اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

20 نومبر 2023

9:06:52 AM
1413378

طوفان الاقصیٰ؛

غزہ کے 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے ہیں ۔۔۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ ایکٹیوٹیز (United Nations Population Fund Activities [UNPFA]) نے مغربی ممالک اور غاصب صہیونی ریاست سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رای الیوم ویب گاہ نے لکھا کہ اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ "خواتین اور بچوں کو جینے کا حق حاصل ہے وہ فوجی اہداف نہیں ہیں۔۔۔ ابھی اسی وقت جنگ بند کرو"۔

ادھر حماس کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ غاصب صہیونی ریاست نے غزہ کے عوام پر 44 دنوں میں 1300 حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 5000 بچوں، اور 3300 خواتین سمیت 13000 فلسطینی شہید اور 32000 افراد زخمی ہیں جن میں 75 فیصد بچے ہیں۔

3700 فلسطینی غاصب ریاست کی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے مدفون ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110