اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تحزیاتی ویب گاہ
پیر

20 نومبر 2023

10:50:11 PM
1413609

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا پینتالیسواں دن / شہداء کی تعداد 13300 تک پہنچ گئی / غزہ اور شمالی فلسطین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

طوفان الاقصیٰ کا پینتالیسواں دن ایسے حال میں شروع ہؤا کہ اسپتالوں، اسکولوں، مسجدوں، رہائشی علاقوں اور گرجا گھروں پر غاصب یہودی ریاست کی بہیمانہ بمباریوں میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 13300 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ انڈونیشی اسپتال پر غاصب ریاست کے توپخانے کی گولہ باری کی وجہ سے آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 

غزہ ميں کل [اتوار کی] رات کے صہیونی حملوں میں شہداء کی تعداد میں اضافہ ہؤا ہے اور اب تک 5600 بچوں اور 3550 خواتین سمیت 13300 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور 3800 کے لگ بھگ ملبے تلے مدفون ہیں۔

ادھو یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیدیئر یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صہیونی ریاست کے ایک بڑے بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی مبینہ محفوظ بندرگاہ "ایلات" پر کامیاب میزائل حملے کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک کہ غزہ پر صہیونی جارحیت رکے گی نہیں غاصب ریاست پر یمنی حملے جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمنی بحریہ نے اتوار کے دن اسرائیلی جہاز گلیکسی لیڈر پر قبضہ کیا، صہیونی وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ اس کاروائی میں ایران کا ہاتھ ہے اور یمنیوں نے اعلان کیا کہ جنگ اور امن کے بارے میں یمن کے فیصلے ان کے قومی فیصلے ہیں اور ان میں کوئی بھی بیرونی ہاتھ نہیں ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے پینتالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

21:09| القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ: ہمارے مجاہدین نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت 60 صہیونی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں زمینی جھڑپیں جاری ہیں۔ ہمارے مجاہدین نے کئی کاروائیوں میں متعدد صہیونی دشمنوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

ہمارے مجاہدین نے کل رات گھات لگا کر صہیونی فوجیوں کو گھیر لیا جبکہ صہیونی فوجی چیختے چلاتے مدد مانگ رہے تھے۔

21:01| اب جبکہ جنگ بندی اور صہیونی جارحیت کے خاتمے کے بارے میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، صہیونی ریاست نے عبرانی زبان میں بچوں کا نیا ترانہ نشر کیا جس میں اعلانیہ طور پر قتل، ویرانی اور نفرت انگیزی کو ہوا دی گئی ہے۔ یہ ترانہ صہیونی چینل کان نے رشر کیا لیکن اس کی ویڈیو کو ایکس سماجی ویب گاہ سے حذف کیا گیا۔

20:41| اب تک 5600 بچوں اور 3550 خواتین سمیت 13300 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور 3800 کے لگ بھگ ملبے تلے مدفون ہیں۔

20:02| غاصب ریاست پر حماس کا ریکارڈ میزائل حملہ؛ یہ حملہ غزہ سے کیا گیا، اور جنوب میں اسدود سے اور شمال میں ہرزلیا اور تل ابیب سے خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔

19:57| تل ابیب پر حماس کے میزائل حملے کا سائرن سن کر صہیونیوں نے پناہ گاہوں کی راہ لی۔

19:54| بائیڈن کے مشیر نے شمالی سرحدوں [اور حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ] کے سلسلے میں صلاح مشوروں کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا۔ بائیڈن کا مشیر صہیونیوں کو قائل کرے گا کہ شمالی سرحد میں امن و سکون کی بحالی کو اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

19:52| یمن کے ایک فوجی راہنما: اسرائیل کو غزہ پر مظالم کے جواب میں ہمارے انتہائی شدید حملوں کا انتظار کرنا چاہئے۔

19:38| القسام بریگیڈز نے مقبوضہ تل ابیب اور مقبوضہ اسدود پر میزائلوں سے کامیاب حملے کئے۔

19:35| حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کی برانیت چھاؤنی میں غاصب صہیونی فوج کے ڈویژن-91 کو برکان میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے، جن کا وارہیڈ 300 سے 500 کلوگرام تک ہوتا ہے۔

19:27| عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے صہیونی بحری جہازوں پر قبضے کے اعلان پر انصار اللہ یمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا میں خلوص دل سے یمن کے عرب اور مسلم عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے غاصب صہیونی ریاست کے بحری جہازوں سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔

18:48| ترکیہ کے شہر قونیہ کی دیواروں پر بڑے بڑے بینر لگائے گئے ہیں جن ہر مکتوب ہے: "حماس مسلمانوں کے لئے فخر ہے"، "مقاومت کی حمایت کرو"۔

18:43| لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نے اعلان کیا کہ غاصب صہیونی ریاست کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان کے قصبے الخیام میں رہائشی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

18:14| غزہ کے اطراف میں غاصب صہیونی زمین چوروں کے نوآباد قصبوں پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے، کرم ابو صالح قصبے میں سائرن کی صدا سنائی دی۔

17:55| افریقی اتحاد کے سربراہ: اسرائیل کے پاس غزہ پر بمباری کے لئے کوئی عذر ہے نہ کوئی بہانہ۔

17:51| شمالی غزہ میں التعلیم چوراہے اور القدس یونیورسٹی کے قریب مجاہدین اور جارح صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔

17:23| غاصب صہیونی ٹھکانوں پر القدس بریگیڈز کے راکٹوں سے حملے۔

16:13| غزہ پر صہیونیوں کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے غاصب ریاست میں بے روزگاری کی شرح میں کئی گنا اضافہ۔ بے روزگار صہیونیوں کی تعداد ستمبر میں افزایش جمعیت بیکار در اسرائیل بر اثر جنگ غزه 163600 افراد بے روزگار تھے اور اکتوبر میں یہ تعداد 428400 تک پہنچ گئی۔

16:07| حزب اللہ لبنان: ہمارے مجاہدین نے شمالی فلسطین میں واقع صہیونی قصبے کریات شمونہ کے مغرب میں صہیونی فوج کی بھاری نفری کو تین کامیکازے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔

15:48| شمالی فلسطین میں غاصب ریاست کی فوج پر حزب اللہ لبنان کا مرکب حملہ، اس حملے کے دوران راکٹوں، مارٹر گنوں اور ڈرون طیاروں سے غاصب فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک، یہ صہیونیوں پر حزب اللہ کا سب سے بھاری حملہ تھا۔

14:55| صہیونی چھاؤنی پر حزب اللہ کا میزائل حملہ، چھاؤنی میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

13:28| قدس بریگیڈز نے گذشتہ شب بیت حانون، بیت لاہیا، الصفطاوی اور مغربی جبالیا میں غاصب صہیونی فوج کے ساتھ ٹینکوں اور بکتر گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

13:08| القدس بریگيڈز: ہمارے مجاہدین نے شمالی غزہ میں شیخ زاید ٹاورز کے آس پاس صہیونی فوجی ٹولیوں کو مارٹر گنوں سے نشانہ بنایا۔

12:44| کئی شہیدوں کی وارث فلسطینی لڑکی: میرے خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے ہیں اور میں اللہ سے التجا کرتی ہوں کہ مجھے توفیق دے کہ اپنے بھائیوں اوربہنوں کے لئے ماں اور بہن کا کردار ادا کرسکوں۔

12:37| انروا (UNRWA) نے اعلان کیا: سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں 17 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔ [سوال: کیا اقوام متحدہ کا یہ ادارہ صہیونی ریاست اور اس کے مغربی حامیوں کو اشارہ نہيں دے رہا ہے کہ جنگ جاری رکھو باقی فلسطینی بھی ہجرت پر آمادہ ہو ہی جائیں گے!!]۔

12:14| وزارت صحت غزہ کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ: غاصب ریاست انڈونیشی اسپتال پر حملوں میں شدت لا رہی ہے۔ اس اسپتال کی صورت حال جدید صہیونی حملوں کی وجہ سے ناگفتہ بہ ہے۔

12:13| حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے کہا: غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی سمجھوتے پر پہنچنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہم کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچے ہیں۔

12:08| حزب اللہ لبنان نے دو مرتبہ مقبوضہ فلسطین کی برانیت چھاؤنی میں غاصب صہیونی فوج کے ڈویژن-91 کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

11:57| جبالیا کیمپ کی ایک سڑک پر موجود بے گھر فلسطینوں پر غاصب ریاست کی گولہ باری، متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

11:30| شہدائے الاقصیٰ اسپتال کی بحرانی صورت حال، وسائل کی قلت اور زخمیوں کی کثرت، دنیا کی غفلت اور اسلامی دنیا کی مجرمانہ خاموشی۔

10:04| جعلی صہیونی ریاست کے ذرائع نے شمالی غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

09:32| انڈونیشی اسپتال پر غاصب صہیونی فوج کے ٹینکوں کی براہ راست گولہ باری۔ اس حملے میں طبی عملے اور مریضوں سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

09:24| انڈونیشی اسپتال کے ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عدنان البرش اس اسپتال پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں زخمی ہو گئے۔

09:23| غزہ کے جنوب میں رفح شہر پر النجار اسپتال کے قریب دو گھروں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، 15 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی۔

09:18| غاصب ریاست نے شمالی غزہ کے معرکوں میں چھتہ بردار بریگیڈ کے دو صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ صہیونیوں کا دعویٰ ہے کہ زمینی حملے میں اس کے 67 فوجی کام آئے ہیں جبکہ آزاد ذرائع نیز صہیونی فوجی قبرستان کے ذرائع کے مطابق ہر روز کم از 25 صہیونی فوجی ہلاک ہوتے رہے ہیں۔ بعض عسکری ماہرین کے مطابق غزہ پر زمینی حملے سے اب تک 1200 سے زائد صہیونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

07:40| رفح پر غاصب ریاست کی بمباری کے نتیجے میں النجار اسپتال کے قریب دو گھر تباہ 15 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

07:28| غاصب صہیونی ریاست کی بمباری کی وجہ سے غزہ کے انڈونیشی اسپتال کے اطراف میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110