اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

21 نومبر 2023

1:26:36 PM
1413752

طوفان الاقصیٰ؛

غزہ پر غاصب یہودی ریاست کی بمباریوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 13300 ہوگئی

غزہ کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ غزہ پر غاصب صہیونی-یہودی ریاست کی بہیمانہ جارحیت اور پینتالیس روزہ بمباریوں کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 13300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، غزہ میں فلسطیین انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی-یہودی ریاست کی بہیمانہ جارحیت اور پینتالیس روزہ بمباریوں کے نتیجے میں 5600 بچوں اور 3550 خواتین سمیت 13300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس عرصے میں 32000 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں 75 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ادھر حماس تحریک کے شہداء، زخمیوں اور اسیروں کے دفتر کے سربراہ زاہر جبارین نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست جنگ بندی کے حوالے سے رابطوں میں وقت ضآئع کر رہی ہے۔

جبارین نے کہا: حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے کسی بھی سمجھوتے کے لئے ایک دائرہ کار متعین کیا ہے، اور اس سمجھوتے پر مکمل طور پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا: صہیونی ریاست نے اب تک 13 مرتبہ ثالثوں کے دیئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110