

08:54| حزب اللہ لبنان نے المطلہ میں ایک خالی گھر میں چھپے ہوئے صہیونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔

08:45| ڈبلیو ایف پی: غزہ میں 22 لاکھ افراد کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے۔

08:10| غاصب صہیونی فوج نے غزہ میں اپنے ایک افسر اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

07:30| امریکی شہریوں نے فلسطین کے حق میں، لاس اینجلس میں صہیونی ریاست کے قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

07:21| سماجی امور کی 36 سالہ ہسپانوی وزیر یونے بیلارا (Ione Belarra) ـ جنہوں نے غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی ریاست کی مذمت کے حوالے سے متعدد بیانات دیئے اور سماجی رابطے کی ویب گاہوں کے صارفین کے ہاں بہت مقبول ہوئیں ـ ہسپانوی وزیر اعظم کے حکم پر وزارت سے برخاست کی گئیں۔

07:00| اسماعیل ہنیہ: جنگ بندی کا سمجھوتہ قریب ہے۔ ہر سمجھوتہ ہماری شرائط کے مطابق ہوگا۔

01:32| جنوبی افریقہ نے نیتن یاہو کی گرفتاری اور اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

01:00| امریکہ: 7 اکتوبر سر اب تک چھ امریکی غزہ میں مارے گئے ہیں۔ یہ افراد اسرائیلی فوج میں شامل تھے!!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110