اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

19 نومبر 2023

5:36:33 AM
1412946

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا تینتالیسواں دن| ایک اسکول پر بمباری میں 200 شہید / اب تک غزہ کے 5000 فلسطینی بچے شہید

غزہ میں غاصب صہیونیوں کے جرائم تینتالیسویں دن بھی جاری رہے۔ آج صبح خان یونس پر بمباری میں 64 اور شام کو الفاخورہ اسکول پربمباری میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے آج [سینیچر 18 نومبر 2023ع‍] کو خان یونس کے ایک رہائشی محلے پر بمباری کرکے 28 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دیا۔ غزہ کے اسپتالوں پر بھی غاصبوں کے حملے جاری رہے۔ اور شام کو الفاخورہ اسکول پر بمباری میں 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غزہ پر غاصب صہیونیوں کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5000 بچوں اور 3155 خواتین سمیت 12300 سے زائد فلسطینی شہید اور 32000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہوئے ہیں۔

غاصب صہیونی ریاست امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے غزہ کی انسانی صورت حال نازک ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے تینتالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:51| دارالحکومت صنعاء سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے، مقاومت اور غزہ کی حمایت اور غاصب ریاست کی جارحیت کی مذمت۔

22:37| العالم: مغربی کنارے کے شہر نابلس کی بُحرانی صورت حال: غاصب صہیونیوں نے مغربی کنارے کے تمام شہروں، قصبوں اور کیمپوں پر اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہئا ہے اور صہیونی طیاروں نے آج نابلس شہر پر کم اونچائی پر پروازیں کرکے لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

22:25| غاصب صہیونیوں کے حملے میں الشفاء اسپتال کے انٹرنل وارڈ (Internal Ward) کے سربراہ ڈاکٹر رأفت لبد اپنے اہل خانہ کے بعض افراد کے ہمراہ، شہید ہوگئے۔

22:22| غزہ میں الفاخورہ اسکول پر غاصب صہیونی ریاست کی بمباری کے نتیجے میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچے ہيں۔

 22:06| مشرقی نابلس میں بلاطہ کیمپ پر غاصب صہیونی ریاست کے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے پانچ فلسطینیوں کا جلوس جنازہ۔

21:52| فلسطینی ذرائع: غزہ میں یورپی اسپتال پر غاصب صہیونی ریاست کی بمباری کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

21:49| فلسطینی ذرائع: غاصب ریاست کے جنگی طیارو ںے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے ایک رہائشی محلے کو تباہ کر دیا متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

21:48| غاصب صہیونیوں کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 12300 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 5000 سے زائد بچے اور 33000 خواتین شامل ہیں۔

21:23| فلسطینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا: غاصب صہیونی فوج اپنے جھوٹے دعوے ثابت کرنے کے لئے الشفاء اسپتال میں باہر سے ہتھیار لاکر ایک ابلاغیاتی ڈرامہ رچا سکتی ہیں۔

21:22| غزہ کے علاقے میدان التوام میں صہیونی فوجیوں اور مقاومت کے مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

21:20| حزب اللہ لبنان: ہم غزہ میں فلسطینی مقاومت اور صہیونی دشمن کے خلاف جنگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جنوبی لبنان میں صہیونیوں کے ساتھ ہماری جنگ فلسطینی عوام کے ساتھ ہماری عملی یکجہتی کا ثبوت ہے۔

21:20| القسام بریگیڈز ابو عبیدہ: دشمن کے قیدیوں کی حفاظت پر مامور مجاہدین کے ساتھ ہمارا رابطہ کٹ گیا ہے، اور قیدیوں کا انجام نامعلوم ہے۔

21:02| العالم کی رپورٹ: الاقصیٰ اسپتال کی صورت حال؛ غزہ کے اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر غاصب صہیونی ریاست کی مسلسل بمباریوں کی وجہ سے خطے کے زیادہ تر اسپتال طبی خدمات کی فراہمی سے قاصر ہیں اور شہدائے الاقصیٰ اسپتال بحران سے دوچار ہے۔ زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اس اسپتال کے لئے تمام زخمیوں کا علاج ممکن نہیں ہے؛ جبکہ دوسری طرف سے نہتے عوام پر غاصب ریاست کے بہیمانہ حملے جاری ہیں۔

20:12| القسام بریگیڈز نے صرف آج [سینیچر 18 نومبر 2023ع‍ کو] غاصب صہیونی فوج کی 17 گاڑیاں تباہ کر دیں۔

19:46| القسام بریگیڈز نے صہیونی دشمن فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور ایک بارودی سرنگ دشمن کے پیدے دستے کے راستے میں دھماکے سے اڑایا، کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی۔

19:44| جنوبی لبنان سے العالم کی رپورٹ: غاصب صہیونی ریاست نے جنوبی لبنان کے علاقوں خیام، کفر کلا اور میماس پر گولہ باری کی۔

18:56| فلسطینی ذرائع: خان یونس میں فلسطینیوں کے گھروں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں 64 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

18:49| جبالیا کیمپ پر غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 32 افراد شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔

18:43| حماس کے ایک راہنما اسامہ حمدان: دنیا بہت جلد، صہیونی دشمن پر ایک بھاری ضرب لگانے کے بعد، ہماری فتح کی خبر سنے گی / بزدل صہیونی الشفاء اسپتال سے شہداء کی لاشیں چُرا رہے ہیں / صہیونی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔

18:09| تہران اور ایران کے دوسرے شہروں میں لاکھوں ایرانیوں نے صہیونی ریاست کی مذمت اور اہلیان غزہ ـ خصوصا بچوں اور خواتین ـ نیز مقاومت اسلامی کی حمایت میں مظاہرے کئے۔

17:55| العالم: شیعیان نائیجرکا مظاہرہ، غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کُشی کی مذمت؛ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا۔

17:39| العالم: غاصب صہیونی جارحوں نے کچھ فلسطینیوں کو الشفاء اسپتال سے نکال باہر کرکے پیدل چلنے پر مجبور کیا۔ تقریبا 400 زخمی اسپتال میں باقی ہیں جو چلنے پھرنے سے عاجز ہیں۔ یہاں تک کہ طبی عملہ اسپتال سے نکال باہر کیا گیا ہے۔ اسپتال کی کئی عمارتوں کو صہیونی درندوں نے دھماکے کرکے ویران کر دیا ہے۔ پورا الشفاء کمپلیکس ٹینکوں کے محاصرے میں ہے۔

17:36| سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے تہران میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

- غاصب صہیونی ریاست کی شکست و ریخت دور کی بات نہیں ہے۔ طوفان الاقصیٰ کی کاروائی ہوئی تو یہ شکست و ریخت کا شکار ہوئی۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ نے خطے کے بعض حکام سے کہا کہ جب میں طوفان الاقصیٰ کے بعد تل ابیب پہنچا تو میں نے صہیونی حکام اور کمانڈروں کے منہ پر موت کے سائے دیکھے، لیکن ہم امریکی میدان میں آئے اور ہم نے جنگ کا انتظام سنبھالا۔۔۔ گویا یہ امریکی ہیں جنہوں نے غزہ کے نہتے بچوں کے قتل عام کا انتظام سنبھال لیا ہے۔۔ چنانچہ یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی شکست و ریخت مشکل نہیں ہے۔

17:05| صہیونی ذرائع: غاصب صہیونی فوج کی کمانڈوز یونٹ کا کمانڈر کرنل راوی نحمان اور تین مزید صہیونی فوجی شمالی غزہ کے محاذ پر مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک۔

16:58| العالم: عمر رسیدہ اور معذور افراد کے اسپال "الوفاء" کے سربراہ غاصب صہیونیوں کی بمباری میں شہید۔

16:25| القدس بریگیڈز: ہمارے مجاہدین نے محلہ شیخ رضوان میں صہیونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

16:23| غاصب صہیونیوں نے الفاخورہ اسکول پر بمباری کرے کے ساتھ ساتھ تل الزعتر کے اسکول پر بھی بمباری کی، جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

16:22| جنوبی لبنان کی بستی عیتا الشعب پر غاصب ریاست کی بمباری۔

16:18| العالم: غاصب صہیونیوں نے شہر الزہراء میں الوفاء اسپتال پر بمباری کرکے اپنے جنگی جرائم میں ایک اور اضافہ کیا۔

16:02| القدس بریگیڈز نے یہودی زمین چوروں کے نوآباد شہروں بنیری اور مفتاحیم نیز تسئیلیم ايئر بیس پر میزائل داغے۔

16:01| ہلال احمر فلسطین: ہمارے کارکنان تیسرے روز بھی المعمدانی اسپتال میں دشمن کے گھیرے میں ہیں، جس کے اطراف میں شدید دھماکے اور فائرنگ ہو رہی ہے۔

15:39| اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے۔ تہران میں کے انقلاب اسکوائر پر لاکھوں افراد کا اجتماع۔

15:09| غاصب صہیونیوں کی غزہ کے ایک گھر پر بمباری، مشہور فلسطینی تجزیہ کار مصطفیٰ صواف گھرانے کے کچھ افراد کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

15:03| غزہ کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل: الشفاء اسپتال سے زبردستی نکالے گئے متعدد زخمیوں کی جانوں کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہے۔

14:46| فلسطینی وزیر صحت: ہم غاصب ریاست پر بین الاقوامی دباؤ کے خواہاں ہیں تاکہ الشفاء اسپتال میں موجود مریضوں اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو مغربی کنارے یا مصر میں منتقل کر سکیں۔

14:45| الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر: تقریبا 330 مریض اور 200 بیمار ابھی تک اسپتال میں موجود ہیں۔ ہم اس اسپتال سے ان کی فوری منتقلی کے خواہاں ہیں۔ یہاں علاج معالجے کے لئے مزید کچھ بھی نہیں ہے، اور ان کی جانیں خطرے میں ہیں۔

14:44| غزہ کے علاقے التوام میں مجاہدین اور غاصب صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔

14:43| صہیونی چینل 12: 30000 صہیونی کابینہ پر دباؤ بڑھانے کے لئے تل ابیب پہنچے ہیں۔ وہ قیدیوں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

14:42| یمن کے شمالی صوبہ صعدہ میں فلسطین اور غزہ کی حمایت میں مظاہرے۔

14:40| خان یونس میں غاصب ریاست کی بمباریوں سے بے گھر ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں نے ایک اسکول میں پناہ لی۔

14:18| شمال مشرقی شام میں الحسکہ کے علاقے تل البیدر میں قابض امریکی فوجیوں کے اڈے پر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

14:13| غزہ میں قتل عام کے عین موقع پر 11 ستمبر کے واقعے کے بعد اسامہ بن لادن کے پیغام کی دوبارہ نشر و اشاعت نے مغربی حکومتوں کو دہشت زدہ کر دیا ہے۔ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اپنے اشتراک عمل کی بنا پر اس پیغام کی اشاعت سے ہراساں ہوگئے ہیں؛ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اس پیغام کی دوبارہ اشاعت کا مقصد مغرب کو یہ بتانا ہے کہ انہیں 11 ستمبر سے کئی گنا بڑی کاروائیوں کا منتظر رہنا چاہئے۔

14:04| ایک صہیونی کمانڈر کا فاش ہونے والا صوتی کلپ: حماس ایک دائمی مرض ہے، اسرائیل کے سابق چیف آف اسٹاف آویو [ابیب] کوخاوی نے ایک خفیہ میٹنگ میں تل ابیب کے تئیں واشنگٹن کی حمایت جاری رہنے پر زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ حماس کی مکمل تباہی کے سوا کوئی بھی دوسرا تنیجہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں!

13:52| القدس بریگیڈز نے صہیونیوں کو بدر-3 میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ اس میزائل نے طوفان الاقصیٰ کاروائی کے دوران صہیونیوں کے ٹھکانے تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

13:18| صہیونی فوجی نے اذان کے وقت، مسجد میں صوتی بم پھینکا۔

12:57| فلسطین کے حامی طلباء نے اٹلی کے پیسا ٹاور پر فلسطین کا پرچم لہرایا۔

12:50| لبنان کے جنوب میں یارون شہر پر غاصب صہیونیوں کی گولہ باری

12:46| القدس البوصلہ: قدس شریف کے قصبے العیساویہ میں غاصب صہیونی فوجیوں نے ایک اسکول پر گیس بم پھینکے۔

12:30| الشفاء اسپتال میں غاصب یہودیوں کے جرائم کو میڈیا کوریج نہيں دی جا رہی ہے، مکمل میڈیا بائیکاٹ۔

11:54| ترجمان وزارت خارجہ، ناصر کنعانی: اسپتالوں پر غاصب صہیونیوں کے حملے انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشنوں کے تمام معیاروں سے متصادم ہیں اور یہ حملے دنیا کے سامنے غاصب ریاست کی مجرمانہ نوعیت کو مزید عیاں کر دیتے ہیں۔

11:02| غاصب ریاست نے جنوبی لبنان کے ایک ورکشاپ کو نشانہ بنایا۔

11:11| القدس بریگیڈز نے غزہ میں غاصب صہیونیوں کا ایک ٹینک اور ایک بلڈوزر تباہ کر دیا۔

10:49| پذیرش بیش از 60 شهید حملات توپخانه ای رژیم صهیونیستی در شبانه روز گذشته در بیمارستان اندونزی

09:44| شمالی غزہ پر غاصب صہیونیوں کی مسلسل گولہ باری میں درجنوں فلسطینی شہید۔

09:39| غاصب صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندی کی وجہ سے آج فجر کی نماز میں مسجد تقریبا خالی تھی۔

09:35| واشنگٹن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے امریکی عوام کا مظاہرہ، جنگ بندی کا مطالبہ اور غاصب صہیونیوں کے جرائم کی مذمت۔

09:30| غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی توپخانے کی گولہ باری کے 60 شہداء کو انڈونیشیا اسپتال منتقل کیا گیا۔

09:25| غاصب صہیونیوں نے مغربی کنارے کے بلاطہ کیمپ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا۔

08:43| العالم: نماز جمعہ میں شرکت کے لئے آنے والے نمازیوں نے الاسباط کے دروازے پر غاصب صہیونیوں کی لگائی ہوئی رکاوٹوں کو ہٹا کر مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کی۔

08:35| حزب اللہ لبنان نے طیارہ شکن میزائل داغ کر غاصب صہیونی فوج کا ایک ہرمیس 450 ڈرون (Elbit Hermes 450) مار گرایا جو الجلیل میں گر کر تباہ ہوگيا۔

08:31| صہیونی پارلیمان کا نائب اسپیکر: غزہ کو اسی وقت آگ میں جلا دو۔

08:22| نابلس میں الفتح فلسطینی جماعت کے دفتر پر غاصب صہیونیوں کا ڈرون حملہ، 5 فلسطینی شہید۔

08:02| العالم|: فلسطینی نوجوانوں نے طوباس میں بڑی تعداد میں ٹائروں کو آگ لگا کر صہیونی گشتیوں کا راستہ بند کر دیا۔

07:40| غاصب ریاست کی پولیس نے ارتھوڈآکس یہودیوں کی رہائشی عمارت پر ہلہ بول دیا۔ ارتھوڈاکس یہودی فلسطین کے خلاف صہیونی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

07:32| فلسطین الیوم: غزہ کے حمد شہر میں تین فلیٹس پر صہیونیوں کا حملہ 23 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

07:29| غزہ اور فلسطین کی حمایت میں، مراکشیوں کے مظاہرے۔

07:28| وائٹ ہاؤس کے سامنے ڈآکٹروں، نرسوں اور طبی کارکنوں کا مظاہرہ، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ۔

07:07| مغربی کنارے کے شہر طوباس میں عمر شحروری نامی فلسطینی نوجوان غاصب صہیونیوں کی فائرنگ سے شہید۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110